ہم یتیمان آل محمد (ع) کے خادم ہیں، کبھی اپنی ملت کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، علامہ ناصرعباس جعفری

01 جون 2014

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ ہم یتیمان آل محمد (ع) کے خادم ہیں اور کبھی بھی اپنی ملت کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، کیونکہ ہم قیامت تک مسلط ہونے کیلئے نہیں بلکہ قوم کی خدمت کا جذبہ لے کر میدان عمل میں وارد ہوئے ہیں، سعودی اور امریکی پیرول پر چلنے والی سیاسی جماعتیں پاکستان میں ملت تشیع کو مضبوط نہیں دیکھنا چاہتیں، کیونکہ ملت تشیع کی مضبوطی امریکی و سعودی ایجنڈے کی تکمیل کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے علاقے انچولی سوسائٹی میں آئمہ جمعہ و جماعت کے ساتھ ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ اعجاز بہشتی، علامہ مبارک موسوی، علامہ باقر زیدی، علامہ علی انور جعفری، علامہ عقیل موسٰی، علامہ صادق جعفری، علامہ علی افضال،مولانامحمد حسین رئیسی، مولانااسحاق قرائتی، مولانا رحمت علی سولنگی ، سمیت کثیر تعداد میں علماء کرام موجود تھے۔

 

علامہ ناصرعباس جعفری کا کہنا تھا کہ جب زمانے میں فرعونوں کی حکومت ہو تو ہمیں عزت کی موت کو ترجیح دینی چاہیئے، عصر حاضر کے طاغوتوں کے مقابلے میں پاکستان کی ملت جعفریہ سینہ سپر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں عالمی استعمار کی سازشوں کے خلاف عوامی جدوجہد رہبر معظم کی آرزوں میں سے ایک آرزو ہے اور ہم اپنے رہبر کی آرزووں کی تکمیل کیلئے اپنی جان تک نچھاور کرنے کیلئے تیار ہیں۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے پاکستان میں نہ صرف ملت تشیع کی مظلومیت کی آواز کو بلند کیا، ساتھ ہی ساتھ دوسرے مکاتب فکر اور مذاہب کی بھی مظلومیت کی آواز بلند کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان کی مظلوم ملت نے ہمیشہ استعماری سازشوں کے آگے بند باندھا ہے اور انشاءاللہ اس دور میں بھی ان قوتوں اور ان کے ایجنٹوں کے آگے سینہ سپر رہیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree