وحدت نیوز(ساہیوال) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصرعباس جعفری نے پنجاب کے صوبائی وزیر قانون اور صوبائی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کو اپنے عہدوں سے ہٹائے جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک مرغے کی قربانی ہے، ہم نواز شریف اور شہباز شریف کی حکومت کو گرا کر دم لیں گے۔ پنجاب کے اضلاع کے دورہ جات کے دوران ساہیوال ضلع سرگودہا میں اتحاد امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلٰی پنجاب اور وزیراعظم اپنے عہدے چھوڑ دیں، ہمیں مرغے کی نہیں بلکہ بکروں کی قربانی چاہیئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے  ایم ڈبلیوایم تحصیل ساہیوال اور ذاکراہلبیت سید زریت عمران شیرازی کی دعوت پر اتحاد امت کانفرنس سے صدارتی خطاب کرتے ہو ئے کیا۔

 

ان کا کہنا تھا کہ آج یہاں  ہزاروں کی تعداد میں شیعہ سنی مسلمان جمع ہیں دراصل یہ منبر اور محراب کے اتحاد کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے طالبان کے ساتھ مذاکرات کو ابلیس کے ساتھ بات چیت قرار دیا تھا، جو آج سچ ثابت ہوا۔ انہوں نے مختلف مسالک کے اندر اور فرقوں کے درمیان اخوت اور وحدت پر زور دیتے ہوئے کہا ہمیں اندرونی طور پر متحد ہو کر تمام مسالک کو وحدت کی لڑی میں پرونا ہے اور انشاءاللہ کامیابی ہمارا مقدر ہے۔ انکا کہنا تھا بدقسمتی سے جن لوگوں نے پاکستان بنایا تھا، ان سے چھین کر پاکستان کو وطن دشمن طاقتوں کے حوالے کر دیا گیا، لیکن ہم اہلسنت بھائیوں کے ساتھ ملکر اپنے وطن کو تکفیری دہشت گردوں سے پاک کریں گے۔ کانفرنس سے ایم ڈبلیو ایم کے رہنما  ناصر عباس شیرازی ،سنی اتحاد کونسل کے قائدین اور ذاکر اہلبیت سید زریت عمران شیرازی نے خطاب کیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی سے کینیڈاسے ٹیلیفونک رابطہ  کیا ہے، ڈاکٹر طاہر القادری کا علامہ امین شہید سے گفتگو کر تے ہو ئےکہنا تھاکہ تحریک منہاج القرآن سیکریٹریٹ پر ہونے والی ریاستی دہشت گردی اور کارکنان کی شہادت پر مجلس وحدت مسلمین کے قائدین اور کارکنان کی جانب سے ہو نے والے اظہار ہمدردی پر میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، مشکل کی اس گھڑی میں مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے مکتب اہل بیت ع نے ہمارے ساتھ جو تعادن کیا وہ نا قابل فراموش ہے، اس موقع پر علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین ہر ظالم کے خلاف ہے اور ہر مظلوم کی حامی ہے، چاہے وہ ظالم شیعہ ہی کیوں نہ ہوں اور مظلوم کافر ، یہاں تو ہمارے کلمہ گو بہنوں اور بھائیوں پر ظلم و بربریت کا پہاڑ تو ڑا گیا، ریاستی ظلم و ستم کی ایسی داستان رقم کی گئی جس مثال پاکستان کی جمہوری تاریخ میں نہیں ملتی، مجلس وحدت پاکستان کی بقاءاور مظلوموں کی حمایت کے ہر محاز پر سب سے آگے موجود رہے گی، منہاج القرآن پر ریاستی حملے کے بعد مجلس وحدت کا رویہ اور کردار سیرت محمد و آل محمد ص اور تعلیمات اسلامی کا تقاضہ تھا۔

وحدت نیوز(لیہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری 22 جون بروز اتوار ضلع لیہ کا تنظیمی دورہ کریں گے، ایم ڈبلیوایم ضلع لیہ کے مطابق علامہ ناصرعباس جعفری دورہ ضلع لیہ کے دوران سب سے پہلے تحصیل چوبارہ پہنچیں گے، جس کے بعد انہیں استقبالی قافلہ کی صورت میں چوک اعظم لیا جائے گا، جہاں وہ چوک اعظم کے عوام اور تنظیمی کارکن ان کا استقبال کریں گے، علامہ ناصر عباس جعفری امام رضا کمپلیکس چوک اعظم میں عوام سے خطاب کریں گے، جس کے بعد انہیں لیہ لیجایا جائے گا، جہاں خطاب کے بعد قافلہ ضلع لیہ کے علاقہ اللہ یار روانہ ہو گا، جہاں علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سالانہ مجلس عزاء کے اجتماع سے خطاب کریں گے۔ علاوہ ازیں علامہ ناصرعباس جعفری اس دورہ کے دوران مختلف نشستوں سے خطاب کے علاوہ مختلف شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

وحدت نیوز(نوشہروفیروز) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع نوشہرو فیروز کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل وقار حیدرعابدی نے وحدت آفس سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ قلندر لعل شہباز کے عرس مبارک کے موقعے پر سندھ حکومت اور انتظامیہ نے نہایت غیر ذمیواری کا مظاہرہ کیا ہے اور ناقص انتظامات کی وجہ سے کئی لوگ موت کے گھاٹ چڑھ گۓ لیکن پھر بھی حکومت کو کوئی پرواہ نہیں - انہوں نے کہا کہ اوقاف کھاتہ صرف تجوریاں کھول کر درگاہ کے لاکھوں روپیے ہر ماہ لیکر جاتا ہے لیکن کسی کو کوئی سہولت نہیں دی جاتی جو ایک زیادتی ہے۔

وحدت نیوز(حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے نزدیک ظالم کے خلاف قیام اور مظلوم کی حمایت وصیت امیرالمومنین حضرت علی ع ہے اور ہم تحریک منہاج القرآن کے ساتھ اس وصیت کی روشنی میں ہی اظہار ہمدردی کر رہے ہیں ۔شہباز شریف مظلوموں اور نہتے شہریوں پر گولیاں برسہ کر اپنی ریاستی دہشتگردی کا ثبوت دے رہے ہیں اور کالعدم تنظیموں کا گڑہ پنجاب ہے اور ان کی سرپرستی پنجاب حکومت کر کہ تحفظ دے رہی ہے جب مظلوم اور بیگناہ شہریوں پہ ظلم و جبر کر رہی ہے ، یہ کیسا وزیراعلیٰ ہے جو اپنے ہی شہر میں اپنی ہی عوام پر گولیاں اور ڈنڈے برسہ رہا ہے۔

 

وحدت ہائوس حیدرآباد سے جاری کردہ ایک بیان میں مولانا امداد علی نسیمی نے کہا کہ لاہور میں بے گناہ مرد و خواتین کو بے دردی سے قتل کرنے کی پرزور مذمت کر تے ہیں، رانا ثناء اللہ نے منہاج القرآن کی نہتی خواتین پر مسلح دہشت گرد ہونے کا جھوٹا الزام لگایا، نہتے شہریوں کے قتل عام کے بعد شہباز شریف پنجاب میں حق حکمرانی کھو چکے ہیں ، دسیوں بے گناہ کارکنان کی شہادت پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع حیدرآباد عوامی تحریک کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

وحدت نیوز(نوشہروفیروز) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع نوشہرو فیروز کے سیکریٹری اعجازعلی ممنائی نے تحریک منہاج القران کے کارکنوں پر پنجاب حکومت  سے تشدد اور شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  پنجاب حکومت دہشتگردوں کے بجا پر امن شہریوں پر ظلم کے پہاڑ گرا رہی ہے  ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ان کے پاس کوئی پلاننگ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ اب حکمرانو کے ساتھ طالبان کے خلاف جہاد کرنا  بھی  فرض ہوگیا ہے۔ حکومت دہشت گردی کے خاتمے کیلئے طالبان کیخلاف اعلان جہاد کرے پوری قوم ساتھ دیگی۔طالبان نے ملک کی اینٹ سے اینٹ بجاد ی مگرانکے حمایتیوں کو کوئی شرمندگی نہیں ہوئی۔ طالبان کے سرپرستوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے تو دہشت گردوں کی کمین گاہوں تک پہنچا جاسکتا ہے۔ طالبان ہزاروں بیگناہ پاکستانیوں کے قاتل ہیں ، ان سے مجرموں والا سلوک کیا جائے انہوں نے کہا کہ نام نہاد اسلام کے ٹھیکیدار ریاست مخالف طالبان کی حمایت سے باز آ جائے۔عراق کی موجودہ صورتحال کو دیکھ کر پاکستان کی حکومت کو سبق لینا چاہیے یعنی یہ ممکن ہے کہ پورا ملک حکومت اور دین کے سائے تلے متحد ہو کر اس دہشت گردوں کی لعنت سے چھٹکارا پا سکتا ہے ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree