وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور خارجہ امور کے سربراہ علامہ شفقت حسین شیرازی نے کہا ہے کہ تمام تر رکاوٹوں کو عبور کرکے تاریخ پاکستان کا سب سے بڑا اور منظم عوامی مارچ اسلام آباد پہنچ چکا ہے۔ عوامی مینڈیٹ کی رٹ لگانے والی جعلی حکومت کو اب فوراً مستعفی ہو جانا چاہیئے۔ انقلاب مارچ اور آزادی مارچ میں لاکھوں افراد کی پرجوش شرکت نے قاتل اور عوامی مینڈیٹ چوری کرنے والی نواز شریف حکومت کے باقی رہنے کا جواز چھین لیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری کئے گئے اپنے ایک بیان میں کیا۔

 

 ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین، پاکستان عوامی تحریک اور سنی اتحاد کونسل کے قائدین اور عوام کے پرجوش اور روح پرور مشترکہ انقلاب مارچ نے تکفیریوں اور انکے سرپرستوں کی 35 سال سے بوئی گئی نفرتوں کی فصل کو جلا کر راکھ کر دیا ہے۔ علامہ شفقت حسین شیرازی کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے قائد علامہ ناصرعباس جعفری نے گلگت بلتستان سے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ ان کے حقوق کی جنگ لڑیں گے، انہوں نے اپنا وعدہ وفا کیا ہے اور اب جی بی کو مستقل صوبہ بنانے کا مطالبہ انقلاب مارچ کے ایجنڈے کا حصہ بن گیا ہے۔ اسلام آباد میں انقلاب اور آزادی اسکوائرزملینزعوامی شرکت سے سج چکے ہیں، اگر حکمرانوں نے ہٹ دھرمی دکھائی تو فقط اسلام آباد نہیں پورا پاکستان مفلوج ہوسکتا ہے، جس کے ذمہ دار حکمران ہونگے۔

وحدت نیوز(اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے یوم آزادی کی مناسبت سے اپنے ہم وطنوں کو ہدیہ تبریک پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماں دھرتی پاکستان کی یوم آزادی کے موقع پر تمام محب وطنوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلاف کی عظیم قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ اس خطے کے حصول کے لیے اقبال کے خواب، قائداعظم کی جہد مسلسل اور برصغیر کے عوام کی بےلوث قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ پاکستان کی آزادی کے لیے جن لوگوں کی خدمات کی ضرورت تھیں انہوں نے اپنی تمام تر توانائیوں اور وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک کو آزاد کرایا اب ہماری ذمہ داری ہے کہ اسکی حفاظت کے لیے سب کچھ قربان کرے۔

 

انہوں نے کہا کہ آزادی کے وقت مسلمان اکھٹے تھے اور ایک قوم کی مانند تھے، جس قوم کو ایک ملک اور وطن چاہیئے تھا لیکن آج تقریبا سات عشرے گزرنے کے بعد وطن کو ایک قوم کی ضرورت ہے۔ ملک میں تفرقہ پھیلانے والے، تعصبات پھیلانے والے اور بدعنوانی کے ذریعے ریاستی اداروں کو کمزور کرنے والے، کرپشن کے ذریعے پاکستان کو نقصان پہنچانے والے ملک کو اندر سے کھا رہے ہیں انکے خلاف اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ دوسری طرف ملک دشمن عناصر اور دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن میں استقرار ملکی استحکام کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیروں کی پالیسی پر عمل کرنے والوں نے روح قائد کے ساتھ خیانت کی ہے۔ پاکستان کی خارجہ پالیسی آزاد اور خودمختار اصولوں پر مبنی ہونی چاہیئے تاکہ مقصد کا حصول ممکن ہو۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ انقلاب مارچ میں علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کا بے مثال کردار شیعہ قوم کی آواز ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سیل سے جاری ایک بیان میں کیا۔ علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ بدمعاشوں کے ٹولے کے سہارے چلنے والی نواز حکومت اب اخلاقی جواز بھی کھو چکی ہے، اب صرف اسلام آباد نہیں بلکہ پاکستان کے ہر شہر کی عوام کو گلو بٹوں کو قابو کرنے کے لئے نکلنا پڑے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین کی مرکزی کابینہ کے ہر فیصلے کا پابند ہوں، ایم ڈبلیو ایم نے شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی وحدت کی آرزو کو عملی جامہ پہنایا ہے، انقلاب مارچ میں شیعہ سنی وحدت نے پاکستان میں موجود فرقہ واریت کو ہوا دینے والے گروہوں کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی ہے، انشاء اللہ قومی وحدت کا یہ سفر جاری رہے گا۔ انہوں نے ملت جعفریہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ قوم نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور مجلس وحدت مسلمین پر جو اعتماد کیا ہے انشاء اللہ ہم قوم کی امیدوں کو پورا کریں گے اور خون کے آخری قطرے تک وحدت کا پرچم لے کر میدان میں حاضر رہیں گے۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا قافلہ انقلاب مارچ میں سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی قیادت میں سینکڑوں گاڑیوں اور ہزاروں کارکنان کے ہمراہ ماڈل ٹاوُن سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہوگیا،قافلے میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماوں علامہ شفقت شیرازی،علامہ احمد اقبال رضوی،علامہ اعجاز بہشتی،علامہ عبدالخالق اسدی سیکرٹری جنرل پنجاب،سید اسد نقوی،علامہ امتیاز کاظمی،علامہ سید جعفر موسوی بھی شریک ہیں قافلے کی روانگی سے قبل کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ ہم اس وطن کے جانثار اور وفادار بیٹے ہیں اس دھرتی کی حفاظت کے لئے ہم جانوں کا نظرانہ پیش کرنے سے دریغ نہیں کریں گے ہمارا یہ مارچ ملک میں آئین کی حقیقی نفاذ کے لئے ہیں ہم نے 22ہزار اپنے پیاروں کے لاشے اُٹھائے اور اس کے باوجود ملک میں ہمیشہ امن اور محبت کا درس دیا ہم نے اپنی عوامی اور پرامن احتجاج کی طاقت سے کو ئیٹہ کی رئیسانی کو اقتدار سے فارغ کیا تھا انشااللہ اسی طرح اس پر امن مارچ سے اسلام آباد اورپنجاب کے رئیسانیوں سے اس قوم کو آزاد کرائیں گے۔

 

کاروان انقلاب  کے استقبال کے لئے جی ٹی روڈ کے تمام اضلاع کے سیکرٹری جنرلزہر ضلع میں  کیمپ  اور مارچ میں شامل شرکاء کے لئے سبیل اور کھانے کا بندوبست کریں گے اسی طرح اسلام آباد میں بھی شرکاء انقلاب مارچ کے لئے بھر پور انتظامات کریں گے۔

وحدت نیوز(لاہور) مارچ روکنے کے نواز لیگ کے اقدامات غیر جمہور ی اور غیر آئینی ہیں، پنجاب پولیس نے ماڈل ٹائون کا غزہ کی طرح محاصرہ کیا ہواہے ،کھانے پینے کی اشیاء کی شدید قلت ہے ،جب تک ظالم  حکومت کے تخت کو زمین بوس نہ کر لیں چین سے نہیں بیٹھیں گے،پاکستان بچانے کے لئے شیعہ سنی قائدین و عوام کا مجتمع ہونا استحکام پاکستان کے لئے نیک شگون ہے،استحصالی نظام کی تبدیلی کی جدوجہدکر نے پر غدار ی کا فتوا لگانے والے نواز حکومت کے ظالمانہ اقدامات پر منافقانہ خاموشی اختیارکر لیتے ہیں ، ان خیالات کا اظہارمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری نے صوبائی سیکریٹریٹ مسلم ٹائون میں ایم ڈبلیوایم کی کور کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 

ان کاکہنا تھا کہ پنجاب حکومت ظالمانہ اقدامات ہمارے مارچ کی دیوار نہیں بن سکتے، شہباز شریف نے قبضے کے کنٹینرز لگا کرشرکاء کی آمد و رفت میں رکاوٹ ڈانے کی کوشش کی ہے، کنٹینر ز کی تعداد میں 10گنا اضافہ کردیا گیا ہے، موبائل و کیبل نیٹ ورک بند کر کے ماڈل ٹائون کے محصورین کا رابطہ دنیا بھر سے منقطع کردیا گیا ہے، پولیس کے جوانوں کو لبھانے کے لئے خوبرولیڈی پولیس اہلکاروں کی تعیناتی غیر اخلاقی اور غیر شرعی فعل ہے ، اس طرح کے احکامات جاری کر نے والوں کا شرم آنی چاہئے ، لیڈی پولیس اہلکاربھی کسی گھر کی عزت ہیں ، کسی کی ماں ،بہن ، بیٹی ہیں ، انہیں مرد  پولیس اہلکاروں کی توجہ کا مرکز بنا کر ماڈل ٹائون میں ڈیوٹی پر پابند بنانے کی کوشش انتہائی شرمناک فعل ہے،ایسے احکامات دینے والوں کے خلاف عدالتی کاروائی عمل میں لائی جائے،انہوں نے مذید کہا کہ حکومت مارچ کو روکنے کی کسی بھی سازش سے بازرہے، 14اگست کو انسانی سروں کا سمندر ہوگا جو ان ظالم ، کرپٹ اور دہشتگردوں کے سرپرست حکمرانوں کا خش وخاشاک کی طرح بہا کر لے جائے گا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور خارجہ امور کے سیکریٹری علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے کہا ہے کہ مسلح تكفيری اور تنگ نظر گروہوں سے سرزمين وطن كو پاک کرنے كا عہد ہماری مسلح افواج کے بہادر كمانڈرز اور جوان نبها رہے ہیں۔ اسی طرح اب ہماری غيرت مند اور بہادر پاكستانی قوم كی ذمہ داری بنتی ہے کہ وه بهی ہر قسم کے سياسی اور دينی مفادات سے بالا تر ہو کر 14 اگست كو وحدت ملى كا مظاہره کرتے ہوئے 35 سال سے جاری سياسی دہشت گردی اور غنڈه گردی کے خاتمہ کیلئے ضرب ذوالفقار میں بهربور شركت کریں اور مذہبی منافرت، تکفيريت اور دہشت گردی كو جنم دينے والے آل سعود کے ايجنٹوں سے ايوان حكومت كو پاک كر ديں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےمرکزی سیکریٹریٹ سے جاری  اپنے ایک  بیان میں کیا۔

 

علامہ شفقت حسین شیرازی کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین کے سربراه علامہ ناصرعباس جعفری نے اس سياسی جدوجہد اور انقلابی تحريک كو بالكل صحيح "ضرب ذوالفقار" كا نام ديا ہے، کيونکہ جذبہ حيدر کرار اور ذوالفقار ہی اس زمانے کے خوارج سے ہميں نجات دلا سکتی ہے۔ اس تنگ نظر اور متعصب سياسی ٹولے نے كبھی فوجی جوانوں کے نعروں سے "نام حيدر" كو ختم کرنے كا حكم ديا اور كبهی "نام ذوالفقار" كو انتخابی نشانوں کی فهرست سے نكالا، اب قوم متحد اور بيدار ہے۔ 14 اگست كو اسلام آباد اور ديگر تمام شہروں ميں حيدر حيدر ہوگا، دمادم مست قلندر ہوگا، فضائيں لبيک يارسول الله اور لبيک ياحسين کے نعروں سے گونجيں گی، نعره حيدری بلند ہوگا۔ پاکستان کی بقاء، سلامتی اور ترقی کی دعائيں ہونگی۔ تمام مذاہب اور مکاتب فكر کے لوگ عملی طور بر وحدت كا عظيم الشان مظاہره كريں گے۔ اب پاکستانی قوم نے یہ عہد کر ليا ہے کہ ہمارے پیارے وطن ميں تنگ نظروں کیلئے کوئی جگہ نہیں۔ قوم اب شريف برادران سے ہر ولی کے مزار کی شهادت، ہر امام بارگاه اور مسجد كی بيحرمتی، سرزمين وطن ميں دہشتگردی کی بدولت گرنے والے ہر بيگناه خون کے ہر قطرے كا حساب لے گی۔ اگر حكومت ماڈل ٹاون کی طرح ايک اور کربلا بنانے کی ہمت ركهتی ہے تو پوری کوشش کرلے۔ اب قوم گیدڑوں کے جسم سے شير کی کھال اتار كر ہی دم لے گی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree