وحدت نیوز(کراچی) مملکت خداداد پاکستان کی خارجہ پالیسی ناعاقبت اندیش، شدت پسند اور مخصوص ذہنیت کی حامل قوتوں کی وجہ سے بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ کابل، تہران، دہلی، بیجنگ سمیت خطے کے پڑوسی ممالک پاکستان پر عدم اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں، پاکستان پر پڑوسی ممالک کا عدم اعتماد سعودی ریالوں اور امریکی ڈالروں ک تحت ہونے والی کارستانیوں کا نتیجہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصرعباس جعفری نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما علامہ مختار احمد امامی، علامہ مبشر حسن اور ناصر حسینی سمیت دیگر موجود تھے۔

 

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پڑوسی ممالک افغانستان سمیت ایران، چین، بھارت اور دیگر ممالک پاکستان کی سعودی اور امریکی ایما پر بننے والی ناعاقبت اندیش خارجہ پالیسی سے نالاں ہیں، ان کا کہنا تھا کہ نادان حکمرانوں نے ریالوں اور ڈالروں کی بھرمار میں گم ہو کر مملکت خداداد پاکستان کو ناکامی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے، امریکی جارحانہ پالیسی اور سعودی بادشاہت کے دفاع کی خاطر پاکستان کے نااہل حکمرانوں نے وطن میں بسنے والی محب وطن نسلوں کو گروی رکھ دیا ہے اور پاکستان کی شناخت کو دنیا بھر میں رسوا کیا ہے۔

 

علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ پاکستان کو محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کی سوچ پر اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے بجائے ہمارے ملک کے موجودہ حکمرانوں نے ایک ناکام ریاست بنا دیا ہے اور امریکی ڈالروں اور سعودی ریالوں کے عوض پاکستان کو مشرق وسطٰی کی جنگ اور آگ میں منفی کردار ادا کرنے کے لئے پیش پیش ہے، جس کی وجہ سے ملت پاکستان گذشتہ تین دہائیوں سے مشکلات اور مصائب کا شکار ہے۔ علامہ ناصر عباس نے کہا کہ حکومت پاکستان کو افغانستان کے عوام اور حکومت سے سبق حاصل کرنا چاہئیے کہ جنہوں نے طالبان دہشت گردوں کی دھمکیوں اور لالچ کے باوجود صدارتی انتخابات میں حصہ لیا اور بڑے پیمانے پر عوام نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرکے طالبان دہشت گرد قوتوں اور سعودی ایجنڈے کو افغانستان میں ناکام بنا دیا ہے، لیکن افسوس کی بات ہے کہ اسلام کے نام پر پاکستان میں طالبان دہشت گرد معصوم انسانوں کو ذبح کر رہے ہیں اور سعودی ایما پر چلنے والی شریف برادران کی حکومت طالبان دہشت گردوں کے سامنے گھٹنے ٹیکے ہوئے ہے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے غیور عوام حکمرانوں کی ناکام اور غلط خارجہ پالیسیوں کی گذشتہ تین دہائیوں سے نشاندہی کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا پاکستان کی غلط خارجہ پالیسیوں کے باعث ہمارا اپنا وطن محفوظ نہیں ہے اور سعودی امداد سے پلنے والے طالبان دہشت گرد پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی بھرپور کوششوں میں مصروف عمل ہیں اور پاکستان کے عوام کو سفاکانہ دہشت گردانہ کاروائیوں کا نشانہ بنا رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ افسوس ناک صورتحال یہ ہے کہ حکومت پاکستان عوام کی خواہشات اور امنگوں ک ترجمانی کرنے کی بجائے امریکہ اور سعودی عرب کی جانب سے مالی امداد کو ترجیح دے رہی ہے اور اپنے ہی ملک اور عوام کو آگ میں جھونکنے میں مصروف عمل ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ شریف برادران کی حکومت پاکستان کے غریب عوام کے مسائل کے حل کے بجائے دیگر ممالک کے ایجنڈے کو پاکستان میں نافذ کرنے میں مصروف ہے جبکہ دوسری جانب عوام شدید ترین مسائل میں الجھے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی بادشاہت کو بچانے کے لئے پاکستان میں فرقہ واریت کا نعرہ بلند کیا جا رہا ہے اور اب جبکہ پاکستان کی شیعہ اور سنی عوام مل جل کر باہم ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر وحدت کا نعرہ بلند کر رہی ہے، عین اسی وقت شیعہ سنی بھائی بھائی کا نعرہ بلند ہونے پر بھی ملک دشمن اور اسلام دشمن دہشت گرد قوتوں کو تکلیف محسوس ہو رہی ہے۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پاکستان مسلم لیگ نواز اور شریف برادران کی حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ شریف برادران سعودی حکومت سے ڈیڑھ ارب ڈالر لے کر ملک میں گھناونا کھیل نہ کھیلیں کیونکہ اس سے پاکستان کی جڑیں مزید کمزور ہوں گی، شریف برادران جان لیں کہ پاکستان کی محب وطن قوتیں متحد ہوچکی ہیں اور اب وہ حکمرانوں کو اپنے اقتدار بچانے اور تجوریاں بھرنے کے لئے وطن اور قوم کا سودا نہیں کرنے دیں گے۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصرعباس شیرازی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ دنیا میں دہشتگردی کے جتنے واقعات ہوئے ہیں کسی میں بھی ملت تشیع شامل نہیں۔ جن علاقوں میں ملت تشیع اکثریت میں ہے وہاں بھی امن قائم ہے۔ انہوں نے پاکستان کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ گلگت، بلتستان، پاراچنار کوئٹہ جہاں بھی ملت تشیع اکثریت میں ہیں کسی سے لڑائی نہیں کی اور کسی کو ہم سے خطرہ نہیں ہے، لیکن اہم سوال یہ ہے کہ پھر بھی دنیا میں تشیع کو  ہی کیوں ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔ اسرائیل، امریکہ حتی تکفیری گروہ بھی ملت تشیع پر حملہ آور رہتا ہے۔ ایسا کیوں ہے؟ اس لئے کہ ان لوگوں کو تشیع سے وہی دشمنی ہے جو کسی زمانے میں حضرت موسی علیہ السلام سے فرعون کو تھی۔ دنیا میں صرف ایک مکتب ایسا ہے جس کے پاس آئیڈیالوجی ہے۔ جس کے پاس ایک نظریہ ہے، جو عملی طور پر میکنزم رکھتا ہے۔ جس کی بنیاد پر عملی طور پر اظہار کرکے ان عالمی طاقتوں کو شکست دی جا سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں آئی ایس او کے زیراہتمام طلوع فجر تعلیمی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 

سیکریٹری سیاسیات نے کہا کہ دنیا میں قائم تسلط ختم کیا جا سکتا ہے اور یہاں پر اس نظام کی راہ ہموار کی جا سکتی ہے۔ جس کے بارے میں خدا نے قرآن مجید میں وعدہ فرمایا ہے جس سے پوری دنیا پر عدل و انصاف کا پرچم بلند ہو گا۔ دنیا میں جو مکتب اس کا عملی نفاذ کر سکتا ہے وہ مکتب صرف محمد و آل محمد علیھم السلام کا مکتب ہے۔ ناصر عباس شیرازی نے طلباء سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ دنیا میں مضبوط ترین آئیڈیالوجی محمد و آل محمد کی آئیڈیالوجی ہے۔ اس آئیڈیالوجی کے ترجمان سرزمین پاکستان پر امامیہ طالبہ ہیں، پاکستان میں آپ کو خطرات درپیش ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے قتل عام پر نہ کوئی سیاسی پارٹی بولتی ہے نہ حکومت اور نہ ہی ریاستی ادارے بولتے ہیں۔ آرمی اپنے افراد کے قتل پر تو حرکت میں آتی ہے لیکن 100 افراد آپ کے شہید ہوتے ہیں تو کیوں حرکت میں نہیں آتی۔ ہم نے شہید حسینی کے اس خواب کی تعبیر کرنی ہے کہ پاکستان کی فیصلہ سازی کے اندر مکتب اہل بیت علیھم السلام کی شمولیت کے بغیر نہ تو اقتصادی فیصلے ہو سکیں اور نہ سیاسی فیصلے۔ شہید کے خواب کی تعبیر میں آئی ایس او پاکستان کے نوجوان بہتر رول پلے کر سکتے ہیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شعبہ قانون وحدت لائرز فورم کے انچارج سیدین زیدی ایڈووکیٹ نے سانحہ راولپنڈی کیس میں ضمانت پر رہا 21بے گناہ مومنین کی 16 ایم پی او کے تحت نظر بندی ہائی کورٹ میں چیلنج کر نے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ جوانوں کو رہائی کے بعد 16 ایم پی او کے تحت نظر بندکر نا انتہائی ظالمانہ اقدام ہے، پنجاب حکومت اپنی نا اہلی پر پرد ہ ڈالنے کے لئے مسلسل اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے، اب تک تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ کو منظر عام نہیں لا یا گیا جس سے حکومت کی بد نیتی واضح ہو تی ہے ، سانحہ راجہ بازار کیس میں ملوث تکفیری دہشت گردوں کے خلاف کسی بھی کاروائی کا نہ ہو نا اور مسلسل شیعہ مکتب فکر کے جوانوں کو پابند سلاسل رکھنا پنجاب حکومت کی شیعہ دشمنی ظاہر کر تا ہے ، گذشتہ دنوں  وحدت لائرز فورم اور خانوادہ اسیران کی مشترکہ کوششوں سے رہائی پانے والے 21بے گناہ اسیروں کو تعصب کی بنیاد پر 16ایم پی او کی تحت نظر بند کر دیا گیا ہے جس کی ہم پرزور مذمت کر تے ہیں ، وحدت لائرز فورم مظلوموں کو انصاف دلانے کے کیلئے کسی بھی عدالت کا دروازہ کھٹکٹانے سے گریز نہیں کر ے گی، انشاء جلد وحدت لائرزفورم اسلام آباد ہائی کورٹ میں21 بے گناہ مومنین کی16 ایم پی او کے تحت نظر بندیکو چیلنج کر نے کے لئے درخواست جمع کر وائے گا۔

وحدت نیوز(نجف اشرف) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل و ممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ محمد امین شہیدی سات روزہ دورے پرعراق پہنچ گئے ہیں، نجف اشرف میں مجلس وحدت مسلمین کے وفد نے نجف اشرف کے سیکرٹری جنرل علامہ سید مہدی نجفی اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس نجفی کی قیادت میں علامہ محمد امین شہیدی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مجلس وحدت مسلمین نجف اشرف کے سیکرٹری جنرل علامہ سید مہدی نجفی نے ایم ڈبلیو ایم کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل کو سرزمین نجف اشرف پرخوش آمدید کہتے ہوئے دفتر وحدت آنے کی دعوت دی جسے اُنہوں نے قبول کرلیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم (نجف اشرف) کی کابینہ کے دیگر اراکین بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) دختر رسول ص ملیکتہ العرب کی بیٹی فاطمہ زہرا (س) کی ذات مبارکہ عالم انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصرعباس جعفری نے ایام شہادت جناب فاطمہ زہرا (س)کے موقع پر مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے بیان میں کیا۔ اْنہوں نے کہا کہ حضرت فاطمہ (س) مثالی بیٹی، مثالی بیوی اور مثالی ماں ہیں اور دور جاہلیت میں ایک ایسی بیٹی جو اللہ کے نبی ص کے پیغام وحی اور ترویج اسلام میں آپ س اپنی والدہ گرامی اور رسول ص کے شانہ بشانہ رہیں اور والدہ گرامی کے انتقال کے بعد ایسی مثالی بیٹی بنی کے خود رسول ص نے آپ س کو اْم ابیہا یعنی اپنے باپ کی ماں کا لقب دیا، فاطمہ (س) کی آمد نے تاریکی کو تنویر سے بدل دیا، فاطمہ زہرا (س) باغ رسالت کا وہ تنہا ترین پھول ہے جس کی نظیر ناممکن ہے اور اْس پر آشوب دور جس میں ظلم و تشدد کا دور دورہ اور انسانیت کا دور دور تک نام و نشان نہیں تھا۔

 

انہوں نے کہا کہ جس زمانہ کے ضمیر فروش بیحیا انسان کے لبادہ میں حیوان صفت افراد انسان کو زندہ در گور کر کے فخر و مباہات کیا کرتے تھے، جو عورت ذات کو ننگ و عار سمجھتے تھے، یہ وہ تشدد آمیز ماحول تھا جس کی باقیات ہمیں آج بھی اپنے معاشرے میں نظر آتی ہیں، جس میں حقوق نسواں کی بیحر متی کبھی اپنے معاشی معاملات کی درستگی خواتین کو فروخت کر کے تو کبھی غیرت کے نام پر قتل کے ذریعہ کی جاتی ہے۔ ایسے ماحول میں آپ کی مثالی شخصیت صرف امت مسلمہ کیلئے نہیں، بلکہ عالم انسانیت کیلئے رہتی دنیا تک نمونہ عمل ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ ولایت کے دفاع میں حضرت فاطمہ پہلی ذات ہیں، جنہوں نے وقت کے امام کے نصرت کے لئے قدم اٹھایا اور ایک ایسی تحریک کی داغ بیل ڈالی جو آج تک جاری ہے، زمانے کے طاغوتوں کے مقابلے کے لئے حضرت فاطمہ زہر ا س کی ذات ہمارے لئے اسوہ حسنہ ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری بلتستان کے پانچ روزہ کامیاب دورے کے بعد اسلام آباد پہنچ گئے۔ کارکنان اور ذمہ داران نے ان کا بےنظیر بھٹوانٹرنیشنل ائیرپورٹ پر شاندار استقبال کیا۔ علامہ ناصر عباس جعفری گذشتہ ہفتے بلتستان کے پانچ روزہ دورے  پر گئے تھے، جہاں انہوں نے بلتستان کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور علماء کرام اور مختلف عمائدین سے ملاقاتیں کیں،ساتھ ہی علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بلتستان کے مختلف علاقوں میں ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے تعمیر کردہ مساجد اور تعلیمی مراکز کا افتتاح کیا، جب کہ مذید نئے فلاحی پروجیکٹس کا سنگ بنیاد بھی رکھا،سکردو میں پریس کانفرنس سے خطاب میں علامہ ناصر عباس جعفری نے 18 مئی کو بلتستان کی سرزمین پر عظیم الشان جلسہ منعقد کرنیکا بھی اعلان کیا۔ اپنی پریس کانفرنس میں علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین جی بی کے الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی اور اٹھارہ مئی کو اپنے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کریگی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree