وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں کہا کہ فلسطین کی مقاومتی تنظیم ’’جہاد اسلامی‘‘ کے سابق جنرل سیکرٹری عظیم مجاہد جناب ڈاکٹر رمضان عبداللہ شلح طویل علالت کے بعد داعی اجل کو لبیک کہہ گئے،ان کی وفات سے ہم ایک عظیم مجاہدومفکرمقاومت سے محروم ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین وملت پاکستان کی طرف سے مظلوم فلسطینی ملت، مرحوم کے اہل خانہ وپسماندگان اور حرکۃجہاد اسلامی کے تمام اراکین و مجاہدین کو فرداً فرداً تعزیت وتسلیت عرض کرتا ہوں،اس موقع پر میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ انشا اللہ ہم فلسطین کی آزادی کی راہ پر ہمیشہ آپ کے ساتھ میدان میں حاضر رہیں گے۔آخر میں خداوند متعال سے اس عظیم مجاہد ومفکر کے لیے رحمت ِ واسعہ اور ان کے رفقاء و پسماندگان کے لیے صبرجمیل کی دعا کرتاہوں۔