وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل آغا علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کرونا وائرس سے سب سے زیادہ تعلیمی ادارے اور نجی تعلیمی اداروں کے ملازمین متاثر ہوئے ہیں۔ بہتر تعلیم کی فراہمی،  طبی سہولت کی فراہمی اور جان و مال کی حفاظت ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ گلگت بلتستان بھر میں معیاری تعلیم کی فراہمی میں نجی تعلیم ادارے سر فہرست ہے۔ ان تعلیمی اداروں کی خدمات کو ہرگز فراموش نہیں کیا جاسکتا مگر کرونا کی وجہ سے نجی تعلیمی اداروں کے ملازمین کے گھروں میں فاقے تک کی نوبت آئی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کے حالات متحمل نہیں ہے تو ادارے نجی تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور دیگر سٹاف کی بحالی کے لیے بھی اقدامات اٹھائیں۔ جن اداروں نے تعلیمی ادارہ کھولنے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کا اعلان ہے وہ اس پالیسی کا بھی اعلان کرے کہ ان اداروں کے ملازمین کی بحالی کے لیے کیا اقدامات کیے ہیں۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت گلگت بلتستان کے نجی تعلیمی اداروں کے ملازمین کی بحالی کے لیے اقدامات اٹھائیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنائے۔ بلوچستان کے علاقے تربت کے علاقے ڈھنک میں ڈاکووں کے ہاتھوں ایک خاتون کا قتل اور معصوم بچی کا زخمی ہونا المناک سانحہ ہے۔ چند غنڈہ گردوں نے برمش کے گھر میں گھس کر ڈکیتی کرنی چاھی برمش کی والدہ ملک ناز نے مزاحمت کی تو گولیوں سے برمش کی والدہ کو شہید کیا گیا اور دیگر گولیاں برمش معصوم کو لگائی گئیں۔ معصوم برمش آج بھی زخمی حالت میں موت سے مقابلہ کررہی ہے۔

 انہوں نےکہا کہ حکومت معاشرے کے مظلوم اور پسے ہوئے طبقات کے حقوق کی حفاظت کرے۔ وہ معاشرہ کبھی سربلند نہیں ہوسکتا جس میں کمزور طاقتور سے بلا جھجک اپنا حق نہ لے سکے انہوں نےکہا کہ ملک میں آج بھی منشیات کے بیوپاری طاقتور ہیں جب کہ عوام عدل و انصاف کے لئے پریشان ہیں انصاف کا یہ عالم ہے کہ اپنا حق لینے کے لئے بھی انسانوں حضرت نوح علیہ السلام کی عمر قارون کا خزانہ اور صبر ایوب علیہ السلام کی ضرورت ہے۔ بلند و بالا دعووں کے باوجود موجودہ حکومت اپنے وعدے وفا نہیں کرسکی۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین یونٹ سورج میانی کے دوستوں کی جانب سے اپنی مددآپ کے تحت دربار سخی رسول شاہؒ کی تزین و آرائش رنگ وروغن اور صفائی کا کام مکمل کرکے زائرین کے لئے کھول دیا گیا۔ اس موقع پر یونٹ کے برادران کی جانب سے دربار پر چادر چڑھائی گئی اور لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔

اس موقع پر ضلعی سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیوایم ملتان وجاہت علی مرزانے کہاکہ ہم دعا گو ہیں خُدا برادر تصور عباس ، حاجی شاہد پنو، سید اخلاق شاہ، فخر نسیم ، نیر عباس ، میثم ،عارف کاظمی اور ڈاکٹر باقر اور دیگر دوستوں کی توفیقات میں اضافہ کرے جنہوں نے اس کار خیر کی انجام دہی میں دامے درھمےسخنے کوشش کی ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں کہا کہ فلسطین کی مقاومتی تنظیم ’’جہاد اسلامی‘‘ کے سابق جنرل سیکرٹری عظیم مجاہد جناب ڈاکٹر رمضان عبداللہ شلح طویل علالت کے بعد داعی اجل کو لبیک کہہ گئے،ان کی وفات سے ہم ایک عظیم مجاہدومفکرمقاومت سے محروم ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین وملت پاکستان کی طرف سے مظلوم فلسطینی ملت، مرحوم کے اہل خانہ وپسماندگان اور حرکۃجہاد اسلامی کے تمام اراکین و مجاہدین کو فرداً فرداً تعزیت وتسلیت عرض کرتا ہوں،اس موقع پر میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ انشا اللہ ہم فلسطین کی آزادی کی راہ پر ہمیشہ آپ کے ساتھ میدان میں حاضر رہیں گے۔آخر میں خداوند متعال سے اس عظیم مجاہد ومفکر کے لیے رحمت ِ واسعہ اور ان کے رفقاء و پسماندگان کے لیے صبرجمیل کی دعا کرتاہوں۔

وحدت نیوز(چنیوٹ) مخلوق کے لیئے آسانیاں پیدا کرنے سے خدا خوش ہوتاہے۔اسی نظریے پر عمل کرتے ہوۓ مجلس وحدت مسلمین کےفلاحی شعبے المجلس ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل چنیوٹ کے تعاون سے بھوآنہ کے نواحی علاقہ نلکا اڈہ چناب مارکیٹ پرسبیل امام حسین؏ چناب فلٹر پلانٹ کے نام سے ٹھنڈے اور صاف پانی کا پلانٹ لگایا گیا, جس سے نلکا اڈہ اور ارد گرد کی آبادیوں کو صاف فلٹر شدہ پانی میسر ہوگا,بھوآنہ اور گردونواح کا زیر زمین پانی پینے کے قابل نہیں رہاجس سے علاقے میں ہیپاٹائٹس جیسی موذی مرض میں بہت زیادہ اضافہ ہواہے,اور اس علاقے میں صاف واٹر پلانٹ کی شدید کمی ایک عرصے سے محسوس کی جارہی تھی جسے مجلس وحدت مسلمین ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل چنیوٹ نے پورا کردیا ،اس موقع پر منتظمین کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین بغیر کسی سیاسی و مذہبی تفریق کے ہمیشہ خدمت خلق کے کام کرتی آئی ہے, اورانسانیت کی خدمت کرناخدا کوبہت پسند ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہ صادق آل محمد ع نے دین اسلام کی تعلیمات کو پھیلانے کے لئے عظیم جدوجہد کی۔ مدینہ طیبہ میں آپ نے جو درسگاہ قائم کی اس میں مختلف مکاتب فکر کے جید علمائے کرام شریک ہوتے تھے۔ آپ نے مختلف علوم کی تدریس کی آپ کے فرامین میں آج بھی امت مسلمہ کے لئے عظیم علمی ذخائرموجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فقہ حنفی کے بانی حضرت امام ابو حنیفہ رحمت اللہ علیہ اور عظیم سائنسدان علم کیمیا کے بانی حضرت جابر ابن حیان اور ان جیسے جید علماء نے آپ سے کسب فیض کیا اور انہیں پوری زندگی اس بات پر فخر رہا کہ وہ فرزند رسول حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے شاگرد ہیں۔ آپ نے اپنے ایک شاگرد جناب مفضل کو معرفت خدا کے حوالے سے انتہائی علمی دروس دیئے جو آج توحید مفضل کتاب کی صورت عظیم علمی ذخیرہ ہے۔

 انہوں نے کہا کہ آل رسول نے ہر دور میں دین اسلام کی بقا کے لئے قربانیاں دیں۔ آل محمد نے نے وقت کے ظالم اور جابر حکمرانوں سے مفاہمت کرنے کی بجائے ان کے کردار کو بے نقاب کیا اور انہی طاغوتوں کے ہاتھوں جام شہادت نوش کیا۔ جنت البقیع میں آپ کا ویران روضہ مبارک آج بھی آل سعود کے ظلم و بربریت کی زندہ مثال ہے۔ آل سعود نے فرزند رسول ص امام جعفر صادق علیہ السلام کی قبر مبارک بے حرمتی کرکے دنیا کے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری کی ہے۔

Page 12 of 1508

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree