وحدت نیوز(اسلام آباد) تمام اہل وطن کو مملکت خدا داد پاکستان کے 67ویں جشن آزادی پر مبارک باد پیش کر تا ہوں ، تمام محب وطن پاکستانیو ں کو اس یوم آزادی پر پاکستان کی بقاء، سلامتی اور خوشحالی کے لئے تجدید عہد اور اس کے دشمنوں سے جنگ کا عزم کر نا ہو گا ، مفکر پاکستان حضرت علامہ اقبال (رح)نے جس آزاد وطن کا خواب دیکھا تھا اور بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح (ر ح) نے جو آزاد وطن ہمارے پاس امانت کے طور پر چھوڑا تھا ، آج وہ آزادوطن دہشت گردی ، لا قانونیت، کرپشن اور طرح طرح کی بیماریوں کاشکار ہوچکا ہے ، افسوس کے اس وطن کے با اختیار ادارے بھی اب اس کے ساتھ با وفائی نہیں کر رہے، مفکر پاکستا ن اور بانی پاکستان کی ارواح اس وطن کی حالت زار پر نوحہ کناں ہو ں گئی۔ ان خیالات کااظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پاکستان کے 67ویں یوم آزادی کے موقع پر وحدت ہاؤس اسلام آباد سے جاری اپنے تہنیتی پیغام میں کیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ یوم آزادی پاکستان ایک مرتبہ پھر اہل وطن سے اس عزم کا اعادہ چاہتا ہے جو اس نے 67برس قبل تحریک آزادی کے دوران کیا تھا ،اس وطن کے باسی برطانیہ سامراج کی غلامی سے آزادی پا کر امریکہ سامراج کی غلامی میں چلے گئے ہیں ، کیا بانیان پاکستان نے ہزاروں جانوں کی قربانیوں کے بعد یہ آزاد وطن امریکہ کی غلامی میں دینے کے لئے حاصل کیا تھا ، ہرگز نہیں ، یہ ہمارے خائن اور مفاد پرست سیاستدانوں کی ناقص داخلہ اور خارجہ پالیسیوں کا نتیجہ ہے ، جس کا خمیازہ آج پاکستان کے 18کڑوڑ محب وطن عوام بھگت رہے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اور قتل وغارت گری اس ملک کا مقدر بنادی گئی ،کرپشن اس ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے ، انصاف اس ملک میں چراغ لے کر ڈھونڈنے سے نہیں ملتا ، روزانہ مساجد، امام بارگاہوں ، درباروں بازاروں اورچوراہوں پر بیگناہوں کے خون سے ہولی کھیلی جاتی ہے ، اب تو حد ہی ہو گئی روز روز دسیوں فوجی جوان اس ملک کے اندر موجود دہشت گردوں کی بربریت کا نشانہ بن رہے ہیں لیکن افسوس کہ ہمارے جرنیل اپنے محلات میں پر سکون نیند سو رہے ہیں ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو دہشت گردوں کی چنگل سے آزاد کر وانے کے لئے اس یوم آزادی پر تمام محب وطن شیعہ ، سنی، ہندو، سکھ اور عیسائیوں کو یہ شہدائے تحریک پاکستان اور بانیان پاکستان کی ارواح سے عہد کرنا ہو گا کہ دہشت گردی کے خلاف عملی اور اجتماعی جدوجہد کا آغاز کر نا ہے ، یہ وطن خداوند متعال کی ایک نعمت برصغیر کے مسلمانوں کے لئے تھا اوررہے گا ۔مایوسی اورناکامی انشاء اللہ اس وطن کے دشمنوں کا مقدر بنے گی۔

لائن آف کنٹرول کے پاکستانی علاقوں پر جاری بھارتی فوجی جارحیت کی مذمت کرتے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہ ہندستان اپنی آنکھوں کا میل صاف کر لے ، اس پاک وطن کی مٹی سے عہد وفا نبھانے والے ابھی زندہ ہیں ، وہ چند ہیں جو اس کی عصمت کے درپے ہیں اور وہ بھی تم میں سے ہی ہیں ، ہمارے وطن کی مٹی گواہ ہے کہ اس مادر وطن کے باوفا بیٹوں نے کبھی اس ملک کے دشمنوں کے ساتھ ساز باز نہیں کی اور ہمیشہ اس کے دفاع کی فرنٹ لائن پر موجود رہے ہیں ۔اگر بھارتی جارحیت حد سے بڑھی تو اس وطن کا بچہ بچہ اس کے ذرے ذرے پر قربان ہونے کے لئے امادہ وتیار ہو گا ۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) وطن کی حفاظت کے لئے ہزاروں جوان رضاکار فراہم کریں گے جو سیکورٹی فورسز کے مورال کو بلند بھی کریں گے اور اپنے وطن کے باسیوں کی حفاظت بھی کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر بارہ کہو میں موجود مسجد علی ابن ابیطالب (ع) میں خودکش حملہ آور کی فائرنگ سے شہید ہونے والے جوان رضاکار محمد امین کی نماز جنازہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر شرکاء کی بہت بڑی تعداد نماز جنازہ میں شرک تھی۔ شرکائے جنازہ لبیک یا حسین (ع)، لبیک یا زینب (س) کے شعار بلند کرتے ہوئے دہشتگردوں کے مراکز پر آپریشن کا مطالبہ کررہے تھے۔

 

اس موقع پر اپنے خطاب میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ملک میں جاری دہشت گردی نے سیکورٹی فورسز کا مورال ڈاؤن کردیا ہے، انتظامیہ کو ہر شہر میں سیکورٹی فورسز کا مورال اپ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ضرورت پڑے تو ہر شہر کی حفاظت کے لئے ہمارے جوان حاضر ہیں۔ ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ  پارلیمنٹ کے اندر بیٹھ کر جو لوگ طالبان دہشت گردوں کے ساتھ مذاکرات کی بات کررہے ہیں وہ یہ سمجھ لیں کہ ان کا یہ اقدام ہزاروں شہدا کے خون کے ساتھ غداری ہے۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مزید کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ جو امن و امان کے قیام کے لئے  بلند و بانگ دعوے کرتے ہیں ان کے لئے بارہ کہو کا یہ واقعہ شرم کا مقام ہے کہ جو وزیر داخلہ اپنے دارالحکومت کو ہی محفوظ نہیں  کرسکا وہ ملک کو کیا محفوظ کرے گا۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے نواحی علاقے بارہ کہو میں واقع مسجد علی ابن ابیطالب (ع) میں خوکش حملہ کی ناکام کوشش کے بعد مسجد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ واقعہ کی مکمل ذمہ داری تھانہ بارہ کہو پر عائد ہوتی ہے جس کا ایک اہلکار بھی سکیورٹی پر موجود نہیں تھا۔ انہوں نے بتایا کہ کتنی عجیب بات ہے کہ 150 گز کے فاصلہ پر تھانہ ہے لیکن اس کا کوئی اہلکار یہاں موجود نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ اصل عید تھانہ بارہ کہو کے ایس ایچ او اور اہلکاروں نے گھروں میں بیٹھ کر منائی ہے جبکہ عوام کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ مسجد کے پیش نماز اور مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء علامہ سید حسنین گردیزی نے کہا کہ آج کا واقعہ اسلام آباد پولیس کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ہائی سکیورٹی کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) اسلام آباد کے نواحی علاقے بارہ کہو میں خودکش حملے کی کوشش ناکام ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق علی مسجد میں نماز جمعہ ادا ہوگئی تھی اور تقریباً نمازی گھروں کو جاچکے تھے کہ اچانک ایک خودکش حملہ آور نے فائرنگ کرتے ہوئے مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم سکیورٹی پر مامور مسجد انتظامیہ کے گارڈ نے جوابی فائرنگ کی، جس سے خودکش حملہ آور ہلاک ہوگیا جبکہ مسجد میں موجود دو افراد زخمی ہوگئے۔ جائے وقوعہ پر موجود علامہ عابد حسین بہشتی نے میڈیا کو بتایا کہ مسجد انتظامیہ کی طرف سے سکیورٹی پر مامور کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے سید امین حسین خودکش حملہ آور کی فائرنگ سے شہید ہوگئے ہیں، جبکہ دو افراد زخمی ہیں، جنہیں اسپتال داخل کرا دیا گیا ہے جن کے نام بلال حسین اور مدثر حسین ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ خودکش حملہ آور کے آنے سے فقط چند منٹ پہلے علامہ امین شہیدی نماز جمعہ ادا کرکے نکل چکے تھے جبکہ علامہ سید حسنین گردیزی نماز پڑھا کر اپنے گھر میں داخل ہی ہوئے تھے کہ باہر سے فائرنگ کی آوازیں آنا شروع ہوگئیں۔ انہوں نے شبہ ظاہر کیا کہ خودکش حملہ آور کا ٹارگٹ ایم ڈبلیو ایم کی لیڈرشپ تھی۔

وحدت نیوز ( حیدر آباد) اس ملک کی جڑوں کو کمزور اور کھوکلا کرنے میں وہ طاقتیں مصروف ہیں جنہیں ہماری سول ، فوجی لیڈر شپ اور عدلیہ بخوبی پہچانتی ہے ، اگر اس ملک کو بچانا ہے تو ریاست کے تمام اداروں کو اپنا وطن دوست کردار ادا کرنا ہو گا ، وقت کم ہے ، مذید کوتاہی کسی بڑے قومی سانحے اور المیئے کا سبب بن سکتی ہے ، فوج ، پولیس، رینجرز، عدلیہ ، سیاستدان ، اور عام انسان کوئی اس ملک میں محفوظ نہیں، بولان اور لیاری کے سانحات نے کوئٹہ اور کوہستان کے سانحات کی یاد تازہ کر دی ، زرائع ابلاغ کے نمائندے اس دور میں اگر اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں سے با حسن و خوبی عہدہ براں ہوں تو معاشرے میں مثبت تبدلیاں رونماء ہوں سکتیں ہیں۔ان خیالات کااظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری (حفظ اللہ) نے دیال داس کلب حیدرآباد میں پرنٹ و الیکٹرک میڈیا کے نمائندوں ، سیاسی و سماجی شخصیات ، معززین شہر ، قومی و ملی تنظیموں کے نمائندگان کے اعزاز میں دی گئی دعوت افطار سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔

ان کا کہنا تھا کراچی سے خیبر تک اور گلگت سے گوادر پاکستانی حکومت اور سکیورٹی اداروں کی رٹ ختم ہو چکی ہے، دہشت گردوں ، خودکش حملہ آوروں اور کالعدم گروہوں کی عملی حکمرانی کا نفاظ ہو چکا ہے ، ماہ رمضان ماہ امان ہے ان درندہ صفت دہشت گردوں نے اس ماہ کے تقدس اور احترام کوبھی ماپال کیااور پورے ملک میں دہشت گردی اپنے عروج پر رہی ، جب خلق خدا پر ظلم ہو اور قوم خاموش رہے تو خدا کا قہر کی نازل ہو تا ہے ، یہ سیلابی بارشیں اور اس کی نتیجے میں تباہی بھی شاید اسی کانتیجہ ہو ۔عوام تو عوام ہمارے حکمران اور سکیورٹی ادارے بھی پتہ نہیں کس کی زنجیروں میں جکڑے گئے ہیں کہ روز حملے سہنااور روز لاشیں اٹھانا تو قبول ہے لیکن دہشت گردوں کے خلاف سخت اور مثالی کاروائی کرنا منظور نہیں ۔

ان کا کہنا تھا میں بارہا سول اور ملٹری انتظامیہ کو مخاطب کر تے ہو ئے یہ بات کہہ چکا ہوں اور آج پھر تکرار کر رہا ہوں کہ اگر اس وطن کو کو ئی شدیدنقصان پہنچا تو اس میں وزیر اعظم پاکستان ، چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف جسٹس صاحب برابر کے ذمہ دار ہو نگے ، کیوں کہ یہ تمام شخصیات دہشت گردوں کو شناخت کے باوجود کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے اپنی زمہ داری ادا نہیں کر رہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ عید الفطر کے قریب قریب بلوچستان کے علاقے بولان میں بیگناہ مسافروں کو بسوں سے اتار کرگولیوں سے بھون ڈالا گیا ، لیاری میں فٹ بال میچ کے دوران معصوم بچو ں کو بیدردی سے بم دھماکے میں ٹکڑے ٹکڑے کر دیا گیا ، اور ہمارے ریاستی ادارے رویتی خاموشی اور مصلحت پسندی کے مظاہرے میں مصروف ہیں ۔

انہوں نے میڈیا کے نمائندگان کو مخاطب کر تے ہو ئے کہا کہ میڈیا ریاست کا چوتھا اہم اور بااختیار ستون ہے ، لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہمارے بعض نجی ٹی وی چینلز قومی پالیسی پر بیرونی پالیسیوں کا ترجیح دیتے ہیں ، اور ایسے پروگرامات نشر کر تے ہیں جن کے سیاق وسباق سچائی پر مبنی نہیں ہو تے جس کی وجہ سے عوام الناس میں سے حب الوطنی کا جذبہ ختم ہو تا جا رہا ہے ، اگر آج کے معاشرے میں آپ جیسے باعمل صحافی حضرات اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کو قربتہً الاللہ انجام دیں تو معاشرے جنت نظیر بن سکتا ہے ۔

وحدت نیوز (کوئٹہ ) سابقہ حکومتوں کی ناقص منصوبہ بندیوں او ر قبضہ مافیا کی من مانیوں کی وجہ سے باران رحمت لوگوں کیلئے زحمت کا باعث بن گئی ہے۔بروری ہزارہ ٹاؤن میں سیلابی نالوں پر تجاوزات اور تعمیرات کی وجہ سے گزشتہ رات ہونے والے بارشوں کا سیلابی ریلہ لوگوں کی گھروں میں در آیا جسکی وجہ سے سیلاب کی تباہ کاریاں دوچند ہوگئیں۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا رضوی نے حالیہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے رودے کے موقع پر کیا۔ان موقع پر علامہ سید ہاشم موسوی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

آغا رضا کا کہنا تھا کہ سیلابی پانی کیساتھ بہہ کر آنے والے روڑوں کی وجہ سے سڑکیں بند پڑی ہیں اور لوگ بے سر و سامانی کی حالت میں کھلے آسمان تلے زندگی گزرنے پر مجبور ہیں اور حکومتی امداد کی منتظر ہیں۔

مطلقہ حکام کی بار بار یقین دہانیوں کے باوجود بلڈوزر علاقے میں نہیں بھیجے گئے ۔عوام الناس کا مطالبہ ہے کہ فوری ریلیف کے طور پر بلڈوزر اور سڑکیں صاف کرنے والی دوسری مشینری علاقے میں بھیجی جائیں تاکہ سیلابی پانی کا راستہ کھل سکے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree