وحدت نیوز(کراچی) شیعہ ٹارگٹ کلنگ پر حکومتی و ریاستی اداروں کی خاموشی بہت سے سوالات کو جنم دے رہی ہے، سعودی اور موجودہ حکمرانوں کے بڑھتے تعلقات اور ملت جعفریہ کا قتل عام دراصل ایک گریٹ گیم کا حصہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی نے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اْن کا کہنا تھا کہ کراچی اس وقت ملت جعفریہ کا قتل گاہ بنا ہوا ہے، صوبائی گورنمنٹ دہشت گردوں کے پشت پناہی میں مصروف ہے، سندھ بھر میں منظم منصوبہ بندی کے تحت اہل تشیع افراد کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، ہزاروں شیعہ مقتولین کے قاتل اب بھی آزاد دندناتے پھر رہے ہیں۔

 

اْن کا کہنا تھا کہ حکومتی سطح پر شیعہ قتل عام میں خاموشی طالبان مذاکرات کا حصہ ہے، لاہور میں گرفتار دہشت گردوں کے سرپرست کو ثبوت ملنے کے باوجود نظر بندی کے نام پر حکومتی تحفظ میں رکھا جا رہا ہے، ان تمام حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک گیر سطح پر دہشت گردوں اور ان کے حامی طاقتوں کو بے نقاب کرنے کے لئے ہر قورم پر آواز اْٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی پالیسی کا پہلا ایجنڈا مسلمانوں میں تفرقہ بازی کو فروغ دینا اور تکفیریوں کے ذریعے بے گناہوں کا خون بہانا ہے۔

وحدت نیوز( لودھراں) پورے ملک کی طرح ضلع لودھراں میں بھی یو مِ مز دور کی مناسبت سے ریلی نکالی گئی جس میں مذہبی و سیاسی شخصیات نے کہا کہ محنت کش طبقہ کا عالمی یو م مئی 2014ایک ایسے وقت میں آ رہا ہے جب سر ما یہ دار اور جاگیر دار حکمرانوں کی لو ٹ مار نے پو رے سماج کو تبا ہی کے د ہا نے پر لا کھڑا کیا ہے ۔امیراورغریب کے فرق میں روز بر و ز اضافہ ہو تا جا رہا ہے ۔ایک طر ف مٹھی بھر لو گ دولت کے ڈھیر لگا کر ارب پتی اور کھرب پتی ہو تے جا رہے ہیں تو دوسری طرف محنت کش عوام کی اکثریت بھوک ، ، ننگ ، غربت ، جہا لت ، بے روزگاری ، مہنگائی ، دہشت گر دی ، ٹارگٹ کلنگ اور لو ڈ شیڈنگ کے عذاب کا مسلسل شکا ر ہے ۔ریلی میں چند مطالبات پیش کئے گئے ۔محنت کشو ں کی بنیا دی تنخواہ پچیس ہز ار مقر ر کی جائے، بے روزگار نو جوانو ں کو پندرہ ہز ار بے روزگاری الاؤنس یا روزگار کی فراہمی ، لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ، کسانوں کو سستی کھادیں ، سپرے ، اور بیج مہیا کر نا ۔بھٹہ مز دوروں ، ہتھ ریڑھی اور محنت کش مز دوروں کی لوٹ مار بند کر کے ان کے تمام حقوق ادا کیئے جائیں۔ریلی پر یس کلب سے کلمہ چوک تک اختتام پذیر ہوئی۔ جس میں تمام سیاسی ، مذہبی جماعتوں کے ساتھ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع لودھراں کی ضلعی قیادت نے بھی حصہ لیا ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان عالمی یوم مزدورکے موقع پر وطن عزیز کے بلند ہمت محنت کشوں کی عظمت کو سلام پیش کرتی ہے یوم مئی کی تعطیل بھی گھر بیٹھ کر آرام سے اشرافیہ اور سرمایہ دار ہی منا تے ہیں، ایک مزدور نہیں۔پاکستان میں ہر دور کے حکمرانوں  نے مزدوروں کااستحصال کیا ہے۔ جمہوریت کے نام پر جمہور کی تضحیک کرنے والوں نے مزدور تو کیا عوام کو بھی اپنے پاوں کی جوتی سمجھ رکھا ہے ان خیالات کا اظہارمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے مزدوروں کے عالمی دن کے حوالے سے اپنے پیغام میں کیا اُن کا کہناتھا کہ پاکستان کے تمام سیاسی اشرافیہ مزدوروں کے نام پر سیاسی کھیل کھیلتے رہے اور مزدور ہر دور میں دو وقت کی روٹی کو ترستے رہے حیرت ہے کہ عوام اور مزدوروں کے نام پر حکومتیں حاصل کرنے والی طاقتیں بھی مزدور کے نام پر مزدور کا ہی استحصال کرتی ہیں ان کا کہنا تھا کہ جب تک پاکستانی عوام اس فرسودہ اور دو خاندانوں کی حکمرانی والے نظام کیخلاف اُٹھ کھڑے نہیں ہونگے اس استحصالی نظام میں عوام اور مزدوروں کے حقوق پامال ہوتے رہیں گے۔

 

معاشرے کے تمام کمزور افراد کی بلا تفریقِ نسل و مذہب خدمت مجلس وحدت مسلمین کے سیاسی منشور کا حصہ ہے،اور اس پر عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں، مزدور کی ضروریات کو پورا کرنا اسلامی حکومت کی ذمہ داری ہے ،ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مزدوروں کے لئے سبسڈی کیساتھ راشن کا نظام دوبارہ سے مرتب کی جائے ، سوشل سیکورٹی سسٹم کا بجٹ بڑھایا جائے اور اس نظام سے صرف آجر کو فائدے نہ پہنچائے جائیں، کم سے کم ماہانہ اور روزانہ مزدوری کی سطح کو دو گنا کیا جائے ، چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لئے موثر قوانین بنائے جائیں اور مانیٹرنگ کا فعال نظام بنایا جائے ۔

وحدت نیوز(کراچی) پاکستان میں موجود وہ مدارس جو انتہا پسندی کو فروغ دے رہے ہیں، ان کیخلاف حکومت کی خاموشی اور عالمی سطح پر پاکستان پر دہشت گردوں کے معاونت کے الزامات قوم کے لئے لمحہ فکریہ ہیں، ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ آنے کے بعد حکومت کا دہشت گردوں کے خلاف کارروائی نہ کرنا دہشت گردوں سے ساز باز کی دلیل ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ صحافیوں سمیت تمام محب وطن طبقات کو طالبان، القاعدہ اور لشکر جھنگوی سے براہ راست خطرات ہیں، حکومتی صفوں سے ان گروہوں کی حمایت پاکستان کی سلامتی کیخلاف بھیانک سازش ہے۔ سید ناصر شیرازی نے کہا کہ یوم شہداء کے موقع پر ملک بھر سے عوام کا پاک فوج کی حمایت میں سڑکوں پر آنا اس بات کی دلیل ہے کہ پوری پاکستانی قوم دہشت گردوں کے مقابلے میں متحد اور ان ملک دشمنوں کیخلاف جنگ پر آمادہ ہے جبکہ طالبان دہشت گردوں کے حالیہ بیانات ان کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گرد پاکستانی قوم اور فوج سے مقابلے کی سکت نہیں رکھتے۔

وحدت نیوز(نوشہروفیروز) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع نوشہروفیروز کے سیکریٹری جنرل اعجاز ممنائی اور ڈپٹی سیکریٹری جنرل وقار حیدر عابدی نے مختلف یونٹس کے دورے کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وقت آگیا ہے طالبان سے مذاکرات ختم کرنےکا دو ٹوک  اعلان کیا جائے۔ حکومت عوام کے تحفظ کرنے میں ناکام ہوچکی ہے دفاع وطن کے لیے جانیں قربان کرنے والے کے خلاف وفاقی وزرا کی بد زبانی قابل مذمت ہےکراچی میں ہونے والے ٹارگٹ کلنگ میں وزیراعلی اور گورنر ملوث ہیں اور کراچی میں ہمارے رہنمائوں کو ایک سازش تحت قتل کیا جارہاہے انہوں نے مزيد کہا کہ یکم مئی مزدوروں کا عالمی دن ہے ھم توقع رکہتے ہیں کہ اپنے عوام کے بنیادی حقوق کے پاسبان بنیں عوام اپنے حقوق کیلئے بیدار ہوچکے ہیں اور نواز حکومت کی خیانتوں کے سامنے آہنی دیوار ثابت ہوں گے۔

وحدت نیوز(لاہور) شہدائے پاکستان کے پاک لہو ملکی بقا کا ضامن ہے،شہداء کے پاک لہو آج اس ملک کے نااہل حکمرانوں سے سوال کرتے ہیں کیا ان کے قاتلوں کو اسٹیک ہولڈر قرار دے کر اُن سے مذاکرات غداری اور ملک دشمنی نہیں؟وہ قومیں صفحہ ہستی سے مٹ جاتی ہیں جو اپنے شہداء کے لازوال قربانیوں کو فراموش اُن کے قاتلوں اور ملک کے دشمنوں کے سامنے جھکتے ہیں آج پاکستان میں ستم ظریفی یہ ہے کہ افواج پاکستان کے قاتلوں سے ہمدردی اور اُن کو شہید قرار دے کر نہ صرف پاکستان کے ان پاک شہیدوں کی توہین کی گئی بلکہ اسلامی اصولوں کا بھی مذاق اُڑایا گیا ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے یوم شہدا ء کے حوالے سے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے پیغام میں کیا ۔

 

اُن کا کہنا تھا کہ شہدائے پاکستان کے لہو کے ساتھ ہم توہین نہیں ہونے دینگے دشمن پاکستان کے قومی اداروں کو کمزور کرنے اور اس کے ذریعے اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل چاہتے ہیں ایسے محب وطن قوتوں کی خاموشی وطن عزیز کے سنگین خطرے سے کم نہیں ملک کو غیروں کے ہاتھوں چند ڈالروں کے عوض گروی رکھا گیا ہے ملکی سلامتی کے دشمنوں کو وطن دوست اور محب وطن لوگوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنے شہداء اور افواج کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دینگے ہمیں اپنے ملک کے ان بہادور سپوتوں پر فخر ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree