وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے ریاستی ظلم و جبر کی تاریخ نئی رقم کر دی ہے، تحریک منہاج القرآن کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، ہم ہر ظالم کے خلاف اور ہر مظلوم کے مددگار ہیں ،پاکستان کو کنگڈم آف رائیونڈنہیں بننے دیں گے،ماڈل ٹاون میں شہید ہو نے والے خواتین و حضرات کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ،   مجلس وحدت مسلمین کل ملک بھر میں یوم سوگ کا اعلان کرتی ہے،سانحہ ماڈل ٹاون لاہور مسلم لیگ ن کی جانب سے آپریشن ضرب عضب سے توجہ ہٹانے کی مضموم سازش ہے،عوام پاک کی کامیابی اور دہشت گردوں کی نابودی کے لئے دعا گو ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نےمرکزی سیکریٹریٹ  اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما علامہ امین شہیدی، علامہ حسن ظفر نقوی اور ناصر شیرازی بھی موجود تھے۔

 

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ شمالی وزیر ستان میں جاری آپریشن ضرب عضب سے عوامِ پاکستان کی توجہ ہٹانے اور طالبان کو خوش کرنے کے لئے مسلم لیگ ن طالبان مخالف قوتوں کے خلاف طاقت کا بے جا استعمال کر رہی ہے ، ایسے نازک ماحول میں کے جب وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کامیابی کے ساتھ جاری ہے اور اٹھارہ کروڑ عوام پاک فوج کی کامیابی اور دہشت گردوں کے نابودی کے منتظر ہیں ،میاں نواز شریف اور کے سیاسی کارندے فوجی آپریشن کا غصہ طالبان مخالف سیاسی و مذہبی قوتوں پر نکال رہے ہیں ، دہشت گردوں سے ساز باز کرنے والی پنجاب حکومت غیر جمہوری ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، پنجاب حکومت طالبان مخالف قوتوں کے خلاف کریک ڈاؤن کاآغاز کر رہی ہے ،پاکستان عوامی تحریک کے پر امن اور نہتے کارکنان اور خواتین پر پولیس کا بہیمانہ تشدد قابل مذمت ہے، پنجاب پولیس نے شہباز شریف کی ایماء پر ظلم و بربریت کی انتہا کر دی ہے، نہتی خواتین کے سروں پر گولیاں برسائی گئیں ہیں ، نواز لیگ عوامی غیض وغضب کو دعوت دے رہی ہے، پرامن احتجاج عوام کا آئینی و قانونی حق ہے جو چھینا نہیں جا سکتا ، نواز شریف کی حکومت جمہوری اقدار کی پامالی میں تمام حدود کو پار کر گئی ہے، پاکستان میں جمہوریت کم اور بادشاہت کا نظام زیادہ نظر آتا ہے،پولیس کو شہباز شریف اور نواز شریف ذاتی اور سیاسی انتقام کے لئے استعمال کر رہے ہیں ،لاہور میں پولیس گردی اور قتل وغارت گری جمہوری اقدار کے سراسر منافی ہےمظلوم خواتین کی آہیں و سسکیاں ان بے ضمیر حکمرانوں کو لے ڈوبیں گی۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے نزدیک ظالم کے خلاف قیام اور مظلوم کی حمایت وصیت امیر المومنین حضرت علی ع ہے اور ہم تحریک منہاج القرآن کے ساتھ اس وصیت کی روشنی میں ہی اظہار ہمدردی کر رہے ہیں ۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوُں کا منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاوُن ایم بلاک کا دورہ اور جناح ہسپتال میں پنجاب حکومت کی بربریت کا نشانہ بننے والے پاکستان عوامی تحریک کے زخمی کارکنوں کی عیادت بھی کی،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ ابوذر مہدوی،ڈپٹی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ محمد اقبال کامرانی،ڈپٹی سیکرٹری جنرل پنجاب سید اسد عباس نقوی،لاہور ڈویژن کے رہنما سید حسین زیدی،شیخ عمران علی ،رانا ماجد علی اور نقی مہدی وفد میں شریک تھے علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے فرزند صاحبزادہ حسن محی الدین اور صاحبزادہ حسین محی الدین سے ملاقات،پنجاب حکومت کی آمرانہ سوچ اور بے گناہوں کی قتل عام کی شدید مذمت کی کارکنان کی شہادت پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر کی جانب سے تعزیتی پیغام بھی پہنچایا ملاقات کے بعد ناظم اعلیٰ پاکستان عوامی تحریک خرم گنڈا پور اور دیگر رہنماوُں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ ابوذر مہدوی نے  کہا کہ نہتے انسانوں اور خواتین کی بے حرمتی نے ثابت کیا کہ طالبان اور پنجاب حکومت کی سوچ ایک جیسی ہے عورتوں کی بے حرمتی کرنے والوں کا انسانیت سے کوئی تعلق نہیں ان کا کہنا تھا کہ ہم کل ملک بھر میں یوم سوگ منائیں گے اور جمعہ کو ملک بھر کے جمعہ کے اجتماعات میں اس دہشت گردی اور بربریت کے کیخلاف آواز بلند کریں گے منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک اس واقعے کے حوالے سے کہیں بھی احتجاج کریں گے مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان بھرپور ان احتجاجات میں شریک ہونگے ڈپٹی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ محمد اقبال کامرانی نے واقعے کو اینٹی طالبان قوتوں کیخلاف کاروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم روز اول سے کہہ رہے تھے کہ پنجاب حکومت میں دہشت گردوں کے سرپرست بیٹھے ہیں جو دہشت گردوں کو تحفظ اور محب وطن قوتوں کیخلاف کاروائیوں میں پیش پیش ہیں اس انسانیت سوز واقعے نے بہت سے بہروپیوں کے چہروں سے نقاب اُٹھا دیے ہیں پاکستان کے محب وطن عوام ان دہشت گردوں کے سرپرستوں کو دنیا بھر میں رسوا کر کے دم لیں گے۔

وحدت نیوز(مشہد مقدس) امام خمینی رضوان اللہ کی پچیسویں برسی اور ظہور امام زمانہ ع کی مناسبت سےدفتر مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشھد مقدس کی جانب سے ایک عظیم الشان سیمیناربعنوان انقلاب اسلامی نوید انقلاب مہدی عج  کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان اور ایران کی دینی شخصیات کے علاوہ دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام ،طلاب عظام اور زائرین امام رضا علیہ السلام نے شرکت کی ،سیمینار کا آغا ز تلاوت کلام مجید سے ہوااسکے بعد شعرا ئے کرام نے نذرانہ عقیدت پیش کیا۔استقبالیہ مجلس وحدت مسلمین مشھد مقدس کے سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام والمسلمین عقیل حسین خان نے پیش کیا اور معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا،سیمینار میں مجلس خبرگان رہبری کے نمایندہ اور جامعہ مدرسین کے عضو جناب آیت اللہ عباس کعبی نے خصوصی خطاب کیااسکے علاوہ پاکستان سے خصوصی طور پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ محمدامین شھیدی نے سیمینار میں شرکت کی اور خصوصی خطاب کیا۔پاکستان ،ایران ،افغانستان بنگلہ دیش،ھندوستان،آزربائیجان ،نائیجیریا، کینیا،اور دوسرےممالک سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام نے سیمینار میں خصوصی شرکت کی ،مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی  جناب شفقت گوندل نے بھی پروگرام میں شرکت کی،سیمینارکے انعقاد میں  آستان قدس رضوی شعبہ مدیریت امور زائرین غیر ایرانی کے مسئول حجۃ الاسلام والمسلمین دکتر باقری نے خصوصی معاونت کی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری نے لاہور میں بے گناہ مرد و خواتین کو بے دردی سے قتل کرنے کی پرزور مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن وزیرستان آپریشن سے قوم کی توجہ ہٹانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے، منہاج القرآن کے پر امن شہریوں پر بے دریغ گولیاں اور لاٹھیاں برسہ کر شہباز شریف پنجاب کے قصاب ثابت ہو ئے ہیں ، رانا ثناء اللہ نے منہاج القرآن کی نہتی خواتین پر مسلح دہشت گرد ہونے کا جھوٹا الزام لگایا، نہتے شہریوں کے قتل عام کے بعد شہباز شریف پنجاب میں حق حکمرانی کھو چکے ہیں ، دسیوں بے گناہ کارکنان کی شہادت پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان عوامی تحریک کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے مذمتی بیان میں کیا ۔

 

ان کاکہنا تھا کہ وزیر ستان میں جاری آپریشن ضرب عضب سے عوامِ پاکستان کی توجہ ہٹانے اور طالبان کو خوش کرنے کے لئے مسلم لیگ ن طالبان مخالف قوتوں کے خلاف طاقت کا بے جا استعمال کر رہی ہے ، ایسے نازک ماحول میں کے جب وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کامیابی کے ساتھ جاری ہے اور اٹھارہ کروڑ عوام پاک فوج کی کامیابی اور دہشت گردوں کے نابودی کے منتظر ہیں ، پنجاب حکومت طالبان مخالف قوتوں کے خلاف کریک ڈاؤن کاآغاز کر رہی ہے ،پاکستان عوامی تحریک کے پر امن اور نہتے کارکنان اور خواتین پر پولیس کا بہیمانہ تشدد قابل مذمت ہے، پنجاب پولیس نے شہباز شریف کی ایماء پر ظلم و بربریت کی انتہا کر دی ہے، نہتی خواتین کے سروں پر گولیاں برسائی گئیں ہیں ، نواز لیگ عوامی غیض وغضب کو دعوت دے رہی ہے، پرامن احتجاج عوام کا آئینی و قانونی حق ہے جو چھینا نہیں جا سکتا ، لیکن آج لاہور میں پولیس گردی اور قتل وغارت گری جمہوری اقدار کے سراسر منافی ہے، پنجاب کا جھوٹا وزیر قانون رانا ثناء اللہ اپنے ظلم کو چھپانے کے لئے عوامی تحریک کے کارکنان کے مسلح ہونے کا الزام لگا رہا ہے، خواتین پر مظالم کی دلسوزتصاویر پنجاب حکومت کی بربریت کی گواہی دے رہی ہیں ، اس اندہوناک واقعے کے بعد عوام کا مطالبہ ہے کہ میاں نوازشریف اور میاں شہباز شریف مسند اقتدار کو خیر باد کہہ دیں ایسا نہ ہو کے عوام انہیں ایوانوں سے گھسیٹ کر نکال باہر کریں ۔

وحدت نیوز(شیخوپورہ) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری نے پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف فوجی آپریشن کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے قومی خواہشات کا ترجمان اور آئینہ دار قرار دیا ہے،ان کا کہنا ہے کہ  وزیر ستان میں ہونے والا پاک فوج کا آپریشن ضرب عضب عوام پاکستان کی دل کی آرزو تھی،ساٹھ ہزار پاکستانیوں کے قاتل کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ہم اس اعلان کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور اپنی فوج کو مکمل یقین دہانی کراتے ہیں کہ ملک کا بچہ بچہ وطن دشمنوں کے خلاف پاک فوج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملائے گا۔ اگر ضرورت پڑی تو ملت تشیع کے ایک لاکھ نوجوان فوج کے ساتھ ملکر دہشتگردوں کے خلاف لڑنے کیلئے تیار ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کچہری شیخوپورہ میں بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی ،علامہ حسن رضا ہمدانی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

 

علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ   ہمارا شروع دن سے ہی یہی مطالبہ تھا کہ خارجیوں سے امن کی بھیک نہ مانگی جائے، یہ لوگ دین اور وطن دونوں کے دشمن ہیں، جن سے مذاکرات ریاست کے ساتھ مذاق تھا۔ علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ اب پتہ چلے گا کون سی جماعتیں پاک فوج کے ساتھ ہیں اور کونسی جماعتیں طالبان کے ساتھ کھڑی ہیں، انہوں نے کہا کہ آپریشن فقط وزیرستان تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ ملک کے تمام گوش و کنار جہاں جہاں دہشتگردوں کے ہمدرد آباد ہیں اور انہیں لاجسٹک سپورٹ فراہم کرتے ہیں، ان کے خلاف بھی آپریشن شروع کیا جائے۔ وہ مدارس جو ان دہشتگردوں کو پروان چڑھاتے ہیں اور تعاون کرتے ہیں، انہیں بھی بند کیا جائے۔ نہ فقط ملکی و غیر ملکی طالبان بلکے ایوانوں میں بیٹھے ان کے اسٹریجیٹک پارٹنرز کے خلاف بھی فوری کاروائی کی جائے،انسانوں کے قاتلوں اور ان کے ہمدردوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جاسکتا۔

وحدت نیوز(کراچی) اٹھارہ کروڑعوام دہشت گردوں کا آسان ہدف بنے رہے، پورا پاکستان چلا چلا کر فوج کو بلاتا رہا ،حکمرانوں نے چپ سادھ رکھی تھی، جب عوام فوج کی آمد کا مطالبہ کریں ان پر جمہوریت دشمن کا لیبل لگا دیا جایا ہے، فوج بلانے کو خلاف جمہوریت قرار دینے والوں نے  آج اپنی حفاظت کے لئے اسلام آباد میں فوج بلالی، نواز لیگ کی منافقانہ پالیسی آج عوام کے سامنے واضح ہو گئی ، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید حسن ظفر نقوی نے مسجد وحدت مسلمین گلستان جوہر کراچی میں تنظیمی کارکنان کی نشست سے خطاب کرتےہوئے کیا۔

 

ان کا کہنا تھا کہ آج اسلام آباد میں پاک فوج کی تعیناتی نے مسلم لیگ ن کی منافقانہ طرز سیاست کا بھانڈا پھوڑ دیا، جب عوام سڑکوں پر بے دردی سے مر رہے تھے، بسوں میں شناختی کارڈ دیکھ دیکھ کر قتل کیئے جارہے تھے،  کبھی بازاروں میں مر رہے تھے، کبھی درباروں میں ، کبھی ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بن رہے تھے، جب جب نااہل حکمرانوں سے مایوس ہو کر عوام نے فوج کو مدد کے لئے پکارا ہمیشہ ان خائن حکمرانوں ، زرد صحافت اور نام نہاد سول سوسائٹی کی جانب سے جمہوریت مخالف اور جمہوریت دشمن ہونے کے تمغے دیئے گئے، کل تک جو جماعت فوج کےخلاف سیسہ پلائی دیواربنی کھڑی تھی آج وہی جماعت اپنی جانوں کے لالے پڑنے پر پاک  فوج کو اسلام آباد کی سڑکوں پر دعوت دے رہی ہے۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ آج وقت نے ثابت کر دیا کہ ملک دشمن تکفیری دہشت گرد گروہ طالبان سے مذاکرات کی ایم ڈبلیوایم کی مخالفت درست فیصلہ تھا اور ملکی سلامتی کے لئےپاک فوج کی مدد سے ملک دشمنوں کا صفایا واحد حل ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree