hamid rajaوحدت نیوز (اسلام آباد ) سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کی جانب سے کل بروز جمعہ روضہ حضرت زینب (س) او ر اصحاب کرام (رض ) پر حملے کے خلاف ملک گیر یوم احتجاج کی کال دی گئی ہے ، صاحبزادہ حامد رضاکی اس اپیل پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری (حفظ اللہ ) نے مرکزی میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم شام میں تکفیری دہشت گردوں کے ہاتھوں نواسی رسول (ص) سیدہ زینب (س) اور اصحاب کرام اجمعین کے مزارات پر تکفیری وخارجی دہشت گردوں کی جانب سے حملوں کے خلاف سنی اتحاد کونسل پاکستان کے پر امن یوم احتجاج کی بھر پور حمایت کر تے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ، اسرائیل اور بعض عرب ریاستیں پو ری دنیا بالخصوص مشرق وسطیٰ میں جاری انقلابی بیداری سے بوکھلاکر شام میں داخلی خانہ جنگی کی صورت حال پیدا کر رہے ہیں ، جس کے لئے ان استعماری قوتوں نے بیرون ممالک کی اوپن مارکیٹ سے دہشت گرد شام امپورٹ کیئے ہیں، آج یہ تکفیری دہشت گرد مقدسا ت اسلامی پر بھی حملہ آور ہو چکے ہیں ، اس تنازر میں ضروری ہے کہ دنیا ئے اسلام کے تمام معتدل سنی و شیعہ مل کر اس اہانت و بد کاری پر مشترکہ لائحہ عمل اختیار کریں ۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مجلس وحدت مسلمین کے تمام اضلاع کے زمہ داران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ جہاں تک ممکن ہو سنی اتحاد کونسل کے احتجاجی پروگرامات میں شرکت کی جائے اور ان پروگرامات کے کامیاب انعقاد میں سنی اتحاد کو نسل کے کارکنان کے ساتھ تعاون بھی کیا جائے ۔

raja pakistani1وحدت نیوز (لاہور ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے سکھر سندھ میں حساس ادارے کے دفتر پر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مٹھی بھر دہشت گرد ملکی سلامتی کے لیئے چلینج بن چکے ہیں تکفیری دہشت گردوں کے خلاف بھر پور آپریشن ہی اس ناسور کے خاتمے کا واحد حل ہیں دہشت گرد جب بھی کمزور ہونے لگتے ہیں مذاکرات کا سہارا لے کر منظم ہوتے ہیں قومی سلامتی کے اداروں کو نشانہ بنانے والوں کو نشان عبرت بنانا چاہیے حکمران اپنے اقتدار کو طول دینے کیلئے عوام اور قومی اداروں کو قربانی کا بکرا بنانا چھوڑ دیں بصورت دیگر عوام کے ہاتھ اُن کے گریبان تک پہنچنے میں دیر نہیں لگے گی۔اُنہوں نے کہا کہ پنجاب میں دہشت گرد تکفیری گروہ منظم ہو رہا ہے یہ تکفیری گروہ پاکستان میں شام جیسے حالات پیدا کرنے کے مکمل منصوبہ بندی میں مصروف ہیں مخصوس عرب ملک کے سفارت خانے کے اہلکاروں کو بے لگام چھوڑکر ملکی حالات خراب کرنے میں حکمران معاونت کرنے کے بجائے اس کا قلع قمع کریں ۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ پاکستان نازک دور سے گذر رہا ہے محب وطن قوتوں کو ان تکفیری دہشت گردوں کو بے نقاب کرنا ہو گا جس طرح حالیہ الیکشن میں پاکستان بھر میں ان کو رسوا کیا تھا اسی طرح قومی دھارے سے ان کالی بھیڑوں کو جب تک نہیں نکالیں گے ملک میں امن،استحکام،اور فرقہ واریت کا خاتمہ ناممکن ہے۔انہوں نے واقعے میں جان بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور اُن کے مغفرت کیلئے دُعاکی۔

وحدت نیوز(سکھر) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری (حفظ اللہ ) کی اپیل پر حرم مطہر جناب سیدہ زینب (س) پر تکفیریوں کے حملے کے خلاف مرکزی امام بارگاہ سے چوک گھنٹہ گھر تک احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔ ضلعی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین سکھر چوہدری اظہر حسین کی زیر قیادت نکالی جانے والی اس ریلی میں امام جمعہ سکھر حجتہ الاسلام مولانا علی بخش سجادی ، رکن شوریٰ عالی پروفیسر نثار احمد شیخ اور دیگر معززین نے بھی شرکت کی ۔

سیکٹروں کی تعداد میں مرد ، بزرگ اور جوان اس احتجاجی ماتمی ریلی میں شریک تھے جو سینہ زنی اور ماتم داری کے ساتھ ساتھ دہشت گردوں کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کر رہے تھے ۔ مقامی ماتمی انجمن العباس (ع) اور در زہرا(س) کے کارکنان نے چوک گھنٹہ گھر پر جناب زینب (س) کی بارگاہ میں پرسہ داری بھی کی ۔ جبکے سکھر سٹی ، روہڑی ، نیو پنڈ اور باگرجی سے تمام یونٹس نے بھر پور شرکت کی ۔

وحدت نیوز (اسلام آباد)  دورے میں امام رضا (ع) کے روضہ کی تحقیقاتی ٹیم کے وفد کی سربراہی ڈاکٹر حیدر رضا ضابط کر رہے تھے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ میں علامہ اصغر عسکری، علامہ علی شیر انصاری، اقرارحسین، اور معاون سیکرٹری فارن افئیرز نے وفد کا استقبال کیا۔ ڈاکٹر حیدر رضا ضابط نے روضہ امام رضا (ع) کی جانب سے زائرین کے لئے پیش کی جانے والی خدمات پر گفتگو کی اور کہا کہ روضہ امام رضا (ع) میں اردو زبان خاص کر پاکستانی زائرین کے لئے صحن کوثر کے حر عاملی میں ہرروزمجلس عزا کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برصغیر کے گذشتہ بادشاہ حرم امام رضا (ع) کے لئے بیش قیمت تحائف بھیجا کرتے تھے جو ان کی اس ملکوتی بارگاہ سے عقیدت کا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایران کا ہمسایہ اور برادر اسلامی ملک ہونے کے سبب ہم انتہائی احترام و عزت کی نگاہ سے پاکستانی عوام کو دیکھتے ہیں۔

ڈاکٹر ضابط نے کہا کہ پاکستان میں جب سیلاب آیا تو رہبر معظم انقلاب اسلامی ایران آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای اپنے نماز جمعہ کے خطبے میں گفتگوکرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے جو کہ آپ کا پاکستانی عوام کے ساتھ شدید محبت اور لگاو کی علامت ہے رہبر معظم انقلاب پاکستانی عوام کو ایک مومن اور دیندار عوام سے یاد کرتے ہیں۔ اس ملاقات میں علامہ اصغر عسکری نے روضہ امام رضا (ع) کے وفد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایران کو ہم اپنا گھر سمجھتے ہیں اور پاکستان کی عوام نے ہمیشہ ایرانی عوام سے محبت اخوت اور بھائی چارگی دیکھی ہے انہوں نے کہا کہ سیلاب کے دنوں میں ایرانی قوم اور خاص کر رہبر مسلمین کی جانب سے کی جانے والی امداد اور محبت کو پاکستانی کی غیرت مند اور وفادار قوم کبھی نہیں بھول سکتی۔ وفد نے آستان قدس رضوی کی جانب سے اللہ کی کتاب قرآن مجید اور روضہ امام رضا (ع) کے عکس مبارک کا ہدیہ بھی پیش کیا گیا۔

ladies protestوحدت نیوز(کراچی) نواسی رسول حضرت زینب (س) اور اصحاب رسول کے مزارات پر حملہ کرنے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے، مزارات مقدسہ پر حملہ کرنے والوں نے توہین رسالت کے جرم کا ارتکاب کیا ہے، نواسی رسول حضرت زینب (س) اور اصحاب رسول کے مزارات پر حملہ کے خلاف شیعہ و سنی مسلمانوں نے احتجاج کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ تکفیریوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ یہ اسلام کے نام پر صیہونیت کے پیدا کردہ لوگ ہیں جن کا مقصد فقط عالم اسلام کو انتشار کا شکار کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن شعبہ خواتین کے تحت شام میں نواسی رسول حضرت زینب (س) اور اصحاب رسول (رض) کے مزارات پر باغی تکفیریوں کی جانب سے دہشتگردانہ حملہ کے خلاف کراچی پریس کلب پر منعقدہ احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مقررین میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ اعجاز حسین بہشتی اور صوبہ سندھ کی سیکریٹری جنرل خانم زہرہ نجفی شامل تھیں۔ احتجاجی مظاہرے میں پیروان زینب (س) کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پیروان زینب (س) تکفیری قوتوں کی جانب سے اسلام کے مقدسات کے توہین کے خلاف ہمیشہ میدان میں حاضر رہیں گی اور اپنی صدائے احتجاج کو بلند کریں گی۔ اس موقع پر شرکاءنے لبیک یاسول اللہ (ص)، لبیک یا زینب (س) ، امریکہ مردہ باد، اسرائیل نامنظور سمیت دہشت گردی کے خلاف شعار بلند کئے۔
علامہ اعجاز بہشتی نے شرکائے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج شام میں نواسی رسول بی بی زینب (س) اور اصحاب رسول (رض) کے روضہ جات کی بے حرمتی سے امت مسلمہ کے باغیرت انسان کا دل خون کے آنسو رو رہا ہے،تکفیریت کے پروردہ سامراجی ایجنٹوں نے مقامات مقدسہ پر حملہ کرکے امت محمدی کے جگر کو پارہ پارہ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی بی زینب (س) کا روضہ آج بھی ظالم قوتوں کے خلاف ایک مظبوط للکار ہے جو ہمیشہ ہر مظلوم کو طاقت فراہم کرتا ہے اور اسے ظالموں کے مقابلے میں قیام کرنے کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی بی زینب (س) کے اس ہی پیغام سے خوفزدہ ہوکر اسلام کا کلمہ پڑھنے والوں نے اپنے جد امجد یزید کی سنت پر عمل کرتے ہوئے ظلم کی وہ تاریخ رقم کی ہے جو رہتی دنیا تک ہر باضمیر شخص کے لئے ایک دردناک یاد ہے، لیکن بی بی زینب (س) کے پیغام پر عمل کرنے والے ہمیشہ کردار زینبی ادا کریں گے اور ہر ظالم کے خلاف اپنی آواز حق کو بلند کریں گے۔

zainab sa mwm jtوحدت نیوز (کراچی ) جناب زینب سلام اللہ علیہ کی ذات مقدس عالم اسلام کے نذدیک ناموس مصطفی (ص) کا درجہ رکھتی ہے، جس طرح نبی کریم (ص) کی ذات مبارکہ کی توہین اہل اسلام کے لئے باعث شرم و عار ہے بلکل اسی طرح دختر شہزادی کونین جناب زینب الکبریٰ کے حرم مطہر کی تو ہین و اہانت بھی مسلمانان عالم کے لئے انتہائی غیرت کا مقام ہے ،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع ملیر کے سیکریٹری تبلیغات ڈاکٹر سید حسن جعفر رضوی نے شام میں جناب زینب سلام اللہ علیہ کے مزار اقدس پر امریکی و سعودی تنخواہ دار خارجی دہشت گردوں کے میزائل حملے کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پرجعفرطیار سوسائٹی میں نکالی جانے والی احتجاجی ماتمی ریلی سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ، اس موقع پر ضلعی سیکریٹری جنرل سجاد اکبر زیدی ، پروفیسر آصف علی اور برادر محمد اسلم نے بھی شرکاء ریلی سے خطاب کیا ۔

ڈاکٹر حسن جعفر رضوی کا کہنا تھا کہ جناب زینب (س)وہ ہستی ہیں جنہوں نے بعد از حسین (ع) و کربلا اللہ کے آفاقی پیغام اور مقصد قیام سید الشہداء (ع) کوپہلے کوفہ و شام کے بازارو ں ، چوراہوں اور درباروں میں تشہیر کیا جو کہ بعد ازاں تمام عالم بشریت تک منتقل ہوا ۔ اگر تحریک کربلا میں کوئی واقعتاً شریکتہ الحسین (ع) کہلانے کا حق رکھتا ہے تو وہ ذات مبارک جناب سیدہ زینب الکبریٰ(س) کی ذات ہے ۔آج چودہ سو سال بعد یزیدیت کے قصر شاہی زینبی فکر اور فلسفے سے لرزابراندام ہیں ۔ چودہ سو سال قبل جناب زینب (س) کے ہاتھوں ہو نے والی اپنی عالمی بے عزتی اور بے عفتی سے خوف ذدہ یزید ایک مرتبہ پھر بوکھلاہٹ کو شکار ہے ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree