حکومت نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر بلاتاخیر عمل کرے، ایم ڈبلیوایم ملتان

18 ستمبر 2015

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی اور ملتان کے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ قاضی نادرحسین علوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں فرقہ واریت کے نام پر دہشت گردی کو پروان چڑھانے کی کوشش کرنے والے مذموم عناصر اپنے عزائم میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف ملک کی سیاسی و عسکری قوتوں کی دانشمندانہ حکمت عملی حوصلہ افزا نتائج کی طرف تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ ملک دشمن ایجنڈے پر عمل پیرا منفی طاقتوں کے قدم اکھڑ چکے ہیں۔ پاکستان کی جرات مند افواج نے ثابت کر دیا ہے کہ وطن عزیز کی سالمیت و بقا ہمیں ہر چیز سے زیادہ عزیز ہے۔ انہوں نے کہا ملک میں امن و امان کے حقیقی قیام کے لئے افواج پاک کی کوششوں کے ساتھ ساتھ حکومت اور عوام کو بھی ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے پولیٹیکل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیاسی کونسل کے اراکین انجینئر مہر سخاوت علی، سید دلاور عباس زیدی، سید قربان محسن نقوی، تنویر عباس اور دیگر بھی موجود تھے۔ علامہ اقتدار نقوی نے مزید کہا کہ حکومت نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر بلاتاخیر عمل کرے، لیکن اس قانون کو مخالفین کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے سے گریز کیا جائے۔ انہوں نے کہا ہم ملک میں قانون و انصاف کی بالادستی کے خواہاں ہیں اور اس کے لئے ہماری طرف سے ہر طرح کا تعاون جاری رہے گا۔ لیکن قانون کی آڑ میں زیادتی ناقابل قبول ہے۔ اختیارات کا غیر منصفانہ استعمال معاشرے اور اداروں کو تصادم کی راہ کی طرف لے جاتا ہے۔ ہم اس نازک ترین دور میں کسی تصادم کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ حکومت ملک دشمن اور محب وطن قوتوں میں امتیاز کرے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree