وحدت نیوز(نجف اشرف)بعد از اجتماع دعائے ندبہ دفترمجلس وحدت مسلمین نجف اشرف میں آیۃاللہ سماحۃ الشیخ فاضل البدیری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اے میری عزیزو بھائیو اپنے اھداف و مقاصد کو بلند بناؤ کیونکہ ہم سب کا دشمن اپنی تمام طاقت کے ساتھ ہمیں کمزور کرنا چاہتا ہے لہذا جس طرح مادی غذا ہماری جسم کے لئے ضروری ہے اتنی ہے ہماری جسم کو روحانی غذا کی بھی ضرورت ہے تاکہ ہم کامل مؤمن اور عالم با عمل بنیں اور اپنے وطن واپس لوٹ کر تبلیغ الہی کا پر چار کریں، انہوں نے  مذید کہاکہ میری عزیز بھائیو دیکھو آپ دور دور سے یہاں مولائے کائنات علی ابن ابی طالب علیہ سلام کے شہر آئے ہو تو آپ یہاں سے علم اور تقوی و اخلاق و شجاعت سے اپنی جھولیاں بہر کے جائیں اور تقسیم کریں ۔اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم نجف اشرف کے سیکریٹری جنرل علامہ سید مہدی نجفی اور دیگر رہنمائوں کے ہمراہ حوزہ علمیہ کے متعدد طلاب بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا تین روزہ سالانہ ’’ناصران ولایت‘‘ کنونشن دوسرے روز بھی جاری ہے، جس سے مختلف مقررین خطاب کر رہے ہیں۔ دوسرے روز کی پہلی نشست سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور امور خارجہ کےسیکریٹری علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے کہا کہ شام میں اس وقت دشمن بھاگ رہا ہے، اور میڈیا پر آنے والی خبروں سے کئی گنا زیادہ دہشتگرد واصل جہنم ہوچکے ہیں، اس وقت بھی ولایت کے ماننے والے شام میں بھرپور انداز میں لڑ رہے ہیں۔ بحرین میں بھی یہ مقاومت جاری ہے، لبنان میں ہمارا سید، سچا سید اسرائیل کو شکست دیتا ہے تو پاکستان میں آپ ناصران ولایت ہر میدان میں موجود ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت دشمن شام میں جاری جنگ عملی طور ہار چکے ہیں، کیونکہ دشمن اب اس مسئلہ کو سیاسی انداز میں حل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سالانہ مرکزی تنظیمی و تربیتی ناصران ولایت کنونشن کا با قائدہ آغاز جامع امام صادق علیہ السلامG -9/2 اسلام آباد میں ہوگیا ہےکنونشن کے پہلے سیشن میں شوریٰ عالی کااجلاس چیئر مین شوریٰ عالیٰ بزرگ عالم دین حجتہ الاسلام والمسلمین شیخ محمد حسن صلاح الدین کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم کے رکن شوریٰ نظارت بزرگ عالم دین حجتہ السلام حیدر علی جوادی، علامہ سیدجواد ہادی ،ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری ،مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی ،ترجمان و مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ حسن ظفر نقوی ، سیکریٹری امور خارجہ و ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ شفقت شیرازی ، مرکزی سیکریٹری تربیت علامہ احمد اقبال ، مرکزی سیکریٹری تبیلغات علامہ اعجاز بہشتی، مرکزی سیکریٹری بین الصوبائی روابط علامہ اقبال بہشتی، مرکزی سیکریٹری خیر العمل فائونڈیشن نثارعلی فیضی، مرکزی سیکریٹری سیاسیات ناصر شیرازی ایڈووکیٹ ، مرکزی سیکریٹری وحدت یوتھ پاکستان فضل عباس نقوی ایڈووکیٹ ، مرکزی سیکریٹری مالیات مولانا مبارک علی موسوی ، مرکزی سیکریٹری آفس مولاناحسنین گردیزی، مرکزی سیکریٹری روابط ملک اقرار حسین ،سیکریٹری شوریٰ عالیٰ مولانا حیدرعباس عابدی ، رکن شوریٰ عالی مولانا غلام شبیر بخاری، رائےعلی رضا بھٹی ،اکبر علی  آل محمد جعفری ، مولانامختار امامی ، مولانا تصور جوادی اور مولانا شیخ نیئر عباس شریک ہیں ۔اس اجلاس میں مرکزی کابینہ کی گذشتہ سال کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، تمام اراکین مرکزی کابینہ نے اپنے شعبوں کی تفصیلی رپورٹ چیئرمین کو پیش کی، قومی اور بین الاقوامی صورتحال کے پیش نظر تنظیمی پالیسی وضح کی گئی، آئندہ کے ملک گیر بلدیاتی انتخابات اور گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے آئندہ انتخابات میں ایم ڈبلیو ایم کی شمولیت اورپولیٹیکل پالیسی کے حوالے سے تفصیلی مشاورت اور بحث کی گئی اور آئندہ سال کے مرکزی پروگرامات کی منظوری شوریٰ عالی سے لی گئی۔

 

  ناصران ولایت کنونشن کےپہلے روز کے دوسرے سیشن کے آغا زمیں بین الصوبائی شوریٰ  کا اہم اجلاس  جامع امام صادق علیہ السلام اسلام آباد میں  ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم کےمرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ حسن ظفر نقوی ، مرکزی سیکریٹری سیاسیات ناصر شیرازی ایڈووکیٹ ، مرکزی سیکریٹری وحدت یوتھ پاکستان فضل عباس نقوی ایڈووکیٹ ، مرکزی سیکریٹری مالیات مولانا مبارک علی موسوی ، مرکزی سیکریٹری آفس مولاناحسنین گردیزی، مرکزی سیکریٹری روابط ملک اقرار حسین سمیت چاروں صوبوں ، آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان کے صوبائی سیکریٹری جنرل صاحبان نے جن میں مولانامختار امامی ، مولانا تصور جوادی اور مولانا شیخ نیئر عباس ، مولانا عبد الخالق اسدی ، مولانا سبطین حسین الحسینی ، مولانا مقصود علی ڈومکی اور تمام صوبائی کابینہ کے اراکین شریک ہیں ۔ اس اہم اجلاس میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے تمام صوبائی تنظیمی کارگردگی کا جائزہ لیا اور تمام صوبائی سیکریٹری جنرل صاحبان نے آئندہ کے صوبائی پروگرامات منظوری کے لئے اجلاس میں پیش کیئے ۔

 

بعداز اجلاس بین الصوبائی شوریٰ کنونشن کے عمومی سیشن کا باقائدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ، مولانا اکبر حسین نے تلاوت کا شرف حاصل کیا ، عمومی سیشن میں ملک بھر تمام اضلاع کے نمائندگان سمیت صوبائی اور مرکزی کابینہ کے اراکین نے شرکت کی ، جب کہ رکن شوریٰ نظارت علامہ سید جواد ہادی، علامہ سید شفقت شیرازی ،علامہ شیخ اعجاز بہشتی اور فضل عباس ایڈووکیٹ نے خطاب کیا۔

وحدت نیوز(ہری پور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ خیبرپختونخواکے سیکریٹری امورتنظیم سازی علامہ سید وحید عباس کاظمی کو خیبر پختونخوا پولیس نے بلاوجہ گرفتار کر لیا ہے، اطلاعات کے مطابق پولیس کی بھاری نفری نے پہلے ان کے گھر پر چڑھائی کی جب علامہ وحید کاظمی گھر پر نہ ملے تو ان کے بوڑھے والد کو پولیس گرفتار کر کے ہمراہ لے گئی، بعد ازاں علامہ وحید عباس کاظمی والد کی تلاش میں متعلقہ تھانے پہنچے تو پولیس نے انہیں گرفتار کر کے کوہستان جیل منتقل کردیا ہےاوران کے  والد کو رہا کر دیا ہے ، پولیس زرائع کا کہنا ہے کہ کل علامہ صاحب نے ہری پور میں مجلس عزا سے خطاب کر نا ہے جس سے نقص امن کا خطرہ ہے اس بناء پر انہیں گرفتار کیا گیا ہے ، وحدت نیوزکو زرائع سے موصول ہو نے والی اطلاعات کے مطابق کل کالعدم تکفیری جماعت کے رہنما لدھیانوی اور فاروقی کی ہری پور آمد متوقع ہے اس بناء پر علامہ وحید عباس کاظمی کو بلاجواز گرفتار کیا گیا ہے، ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ سبطین حسین الحسینی نےعلامہ وحید عباس کاظمی کی بلاجواز گرفتاری پر شدید احتجاج کر تے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ دہشت گردوں کو لگام ڈالنے کے بجائے محب وطن شہریوں کو پابند سلاسل کر رہی ہے جو کہ آئین وقانون کی دھجیاں بکھیرنے کے مترادف ہے۔ صوبائی حکومت جلد از جلد علامہ وحید عباس کو رہا کر ے ورنہ صوبے بھر میں بھر پو ر احتجاج کیا جائے گا۔

وحدت نیوز(نجف اشرف) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے کہا ہے کہ نجف اشرف علم و عرفان اور ولایت کی سرزمین ہے، شاہ ولایت کے سائے میں جو لوگ پروان چڑھتے ہیں اُنہیں شاہ ولایت علی مرتضٰی علیہ السلام کے پیغام کو دنیا بھر میں عام کرنا ہے، اس سلسلے میں پاکستانی فضلاء کی ذمہ داری مزید بڑھ جاتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے مجلس وحدت مسلمین نجف اشرف کے دفتر میں پاکستانی علماء اور طلاب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ امین شہیدی نے کہا کہ ہمیں تین حوالوں سے بہت محنت کی ضرورت ہے۔ پہلا حصول علم، جو ایک طالب علم کی ابتدائی اور اولین ذمہ داری ہے، یعنی اپنی پوری توانائی حصول علم پر خرچ کرنا ضروری ہے، جو طالب علم علمی حوالے سے جتنا پُختہ اور مضبوط ہوگا، معاشرے میں اتنا ہی زیادہ کارآمد اور مضبوط ہوگا۔ دوسرا معنویت، تزکیہ نفس، توسل اور روحانی تربیت کے حوالے سے خصوصی اہتمام، نجف اشرف میں اب بھی عالم عرفان چھپے ہوئے موتی موجود ہیں، اُنہیں تلاش کیجئے اور ان سے استفادہ کیجیے۔ تیسرا باخبر رہنا، اپنے ملک، عالم اسلام اور مستضعف اقوام کے روزمرہ کے حالات سے باخبر رہیئے، اگر ہم اپنے زمانے کے حالات سے بے خبر ہوں گے تو کبھی طاغوتی طاقتوں کا مقابلہ نہیں کرسکیں گے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا سالانہ ’’ناصران ولایت کنونشن‘‘ پاکستان میں وحدت کا عظیم مظہرثابت ہو گا، پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کے جذبے سے سر شار ہزارو ں کارکنان و ذمہ داران شرکت کریں گے۔ ، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ذیلی شعبے وحدت یوتھ پاکستان کے مرکزی چیئرمین سید فضل عباس نقوی نے ’’وحدت ہاؤس ‘‘ اسلام آباد میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں ’’ناصران ولایت کنونشن ‘‘ سے متعلق انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا اور انتظامات کو حتمی شکل دیتے ہوئے مختلف ورکنگ کمیٹیوں کے امور کا جائزہ لیا گیا۔

 

سید فضل عباس نقوی کاکہنا تھا کہ ملک کے نوے اضلاع سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ذمہ داران سمیت ہزاروں کارکنان کنونشن میں شریک ہوں گے اور رواں سال کے لئے تنظیمی پروگراموں کا تعین کریں گے جبکہ سال گذشتہ کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کو تمام بحرانوں سے نکالنے کے لئے پر عزم ہے اور ملک میں مذہبی ہم آہنگی و شیعہ سنی اتحاد کے لئے سرگرم عمل ہے، ان کاکہناتھا کہ مجلس وحدت مسلمین سر زمین پاکستان کے دفاع کی خاطر کسی بھی قسم کے راست اقدام سے گریز نہیں کرے گی اور ملک کو اسلام دشمن اور ملک دشمن قوتوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں بننے دیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ عالمی استعمار امریکہ اور اسرائیل پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتے ہیں تاہم مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی با وقار قیادت اور پر عزم کارکنان امریکی و صیہونی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے سر زمین پاکستان پر سینہ سپر ہیں۔اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین اور وحدت اسکاؤٹس کے ذمہ داران میں اختر عمران، تنصیر حیدر، سمیت مولانا اسرار گیلانی، ملک اقرار اور وحدت یوتھ پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل مہدی عباس سمیت مسرور نقوی، ظہیر نقوی، ثاقب عباس، اور دیگر بھی موجود تھے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree