وحدت نیوز(بلتستان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ گلگت بلتستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ آغا مظاہر حسین موسوی نے اپنے ایک بیان میں  کہا ہے کہ یہ نہایت افسوسناک مرحلہ ہے کہ علماء کی ذمہ داری اور مقام کا تعین جہلا کرنے لگے ہیں۔ انہوں  نے کہا کہ اسلام اور سیاست کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ بقول حکیم الامت ڈاکٹر محمد اقبال کے "جدا ہو دیں سیاست سے تو رہ جاتی ہے چنگیزی" کوئی دین کو سیاست سے جدا سمجھتا ہے تو وہ مفکر پاکستان اور حکیم الامت کی فکر کے مخالف صف میں  ہے۔ انہوں  نے کہا کہ علماء مفاد کی سیاست سے بالاتر ہیں۔ ہم میکیاولی اور غربی سیاست سے بیزار ہیں،  جس نے عالم انسانیت کو فقر و جہالت کے قہر مذلت تک پہنچا دیا۔ ہم اسلامی اور دینی سیاست کو دیانت اور دیانت کو عین سیاست اور عبادت سمجھتے ہیں۔ البتہ جس مفاد پرست سیاست کے پیروکار آج دینی سیاست اور علماء سے  برسرپیکار ہیں، وہ سیاست کی الف با سے بھی ناواقف ہیں۔

وحدت نیوز(بلتستان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے بلتستان کے سینکڑوں سرکاری ملازمین کے خلاف نوٹس اور دو درجن سے زائد ملازمین کی معطلی پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت نے اپنے چار سالہ دور حکومت میں اب تک چوتھی مرتبہ سینکڑوں ملازمین کو معطل کر کے بلتستان دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔ جو حکومت ملازمت دینے کا بار بار ڈنڈورا پیٹ رہی ہے، یہی حکومت قابل، اہل اور دیانت دار ملازمین کو معطل کر کے عوام دشمنی بالاخص تعلیم دشمنی کا ثبوت فراہم کرتی چلی آ رہی ہے جبکہ غیر قانونی طور پر تقرر ہونے والوں کو مسلسل نوازا جا رہا ہے۔ یہ لوگ اپنی طاقت کو قوم کی ترقی، خوشحالی اور مثبت امور میں استعمال کرنے کی بجائے ہمیشہ منفی انداز میں اپنی طاقت اور اختیارات کو استعمال کر کے بدنامی کا سامان فراہم کر رہے ہیں، نیز انکا حکم کبھی بلتستان کے علاوہ دوسرے علاقوں میں نہ چلا ہے اور نہ چلے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلتستان کے لیے "پہلا وزیراعلٰی" کا اعزاز جتانے والے سن لیں کہ یہ اعزاز بھی موصوف کو حاصل ہے کہ انہوں نے بلتستان کے باعزت، محب وطن، فرض شناس اور دیانت دار ملازمین جنکی تعداد سینکڑوں میں ہے کو بار بار معطل کر کے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ اب ہم مزید ایسے ریکارڈ بنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ لہٰذا ہم حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کہ معطل کیے گئے ملازمین کو فوری طور پر بحال کرے وگرنہ بلتستان کے غیور عوام دوبارہ سڑکوں پر آکر اس ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے پر مجبور ہونگے اس صورت میں تمام تر ذمہ داری موجودہ حکومت پر عائد ہوگی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے سابق سیکریٹر ی امور تنظیم سازی سندھ برداریعقوب حسینی کو مرکزی کابینہ میں سیکریٹری امور تنظیم سازی کی حیثیت سے ذمہ داریاں تفویض کر دی ہیں ، اس بات کا اعلان اسلام آباد میں جاری مرکزی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا ، واضح رہے کہ برادر یعقوب حسینی علامہ مختار امامی کی زیر قیادت سندھ کابینہ میں بھی صوبائی سیکریٹری امور تنظیم سازی کی حیثیت سے بہترین تنظیمی فعالیت انجام دے چکے ہیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی کابینہ کا اہم اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے ، مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ناصرعباس جعفری کی زیر صدارت جاری اجلاس میں  ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی،  سیکریٹری امور خارجہ علامہ شفقت حسین شیرازی ،  سیکریٹری تربیت علامہ احمد اقبال، سیکریٹری تبلیغات علامہ اعجاز بہشتی،سیکریٹری آفس علامہ حسنین گردیزی، سیکریٹری بین الصوبائی روابط علامہ اقبال بہشتی، سیکریٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی ، سیکریٹری اطلاعات سید مہدی شاہ ، سیکریٹری روابط ملک اقرار حسین ، سیکریٹری یوتھ ونگ فضل عباس نقوی اور سیکریٹری فلاح وبہبود نثارعلی فیضی بھی شریک ہیں ،زرائع کے مطابق اجلاس میں قومی اور سیاسی حوالے سے اہم فیصلہ جات متوقع ہیں ، جن  میں بلتستان میں بیداری امت و استحکام پاکستان کنونشن ، انتخابی دھاندلی کے ایک سال مکمل ہونے پر حکمت عملی اور دیگرایشوز شامل ہیں ، جب کہ مرکزی کابینہ میں معمولی تبدیلیاں بھی متوقع ہیں ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) اہل سنت والجماعت کی 23 جماعتوں کی نمائندہ جماعت سنی اتحاد کونسل پاکستان کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضاترجمان وائس آف شہداءفیصل رضا عابدی اور تحریک منہاج القرآن کے مرکزی رہنما اور ڈاکٹر طاہرالقادری کے فرزند حسن محی الدین قادری نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کی دعوت قبول کر لی۔ تفصیلات کے مطابق 18 مئی کو اسکردو میں یادگار شہداء اسکردو پر منعقدہ عظیم الشان بیداری ملت و استحکام پاکستان کانفرنس میں ملک بھر سے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام اور رہنماء شرکت کریں گے۔ اس سلسلے میں اہل سنت والجماعت کی 23 جماعتوں کی نمائندہ جماعت سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا، سابق سینیٹر اور ترجمان وائس آف شہداء فیصل رضا عابدی  اور تحریک منہاج القرآن کے مرکزی رہنما  حسن محی الدین قادری نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کی دعوت قبول کر لی ہے اور وہ اسکردو میں منعقدہ کانفرنس میں خصوصی شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق رابطہ کرنے پر صاحبزادہ حامد رضا نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کا شکریہ ادا کیا ہے اور اس پروگرام میں شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ان کے علاوہ بھی پاکستان کے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے رہنما اور برجستہ شخصیات شرکت کریں گی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے ملک بھر اور گلگت بلتستان میں کرپشن، اقرباء پروری، دہشت گردی و طالبان نواز حکومتی پالیسیوں اور موجودہ استحصالی نظام کیخلاف بھرپور عوامی جدوجہد کے آغاز کیلئے گلگت بلتستان میں عوامی اجتماع کا اعلان کر دیا۔ بیداری ملت و استحکام پاکستان کنونشن 18 مئی کو اسکردو یادگار شہداء پر منعقد ہوگا۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید مہدی شاہ کے مطابق اس تاریخ ساز عوامی اجتماع میں تمام مکاتب فکر کے رہنماوُں اور عوام کی بھرپور شرکت ہوگی۔ ملک بھر سے مختلف سیاسی و مذہبی شخصیات اس عوامی اجتماع میں شریک ہونگے۔

 

اجتماع میں سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ ناصر عباس جعفری، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا، پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنما حسن محی الدین قادری، وائس آف شہدائے پاکستان کے ترجمان سابق سینیٹر سید فیصل رضا عابدی، مرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید ناصر عباس شیرازی و دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے نمائندگان شریک ہونگے۔ ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی تاریخ کا سب سے بڑا یہ اجتماع موجودہ استحصالی نظام کیخلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگا۔ گلگت بلتستان کے عوام پہلے ہی 12 روزہ عوامی جدوجہد کے ذریعے معاشی قارونوں، سیاسی فرعونوں اور مذہبی بلعم بعوروں کو مسترد کرچکی ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree