وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےذیلی شعبے وحدت یوتھ پاکستان کے زیراہتمام یوم عشق امام حسین علیہ السلام مرکزی سیکرٹریٹ وحدت یوتھ ملتان میں منایا گیا۔ تقریب کی صدارت مرکزی چیئرمین وحدت یوتھ سید فضل عباس نقوی نے کی جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ اعجاز حسین بہشتی تھے۔ اس موقع پر یوتھ کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ تقریب سے شعرائے کرام اور منقبت خواں حضرات نے بارگاہ سید الشہداء میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ یوم عشق حسین (ع)سے مرکزی خطاب کرتے ہوئے علامہ اعجاز حسین بہشتی کا کہنا تھا کہ آج اپنے امام کے ساتھ حقیقی عشق کی ضرورت ہے۔ اگر ہم اپنے آپ کو کربلائی کہتے ہیں تو کربلا والوں کے نقش قدم پر چلنا ہوگا۔ کربلائی بننے کے لیے کربلا والوں کی سیرت پر عمل پیرا ہونا پڑے گا۔ آج ہمیں کربلا میں موجود جانثاروں کے عشق سے اپنے آپ کو سرشار کرنا ہوگا تا کہ ہم بھی اپنے امام علیہ السلام کے سامنے سرخرو ہوسکیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) جشن ولادت باسعادت سید الشہداء امام حسین علیہ السلام اورعلمدار کربلا حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کے پرمسرت موقع پر عالم اسلام کے نام اپنے پیغام میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا کہ ماہ شعبان ماہ نزول ِ نعمات الہٰی ہے، خدا کی محبوب اور دلربا ہستیاں اسی ماہ میں عالم بشریت کی ہدایت کے لئے بھیجی گئیں ،ہدایت اور رہنمائی کے تمام چراغ خداوند معتال نے انہیں مقدس ایام میں روشن کیئے، امام حسین ع نہ فقط کسی خاص مسلک میں محترم ہیں بلکہ دنیا بھر کے آزادی خواہوں کے امام و پیشوا ہیں، عالم انسانیت حق وباطل میں تمیز کاپیمانہ حسین ابن علی ع کی ذات اقدس کو قرار دیتے ہیں، شیعہ ہوں یا سنی عیسائی ہوں یا ہندواما م حسین ع کی بارگاہ سے سب فیضِ الہٰی حاصل کرتے ہیں ، چودہ سو برس بعد بھی روضہ حسین ع عالم بشریت کی صراط مستقیم کی جانب رہنمائی فرمارہا ہے۔

 

انہوں نے علمدار با وفا سقائے سکینہ حضرت ابولفضل العباس علیہ السلام کو پیکر عزم ووفا قرار دیتے ہوئے کہا کہ تاریخ اسلام و انسانیت میں ولایت کی پیروی اوراتبا ع میں اگر کوئی فقیہ کامل نظر آتا ہے تو وہ عباس ابن علی ع ہے، ایک ایسا جری جس کا اٹھنا بیٹھنا کھانا پینا غرض سو نا اور جاگنافقط اور فقط مرضی الہٰی اور خوشنودی امامت کے لئے ہو ایسا پیرو ولایت تاریخ اسلام میں نہیں گزرا، آج ہماری ملت کے جوانوں ، بزرگوں ، علماءغرض تمام طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد کو سیرت ابوالفضل ع کا عکاس بننا ہو گا۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کالعدم تنظیموں کے خلاف کریک ڈاؤن کرے، نواز لیگی حکومت ملک گیر فوجی آپریشن کا حکم دے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے کیتھولک گراؤنڈ میں علامہ اعجاز بہشتی، علامہ علی انور جعفری، علی حسین نقوی اور علامہ مبشر حسن کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر اور خاص طور پر کراچی میں جاری اہل تشیع کی نسل کشی نے غمزدہ کر دیا ہے، شہداء کے ورثاء ہماری جانب امید افزا نظروں سے دیکھتے ہیں, اس لئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کے اعلان کے مطابق شیعہ نسل کشی کے خلاف اتوار یکم جون کو سندھ کے وزیراعلٰی قائم علی شاہ کی سندھ حکومت کے خلاف احتجاج کیا جائے گا، اس احتجاج کا آغاز نمائش چورنگی سے ریلی کی شکل میں کیا جائے گا، جہاں سے ریلی سی ایم ہاؤس تک جائے گی اور وزیراعلٰی ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا جائیگا، عوام ریلی اور دھرنے میں بھرپور شرکت کریں گے۔

 

علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ نام نہاد ٹارگٹڈ آپریشن کے 9 مہینوں میں بھی کراچی میں ناامنی کا راج رہا، دہشت گرد، ٹارگٹ کلرز، جرائم پیشہ افراد اور خاص طور پر کالعدم یزیدی تکفیری دہشت گرد ٹولے بے جرم و خطا پاکستانی شہریوں کا قتل عام کرتے رہے، آپریشن تو ان کو ٹارگٹ کرنے میں مکمل ناکام رہا لیکن وہ چن چن کر شیعہ مسلمانوں کو ٹارگٹ کرتے رہے اور تاحال کر رہے ہیں۔ آپریشن کو تقریباً 9 ماہ ہونے کو آئے ہیں، آج تک 120 سے زائد شیعہ مسلمان ہدف بنا کر شہید کئے جاچکے ہیں۔ ان شہداء میں شیعہ علماء و ذاکرین، ڈاکٹرز، انجینیئرز، وکلاء، سرکاری افسران، معلمین اور دکانداروں سمیت تاجر بھی شامل ہیں، خاص طور سے کاروباری حضرات اب کالعدم یزیدی تکفیری دہشت گرد ٹولوں کا نیا ہدف ہیں، یہ رجحان پاکستان کی اقتصادی شہہ رگ کراچی کے کئی خاندانوں کی اقتصادی نسل کشی کے بھی مترادف ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کی قیادت یہ سمجھتی ہے کہ ذاتی مفادات کی خاطر ملک اور انسانیت دشمنوں کی سرپرستی کرنے کی جو مذموم پالیسی حکمرانوں نے اختیار کر رکھی ہے، اس سے ملکی سالمیت اور سلامتی داؤ پر لگ چکی ہے، سندھ حکومت کا سربراہ ایک نااہل شخص ہے اور بدقسمتی سے وہی نااہل شخص ہی وزیر داخلہ بھی ہے، ہمارا مطالبہ یہ ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں اپنی اس روش کو ترک کریں، جس کے تحت دہشت گردوں کو قوت اور طاقت مل رہی ہے، وہ کالعدم یزیدی تکفیری دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائی کریں اور انہیں کسی بھی بہانے سے اجتماع کرنے کی اجازت نہ دیں۔

 

ان کا کہنا تھا کہ پی پی پی کے قائدین آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری سن لیں کہ اگر شیعہ نسل کشی نہ رکی اور ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ یونہی جاری رہا تو یہ احتجاج نوابشاہ کے زرداری ہاؤس، لاڑکانہ میں نوڈیرو ہاؤس اور کراچی میں بلاول ہاؤس کے سامنے ہوگا، دہشت گردی کے خلاف پارٹی منشور میں لکھ دینا کافی نہیں ہوتا بلکہ منشور پر عمل کرنا ہی ایک واقعی عوامی پارٹی کا کارنامہ ہوتا ہے، جھوٹے وعدوں سے عوام کو بہلانے والے سن لیں کہ عوام کے پاس متبادل آپشنز موجود ہیں اور وہ آپ کی حکومت کا دھڑن تختہ کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں، بہتر ہوگا کہ آئینی ذمہ داریاں انجام دیتے ہوئے عوام کا تحفظ کریں، ورنہ ناکامی قبول کرتے ہوئے حکومت سے دستبرداہوجائیں ۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ ہم یتیمان آل محمد (ع) کے خادم ہیں اور کبھی بھی اپنی ملت کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، کیونکہ ہم قیامت تک مسلط ہونے کیلئے نہیں بلکہ قوم کی خدمت کا جذبہ لے کر میدان عمل میں وارد ہوئے ہیں، سعودی اور امریکی پیرول پر چلنے والی سیاسی جماعتیں پاکستان میں ملت تشیع کو مضبوط نہیں دیکھنا چاہتیں، کیونکہ ملت تشیع کی مضبوطی امریکی و سعودی ایجنڈے کی تکمیل کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے علاقے انچولی سوسائٹی میں آئمہ جمعہ و جماعت کے ساتھ ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ اعجاز بہشتی، علامہ مبارک موسوی، علامہ باقر زیدی، علامہ علی انور جعفری، علامہ عقیل موسٰی، علامہ صادق جعفری، علامہ علی افضال،مولانامحمد حسین رئیسی، مولانااسحاق قرائتی، مولانا رحمت علی سولنگی ، سمیت کثیر تعداد میں علماء کرام موجود تھے۔

 

علامہ ناصرعباس جعفری کا کہنا تھا کہ جب زمانے میں فرعونوں کی حکومت ہو تو ہمیں عزت کی موت کو ترجیح دینی چاہیئے، عصر حاضر کے طاغوتوں کے مقابلے میں پاکستان کی ملت جعفریہ سینہ سپر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں عالمی استعمار کی سازشوں کے خلاف عوامی جدوجہد رہبر معظم کی آرزوں میں سے ایک آرزو ہے اور ہم اپنے رہبر کی آرزووں کی تکمیل کیلئے اپنی جان تک نچھاور کرنے کیلئے تیار ہیں۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے پاکستان میں نہ صرف ملت تشیع کی مظلومیت کی آواز کو بلند کیا، ساتھ ہی ساتھ دوسرے مکاتب فکر اور مذاہب کی بھی مظلومیت کی آواز بلند کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان کی مظلوم ملت نے ہمیشہ استعماری سازشوں کے آگے بند باندھا ہے اور انشاءاللہ اس دور میں بھی ان قوتوں اور ان کے ایجنٹوں کے آگے سینہ سپر رہیں گے۔

وحدت نیوز(حافظ آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری کا حافظ آباد اور ضلع ننکانہ صاحب کا دورہ، دونوں اضلاع میں کارکنوں اور شہریوں کی جانب سے بھرپور استقبال اور اجتماعات سے خطاب، دورے کی میزبانی صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی نے کی۔ حافظ آباد میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ناصرعباس جعفری کا کہنا تھا کہ ملک کے طول و عرض میں جاری دہشت گردی کے ذمہ دار موجودہ حکمران اور طالبان نواز وہ جماعتیں ہیں جو ان خوارج دہشت گردوں کو محب وطن قرار دیتے رہے۔ انہوں نے کراچی میں جاری شیعہ نسل کشی کا ذمہ دار سندھ حکومت کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ کراچی میں ہم اپنے جگر گوشوں کے خون سے ہولی کھیلنے نہیں دینگے، اب سندھ حکومت کو مزید مہلت نہیں دے سکتے، پاکستان کے معاشی شہ رگ کراچی میں ایک منظم منصوبہ بندی کے ساتھ شیعہ نسل کشی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماہر تعلیم ،ڈاکٹرز، انجیئنرز، وکلا، تاجر اور مزدور پیشہ افراد کا قتل عام کیا گیا اور حکمرانوں کے کان پر جوں تک نہیں رینگی ریاستی ادارے اور نااہل حکمران بتائیں کیا یہاں بندوق اُٹھانے والوں کو ہی امان ملے گی؟ اُن کا کہنا تھا کہ حالات ایسے رہے تو سندھ کے حکمرانوں کے خلاف سیاچن سے لے کر گوادر تک اُٹھ کھڑے ہونگے، ان ظالموں اور ملک دشمنوں کے لئے زمین تنگ کر دینگے۔

 

ننکانہ صاحب میں عوامی استقبال اور اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے راولپنڈی، چکوال اور خوشاب میں راولپنڈی پولیس کی صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ کے ایما پر غنڈہ گردی، خواتین اور معصوم بچوں کو ہراساں کرنے اور بے گناہوں کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت طالبان اور کالعدم دہشت گرد جماعت کی خوشنودی کے لئے ملت جعفریہ کے خلاف کھل کر سامنے آچکی ہے کالعدم جماعت کی آپس کی لڑائی اور قتل و غارت گری کو بہانہ بنا کر بے گناہ شیعہ افراد کو ہراساں کیا جا رہا ہے، راولپنڈی پولیس کی یکطرفہ کاروائی کا مقصد دہشت گردوں اور اُن کے سرپرستوں کی خوشنودی حاصل کرنا ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) نواز شریف ہر دور میں بھارتی حکومتوں کے زیر اثر رہے ہیں ، واجپائی، گجرال کے ساتھ بھی انہوں نے ذاتی سطح کے تعلقات استوار رکھے ، جس کا پاکستان کو کوئی فائدہ حاصل نہ ہوا، نریندر مودی کی کامیابی نہ صرف بھارتی مسلمانوں بلکہ پڑوسی ممالک کے لئے بھی خطرے کی گھنٹی ہے، مودی نے گجرات کے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے ذمہ داریو ں کی انجام دہی کے وقت ہزاروں بے گناہ مسلمانوں کو بے دردی سے قتل کر وایا، میاں نواز شریف نے بھارت جانے کا فیصلہ جلد بازی میں کیا، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے بیان میں کیا ۔

 


ان کاکہنا تھا کہ کشمیر پالیسی پر نواز حکومت کا جھول کھانا باعث تشویش ہے،جب بھی نواز لیگ بر سر اقتدار آئی کشمیر کاز کو دہچکہ لگا، نواز شریف بھارت کے ساتھ کشمیر کے سوا تما م ایشوز پر بات کرتے ہیں ، پاکستانی حکومت نے بھارتی دعوت قبول کر کے عوامی جذبات کو مجروح کیا ،کشمیر ایشوپر پاکستانی حکومت کے موقف میں جھول کشمیری شہداء کی قربانیوں سے خیانت تصور ہوگا،اب جب کہ نومنتخب بھارتی وزیر اعظم کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیئے  میاں نواز شریف بھارت یاترا پر ہیں پاکستانی عوام امید کرتے ہیں کہ میاں صاحب فقط آلو پیاز کے بھائو طے نہیں کریں گےبلکہ کشمیرسمیت دیگر حل طلب مسائل پر بھی بھارتی قیادت سے بات چیت کریں گے، انہوں نے مذید کہا کہ گجرات میں بے گناہ مسلمانوں کے قتم عام کے مرکزی کردار نریندر مودی کا وزیر اعظم منتخب ہونا خطےکے لئے انتہائی باعث تشویش ہے، نریندر مودی کا سیاسی ماضی انتہائی داغ دار ہے، گجرات کے ہزاروں بے گناہ مسلمانوں کا لہو مودی کے دامن پر ہے، خدا بھارتی مسلمانوں کی خیر کرے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree