hassan zaffar mwmوحدت نیوز (اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ 5 اگست کو ملک بھر میں شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی (رہ) سے تجدید وفا نبھانے کے لئے برسی کے اجتماعات منعقد کئے جائیں گے جبکہ ساتھ ساتھ شہید حسینی (رہ) کے فرمان پر عمل کرتے ہوئے 22 تا 27 رمضان المبارک کو ’’ہفتہ قرآن ‘‘ کے عنوان سے بھی منایا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی میڈیا سیل کو دیئے گئے ایک بیان میں کیا۔ علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسیی (رہ) کی یاد کو زندہ کرنا ہم اپنا فرض اولین سمجھتے ہیں کیونکہ جو قومیں اپنے شہداء کی یاد کو زندہ نہ رکھیں وہ بھی تاریخ کے اوراق میں گم ہوجاتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملت تشیع وہ عظیم قوم ہے کہ جس نے اپنے آئمہ معصومین (ع) کی یاد کے ساتھ ساتھ اپنے شہداء کی یادوں کو بھی زندہ رکھا ہے کیونکہ ان یادوں کو زندہ رکھنے سے قوموں میں حرارت باقی رہتی ہے اور شہداء کی ان ہی یادوں کو زندہ رکھنے ہی کی بدولت قوموں کو باطل قوتوں سے ٹکرانے کا عظیم حوصلہ ملتا ہے۔ علامہ حسن ظفر نقوی نے ملک بھر میں موجود ایم ڈبلیو ایم کے اضلاع کو تاکید کی کہ وہ شہید حسینی (رہ) برسی کی مناسبت سے مجالس عزا و دیگر محافل کے ساتھ ساتھ قرآن کانفرنس کے انعقاد کو بھی یقینی بنائیں۔

pcr blt protestوحدت نیوز (اسکردو) سانحہ پاراچنار کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کی جانب سے یادگار شہداء اسکردو پر احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا۔ جلسہ سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ گلگت بلتستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ آغا مظاہر حسین موسوی، ایم ڈبلیو ایم بلتستان کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی اور انجمن تحفظ حقوق بلتستان کے صدر راجہ زکریا مقپون نے خطاب کیا۔ احتجاجی جلسہ میں سینکڑوں شیعیان حیدر کرار نے شرکت کی اور پاراچنار دھماکہ کے خلاف شدید احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔

 اس موقع پر شرکائے جلسہ نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، جن پر دہشت گردی کے خلاف نعرے درج تھے۔ احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ دہشت گردوں کی جانب سے مسلسل دہشت گردی کی کارروائیاں سکیورٹی اداروں اور حکومت کے لئے ایک سوالیہ نشان بنی ہوئی ہیں، حکومت کو چاہئیے کہ کالعدم دہشت گرد تنظیموں سپاہ صحابہ، لشکر جھنگوی اور کانگریسی ایجنٹوں طالبان دہشت گردوں کے خلاف مؤثر اقدامات اٹھائے۔

pc isb parachanarوحدت نیوز (اسلام آباد)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ پارا چنار میں ہونے والے خودکش دھماکوں کے خلاف ملک گیر احتجاج اور تین روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہیں۔ ان واقعات سے واضح ہوگیا ہے کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل طور پر ناکام ہوگئے ہیں، نئی حکومت نے آتے ہی دہشتگردوں سے مذاکرات کا راگ الاپنا شروع کر دیا۔ جس کی وجہ سے ان واقعات میں تیزی آگئی ہے۔

 علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ واضح ہوگیا ہے کہ دہشتگردوں کی ملک بھر میں رٹ قائم ہوچکی ہے، وہ جب اور جہاں چاہتے ہیں معصوم انسانوں کو نشانہ بنا ڈالتے ہیں لیکن حکومت اور ریاستی ادارے انہیں روکنے میں مکمل ناکام ہوگئے ہیں، ہم میاں نواز شریف سے سوال کرتے ہیں کہ وہ قوم کو بتائیں کہ آخر ایک ریاست کے صبر کی حد کیا ہے۔؟ وہ کونسی حد ہے جس پر ریاستی صبر کا پیمانہ لبریز ہوگا اور وہ ان دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کریگی۔ انہوں نے استفسار کیا کہ کیا 70 ہزار پاکستانیوں کی قربانی کافی نہیں ہے کہ ان حیوان نما انسانوں کیخلاف کلین اپ آپریشن کیا جائے۔ ہم حکومت سے پوچھتے ہیں کہ جب ملک کی سلامتی کے اداروں پر حملوں ہو رہے ہیں تو یہ خاموش کیوں ہے۔؟ کہیں اُن قوتوں کو تو خوش نہیں کیا جا رہا ہے جن سے عہد و پیماں کیے گئے۔؟ جن کی وجہ سے انہیں حکومت ملی۔اب ہم یہ بات کہنے میں حق بجانب ہیں کہ دہشتگردی کیخلاف کوئی واضح پالیسی نہ دینا نواز حکومت کی ناکامی ہے۔

علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ ہم آرمی چیف سے بھی پوچھتے ہیں کہ وہ کیا کر رہے ہیں، جب انہیں پتہ ہے کہ دہشتگرد کبھی جی ایچ کیو، کبھی مہران بیس، کبھی کامرہ ائیر بیس تو کبھی سکھر میں آئی ایس آئی کے دفتر پر حملہ آور ہیں تو وہ بیدار کیوں نہیں ہو رہے۔ پاکستان کے سپاہ سالار قوم کو بتائیں کہ وہ کونسی چیز ہے جو ان کی راہ میں رکاوٹ ہے اور دہشتگردوں کے خلاف آپریشن نہیں کرنے دے رہی۔؟ سچ تو یہ ہے کہ جن جرنیل کے ہاتھوں میں فوج کی کمان ہے وہ نااہل ہیں، یہی وجہ ہے کہ پاک فوج کے جوانوں کے حوصلے پست ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم حکومت وقت پر واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ ہمیں دیوار سے لگانے کی کوشش نہ کی جائے، جو قوتیں ہمیں دیوار سے لگانے کی کوشش کر رہی ہیں وہ یاد رکھیں کہ انہیں اس کے انتہائی سنگین نتائج بھگتنا ہونگے۔ ان کا کہنا تھا کہ کبھی کوئٹہ میں دھماکے کرکے انسانی جانوں کا خون بہا جا رہا ہے تو کبھی پشاور اور پاراچنار میں معصوم روزہ داروں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پاراچنار، کوئٹہ، کراچی، پشاور اور ملک کے دیگر علاقوں میں ان دہشگردوں کے خلاف سوات طرز کا آپریشن کیا جائے، پنجاب میں ان دہشتگردوں کی کمین گاہوں کو فی الفور ختم کیا جائے، بصورت دیگر ہم حکومت کیخلاف ملک گیر تحریک چلائیں گے اور حکومتی ایوانوں کا گھراؤ کریں گے۔

مرکزی سیکرٹری جنرل نے یوم علی (ع) اور یوم القدس کے جلوسوں پر حملوں کا اندیشہ ظاہر کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت ان جلوسوں کی سکیورٹی فوج کی نگرانی میں کرائے اور شہریوں کے تحفظ کو یقنی بنائے، پریس کانفرنس میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی، مرکزی رہنماء علامہ سید حسنین گردیزی، علامہ سخاوت علی قمی، علامہ علی شیر انصاری اور علامہ یوسف جوہری موجود تھے۔

bahishti ejaz jummaوحدت نیوز (کراچی ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور فرہنگ علامہ شیخ اعجاز حسین بہشتی نے جامع مسجدعزاخانہ صغریٰ کورنگی میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ تقویٰ وہ راہ وتوشہ ہے جس کے بغیر سفر آخرت ممکن ہی نہیں جس دل میں تقویٰ ہو وہ آخرت کے سفر کو آسانی سے طے کر سکتا ہے، تقویٰ کی درجہ بندی ہے ، پہلا درجہ کم ازکم یہ ہے کہ محرمات الہیٰ سے پرہیز کیاجائے اور واجبات الہیٰ کو انجا م دیا جائے ۔

خطبے کے دوسرے حصے میں خطاب کر تے ہوئے کہاکہ جس مکتب میں تصور غدیر ، عاشورہ ، اور مہدیت کا نظریہ راسخ ہو اس مکتب اور اسکے پیروکاروں کو کوئی فرعون ،یزید ،ہارون، شاہ ایران، صدام اور بش شکست نہیں دے سکتا ، غدیر اور عاشورہ ہماری میراث ہے ، جس مکتب کا امام ، سربراہ ، پیشوا، رہبر علی ابن ابی طالب ع اور آئمہ ہدا ہوں وہ دنیا کا سب سے طاقتور اور ناقابل شکست مکتب قرار پا تا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ نظام ولایت و امامت وہ عظیم نظام ہے کہ جس سے عرش و فرش کا نظام قائم و دائم ہے ، اگر ہم چاہتے ہیں کہ خدا وند متعال کی مدد نصرت اور تائید غیبی ہمیشہ ہمارے شامل حال ہو تو ہمیں اپنے تمام تر وجود کے ساتھ نظام ولایت و امامت کی پیروی کر نا ہو گی ، یہی اسلام حقیقی و محمدی ص ہے ۔

mwm punchوحدت مسلمین (ملتان)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملتان کے زیراہتمام شام میں بی بی زینب سلام اللہ علیھا کے روضے پر ہونے والے حملے کے خلاف سورج میانی میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت ایم ڈبلیو ایم ملتان کے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی، سورج میانی یونٹ کے سیکرٹری جنرل سید نسیم عباس شمسی، فخرنسیم اور دیگر نے کی۔ ریلی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان کے کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔ مظاہرین نے شام میں ہونے والے دلسوز واقعے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی کا کہنا تھا کہ بعض نام نہاد لیڈران جناب زینب سلام اللہ کے روضے پر ہونے والے حملے پر ابھی تک خاموش ہیں۔ ان کی خاموشی سے لگتا ہے یہ لوگ شامی باغیوں کی حمایت کر رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ اہل بیت (ع) اور صحابہ کرام کی غلامی کا دعویٰ کرنے والے نام نہاد لیڈر آج کیوں خاموش ہیں۔ اُنہوں نے شامی فوج اور غیرت مند عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کا ہر غیرت مند مسلمان آپ کے ساتھ ہے اور یہ ساتھ مرتے دم تک رہے گا۔

abdul hussain hussainiوحدت نیوز (ہنگو)  مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور ترجمان علامہ سید عبدالحسین الحسینی نے کہا ہے کہ علامہ ناصر عباس جعفری رمضان المبارک کے بعد خیبر پختونخوا کا دورہ کرینگے۔ صوبہ میں ملت تشیع کو کئی مشکلات کا سامنا ہے، جن کے ازالہ کیلئے ایم ڈبلیو ایم کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے مسائل حوالے سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے نوٹس لیا ہے اور رمضان المبارک کے بعد صوبہ خیبر پختونخوا کا دورہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، جبکہ اس سے قبل ایم ڈبلیو ایم کی صوبائی کابینہ ان سے ملاقات کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے دیگر صوبوں کی طرح صوبہ خیبر پختونخوا کے عوام کو بھی مجلس وحدت مسلمین سے بے حد امیدیں وابستہ ہیں، انشاءاللہ تعالٰی ایم ڈبلیو ایم عوام کی تمام تر توقعات پر پورا اترے گی۔ پشتون مٹی نے قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی جیسا عظیم سپوت قوم و ملت کو دیا، پشتون سرزمین انتہائی زرخیز ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلد مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ کا اعلان کیا جائے گا، جس کے بعد بھرپور انداز میں تنظیمی سرگرمیاں شروع کی جائیں گی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree