وحدت نیوز(لیہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سر براہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نپٹنے کے لئے عوام کا منظم ہونا ضروری ہے، وطن عزیز کے غیرت مند شیعہ سنی عوام کو ظالم ،کرپٹ اور قاتل حکمرانوں سے نجات حاصل کرنے کے لئے اکھٹا ہو نا ہو گا، پاکستان اس وقت بحرانوں کی آماجگاہ بن چکا ہے، خطرات و مشکلات کا حملہ اندرونی و بیرونی دونوں اطراف سے ہے، پاکستان کو اپنی خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کر نا ہو گی، ایسی پالیسی مرتب کی جائے جس سے ہمارے پڑوسی ممالک ہم پر اعتماد کریں ، دیگر تین ممالک کو چھوڑ کر فقط بھارت سے دوستی ک پینگیں بڑھانا سمجھ سے بالاتر ہے، موجودہ حکومت کی ایک سالہ کارکردگی انتہائی مایوس کن ثابت ہوئی لوڈشیڈنگ، کرپشن، لوٹ مار، دہشت گردی  کا بازار گرم ہے، عام عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لئے  کوئی موثر حکمت عملی مرتب ہی نہیں کی گئی،میاں نواز شریف اور شہباز شریف پاکستانی تاریخ کے جھوٹے ترین سیاست دان ثابت ہو ئے ہیں ،ان کا مذید کہنا تھا کہ گرینڈ اپوزیشن الائنس میں شمولیت کے حوالے سے حتمی مشاورت باقی ہے، ایم ڈبلیوایم حکومت کی ناقص پالیسیوں کے خلاف ماہ رمضان المبارک کے بعد احتجاجی تحریک کا آغاز کرے گی قوم آمادہ رہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اٹھارہ روزہ دورہ پنجاب کے دوران سرزمین لیہ پر عظیم الشان عوامی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر عوام کا جمع غفیر علامہ ناصر عباس جعفری کا خطاب سننے کے لئے موجود تھا جبکہ مرکزی سیکریٹری تبلیغات علامہ اعجاز بہشتی ، مرکزی سیکریٹری امور تنظیم سازی یعقوب حسینی ، مرکزی سیکریٹری روابط ملک اقرار حسین  اور سیکریٹری جنرل پنجاب علامہ عبد الخالق اسدی بھی موجود تھے۔

 

انہوں نےعلامہ ڈاکٹر طاہر القادری کوگھنٹوں یرغمال بنائے رکھنے عوامی تحریک کے کارکنان اور عوام الناس کو دن بھر ملک کے سڑکوں چوراہوں پر ہراساں کرنے کے عمل کو موجودہ حکمرانوں کی سیاسی خودکشی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جلسے ،جلوس اور ریلیاں عوام کا جمہوری حق ہے موجودہ حکمرانوں کے اپنے سیاسی مخالفین کیخلاف آمرانہ سلوک سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ تین ادوار کے اقتدار اور سالوں کی جلاوطنی سے بھی کچھ نہیں سیکھا مسلم لیگ ن سیاسی سوچ و بصیرت سے خالی جماعت ہے ،پاکستان میں دہشت گرد مخالف قوتوں سے انتقام لیا جا رہا ہے، آپریشن ضرب عضب کی کامیابی انشااللہ یقینی ہے اور ہم اس ارض پاک سے وطن دشمنوں اور اُن کے حامیوں کے خاتمے میں اپنی بہادر فوج کیساتھ ہیں کیونکہ طالبان اور طالبانی سوچ اسلام اور پاکستان کے اصل دشمن ہے، قوم تیاری کرے انشاء اللہ ماہ مبارک رمضان کے بعد حکومت مخالف تحریک کا آغاز کریں گے ۔

وحدت نیوز(اسلاآباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سر براہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کوگھنٹوں یرغمال بنائے رکھنے عوامی تحریک کے کارکنان اور عوام الناس کو دن بھر ملک کے سڑکوں چوراہوں پر ہراساں کرنے کے عمل کو موجودہ حکمرانوں کی سیاسی خودکشی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جلسے ،جلوس اور ریلیاں عوام کا جمہوری حق ہے موجودہ حکمرانوں کے اپنے سیاسی مخالفین کیخلاف آمرانہ سلوک سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ تین ادوار کے اقتدار اور سالوں کی جلاوطنی سے ابھی کچھ نہیں سیکھا مسلم لیگ ن سیاسی سوچ و بصیرت سے خالی جماعت ہے پاکستانی عوام نے آج بوکھلاہٹ اور مایوسی کا منظر دیکھا علامہ راجہ ناصر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گرد مخالف قوتوں سے انتقام لیا جا رہا ہے آپریشن ضرب عضب کی کامیابی انشااللہ یقینی ہے اور ہم اس ارض پاک سے وطن دشمنوں اور اُن کے حامیوں کے خاتمے میں اپنی بہادر فوج کیساتھ ہیں کیونکہ طالبان اور طالبانی سوچ اسلام اور پاکستان کے اصل دشمن ہے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما اور ممبر بلوچستان اسمبلی آغا محمدرضا نے کہا کہ قوموں کی ترقی کا راز تعلیم کے حصول میں مضمر ہے ، الیکشن مہم کے دوران کئے گئے وعدوں کو ایک ایک کرکے اپنی استطاعت کے مطابق پورا کر رہے ہیں۔ بلوچستان یونیورسٹی علمدار روڈ کیمپس کا قیام اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ ان خیالات کا اظہار بلوچستان اسمبلی کے منتخب رکن سید محمد رضا (آغا رضا) نے جامعہ بلوچستان یونیورسٹی علمدار کیپمس کی تقریب سنگ بنیادسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس عظیم الشان درسگاہ کا سنگ بنیاد رکھنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے اور یہ میرا خواب کا پورا ہونا ہے۔ میرے لئے خدمت سیاست سے بڑھ کر حیثیت رکھتی ہے اور دوستوں سے بھی گزارش کرتا ہوں کہ عوامی خدمت کے اس سفر میں میرے شانہ بشانہ کام کریں۔ جامعہ بلوچستان علمدار کیمپس کے قیام سے کوئٹہ شہر کے طلباء مستفید ہونگے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ علمدار کیمپس کے قیام کے سلسلے میں وہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں خصوصاً وزیر اعلیٰ بلوچستان کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے اس سلسلے میں اپنا کردار بر وقت ادا کیا اور تعلیم دوستی کا ثبوت دیا۔ علمدار کیمپس کے افتتاحی تقریب میں علاقہ عمائدین، کونسلرز، کوئٹہ یکجہتی کونسل کے ممبران، تعلیمی اداروں کے سربراہان اور اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کیں۔ شرکاء نے علمدار کیمپس کے قیام کو خوش آئند قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ علاقہ ایم پی اے عوام سے کئے گئے وعدے اسی طرح پوری کرتے رہینگے۔ تقریب کے اختتام پر ایم پی اے آغا رضا نے ہزارہ ٹاون میں بھی ایک اور کیمپس کے افتتاح کی نوید سنائی۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی نے کہا ہے کہ عراق میں سامراجی ایجنٹوں کی جانب سے مقد س مزارات پرحملے عرب ممالک کی امریکی پیروی کا نتیجہ ہے شام میں دہشتگردوں کی شکست کا بدلہ لینے کیلئے امریکی ایجنٹوں نے اب عراق کا رخ کیا ہے ،عراقی شیعہ و سنی عوام مستحکم ہیں انشا اللہ تکفیریوں پر جلد ہی قابو پا لیا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار مجلس و حدت مسلمین کے صوبائی سیکر ٹری جنرل علامہ مختار امامی نے و حدت ہاؤس ’’ مشرق و سطیٰ کی موجودہ صورت حال‘‘ کے نام سے منعقدہ سیمینار سے خطاب میں کیا اُن کا کہنا تھا کہ عرب ممالک خود دلدل میں پھنس گئے ہیں اور آج ان کو اپنی بادشاہت خطر ے میں نظر آرہی سامراجی سہارے پر چلنے والی عرب حکومتوں کا سورج غروب ہو گیا عوام نے خود اپنے نمائندگان چنے اور بڑے بڑے ڈکٹیٹرز کا خاتمے ہو گیا جنہیں سامراجی کو ششوں کے باو جو نہیں بچایا جا سکا شام میں میں پلانٹڈ دہشتگردوں کا اصل چہرہ سامنے آنے کے بعد اب تکفیری دہشتگرد شام و عراق میں کاروائیاں کر رہے ہیں ۔اُ ن کا کہنا تھا کہ الحمد اللہ شام کی طرح عراق میں بھی شیعہ و سنی متحد ہیں شیعہ و سنی علماء کرام کی جانب سے دہشتگرد تنظیم داعش کے خلاف مشترکہ جہاد کے اعلان کے بعد اب ان دہشتگردوں کو تاریخی شکست ہوگی ایسی طرح مملکت خدادا پاکستان کی شیعہ و سنی عوام متحد ہے اور پاکستان میں بھی ان تکفیری دہشتگردوں کو ان کے عزائم میں مکمل ناکامی ہوگی ۔

وحدت نیوز(لاہور) طاہرالقادری کی پاکستان آمد پر ان کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنا حکومت کی بوکھلاہٹ کا عکاس ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان و مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ حسن ظفر نقوی نے ایم ڈبلیوایم   لاہور ڈویژن کے مسئولین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ گذشتہ دور حکومت میں بھی علامہ صاحب تشریف لائے تھے مگر کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا، لیکن اقتدار کے نشے میں چور ان نااہل حکمرانوں نے محب وطن پاکستانی بھائیوں بہنوں کیساتھ ظلم و بربریت کی انتہا کر دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کروڑوں عوام ڈاکٹر صاحب سے والہانہ محبت کرتے ہیں اور اُن کی آواز پر لبیک کہتے ہیں تو کسی کی مخالفت کی کوئی حیثیت نہیں۔

 

انہوں نے رانا ثناءاللہ کی استعفیٰ کو ڈرامہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کالعدم دہشت گرد تنظیم کے دہشت گردوں پر مشتمل رانا ثناءاللہ کے نجی ملیشیا کو پنجاب پولیس کے چوہنگ سنٹر میں ٹریننگ دے کر سیاسی و فکری مخالفین کیخلاف پنجاب حکومت استعمال کر رہی ہے۔ علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کی ہمارا موقف صاف ہے کہ ہم ہر مظلوم کے حامی اور ہر ظالم کے دشمن ہیں، ان کا مذید کہنا تھا کہ ایم ڈبلیوایم نے گرینڈاپوزیشن الائنس میں شمولیت کا حتمی فیصلہ اب تک  نہیں کیا تاہم ڈاکٹر طاہر القادری کے استقبال میں ہمارے کارکن بھر پور شرکت کریں گے۔ انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں اعلان کیا کہ اسلام و پاکستان دشمن دہشت گردوں کیخلاف ضرب عضب آپریشن کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے اگر ہماری پاک فوج نے آواز دی تو ہمارے لاکھوں جوان اپنے علماء کیساتھ انکے مورچوں میں موجود ہونگے اور ملکی سالمیت اور بقا پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ کل علامہ امین شہیدی کی زیر قیادت ایم ڈبلیوایم کا وفد پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کے استقبال کے لئے اسلام آباد ایئر پورٹ جائے گا،ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے فاسق حکومت کے خلاف قیام کیا ہے، لازم ہے کہ ہم اس ظالم حکومت کے خاتمے کی مہم میں پاکستان عوامی تحریک کا ساتھ دیں ، مولائے کائنات کے قول کے مطابق حکومت کفر سے ساتھ تو باقی رہ سکتی ہے لیکن ظلم کے ساتھ نہیں ، سانحہ ماڈل ٹاون اس ظالم حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا، پر امن عوامی احتجاج کی بدولت حکمرانوں کو گھر بھیجنے کی سنت پیروان مکتب اہل بیت ع ڈالی آج طاہر القادری اسی سنت کو دھرانے کے لئے آرہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں حقیقی شیعہ سنی وحدت کے داعی ہیں ، انشاء اللہ اپنی طاقت کو مجتمع کر کے ظالم حکمرانوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیں گے۔  

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree