مکتب تشیع کی کامیابی و کامرانی کی کنجی تصور غدیر ، عاشورہ اور مہدویت پر کامل ایمان ہے ، علامہ اعجاز بہشتی

26 جولائی 2013

bahishti ejaz jummaوحدت نیوز (کراچی ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور فرہنگ علامہ شیخ اعجاز حسین بہشتی نے جامع مسجدعزاخانہ صغریٰ کورنگی میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ تقویٰ وہ راہ وتوشہ ہے جس کے بغیر سفر آخرت ممکن ہی نہیں جس دل میں تقویٰ ہو وہ آخرت کے سفر کو آسانی سے طے کر سکتا ہے، تقویٰ کی درجہ بندی ہے ، پہلا درجہ کم ازکم یہ ہے کہ محرمات الہیٰ سے پرہیز کیاجائے اور واجبات الہیٰ کو انجا م دیا جائے ۔

خطبے کے دوسرے حصے میں خطاب کر تے ہوئے کہاکہ جس مکتب میں تصور غدیر ، عاشورہ ، اور مہدیت کا نظریہ راسخ ہو اس مکتب اور اسکے پیروکاروں کو کوئی فرعون ،یزید ،ہارون، شاہ ایران، صدام اور بش شکست نہیں دے سکتا ، غدیر اور عاشورہ ہماری میراث ہے ، جس مکتب کا امام ، سربراہ ، پیشوا، رہبر علی ابن ابی طالب ع اور آئمہ ہدا ہوں وہ دنیا کا سب سے طاقتور اور ناقابل شکست مکتب قرار پا تا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ نظام ولایت و امامت وہ عظیم نظام ہے کہ جس سے عرش و فرش کا نظام قائم و دائم ہے ، اگر ہم چاہتے ہیں کہ خدا وند متعال کی مدد نصرت اور تائید غیبی ہمیشہ ہمارے شامل حال ہو تو ہمیں اپنے تمام تر وجود کے ساتھ نظام ولایت و امامت کی پیروی کر نا ہو گی ، یہی اسلام حقیقی و محمدی ص ہے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree