وحدت نیوز (گلگت) مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے محمد مطہر عباس کو گلگت بلتستان اسمبلی حلقہ2 گلگت 2 کیلئے ٹکٹ جاری کرنے پرکارکنوں کا زبردست خیر مقدم ،خومر چوک پر کارکنوں کا جشن اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔کارکنوں نے مطہر عباس کو ٹکٹ ملنے کی خوشی میں ہار پہنائے اور وحدت مسلمین کی حمایت میں زبردست نعرے بازی ہوئی اور کارکنوں نے مطہر عباس کی قیادت میں خومر چوک سے صوبائی سیکرٹریٹ تک ریلی نکالی۔

صوبائی سیکرٹریٹ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مطہرعباس نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کی قیادت کا انتہائی ممنون و مشکور ہوں جنہوں نے حلقے کیلئے میرا انتخاب کیا اور انشاء اللہ الیکشن جیت کر مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور دنیا بھر کے مظلومین کی خوشنودی کا باعث بنیں گے۔انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین مظلوموں کی حامی جماعت ہے اور 8 جون کو گلگت بلتستان میں مظلوم و محکوم عوام کی فتح یقینی ہے ،مجلس وحدت مسلمین کرپٹ نظام کا خاتمہ کرکے روشن اور بااختیار گلگت بلتستان کا خواب پورا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ الیکشن سے قبل ہی گلگت بلتستان کے عوام نے مجلس وحدت کے حق میں فیصلہ دیدیا ہے اور 8 جون کو عوامی فیصلے کو تبدیل کرنے کی کوئی کوشش کامیاب ہونے نہیں دینگے۔

وحدت نیوز (گلگت) مجلس وحدت مسلمین کے پالیمانی بورڈکے اجلاس میں طویل مشاورت اور مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی حتمی منظوری کے بعد ایم ڈبلیوایم نے گلگت حلقہ 2سے نوجوان رہنمامحمد مطہر عباس اور گلگت حلقہ 3سے ایم ڈبلیوایم کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ شیخ نیئرعباس مصطفویٰ کو قانون ساز اسمبلی انتخابات میں شرکت کیلئے پارٹی ٹکٹ جاری کردیئے ہیں ، امیدواروں کے ناموں کا اعلان ہوتے ہی دونوں حلقوں کے عوام اور ایم ڈبلیوایم کے کارکنان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، اس اعلان سے کارکنان میں پائی جانے والے اضطراب اور بے چینی کا بھی خاتمہ ہوگیا کیوں کہ دونوں حلقوں سے متعداد اہل امیدواروں کی درخواستیں جمع ہونے کے باعث پالیمانی بورڈ کو حتمی نام پر فیصلہ کرنے میں طویل مشاورت کا سہارا لینا پڑا، امیدواروں کے ناموں کا اعلان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اسکردو میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

وحدت نیوز (گلتری) فداعلی انقلابی کی قیا دت میں علاقہ گلتری کے عما ئدین و نو جو انان نے وحدت مسلمین کے نا مزد امید وار وزیر سلیم کی حلقہ 3بھر حما یت کا اعلان کیا ۔کے7میں منعقدہ اجتماع میں علاقہ گلتری مختلف مو ضو عات کے عما ئدین نے وحدت مسلمین پر بھر پور اعتما دکا اظہا ر کیا ۔اس اجتما ع میں علاقہ کے بزرگ عمائدین میں ممبر تقی ،شیر باز،حاجی ابراہیم،تقی کرابوش، محمد حسین گنیال،سابق چیئر میں اسحا ق،نمبر دار حسن،آخوند اسما عیل ،حیدر تھلی،محمد اسحاق ،حوالدار غلام رسول،مصطفیٰ ،عاشق تھلی ،فرنشاٹ سے ساجد علی نقی ،مہدی ،ابراہیم ،بنیال سے حوالدار علی،کونرسے عبدلکریم ،غلام عباس ،حا جی مصائب ،پھلٹکس سے سابق ممبر حسن ،غلام حیدر،گلتری خاص سے سابق ابراہیم ،غلام عباس عشور ،چملو نگ سےعلی ،مٹیال سے آصف علی اور دیگر سینکڑوں لو گ شامل تھے۔آخر میں وزیر سلیم نے گلتری کے تمام مسائل کے حل کیلئے کوشش کی یقین دہا نی کرائی۔

وحدت نیوز (کراچی) ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل حسن ہاشمی نے کہا ہے کہ کراچی میں بڑھتی ہوئی شدید گرمی میں کےالیکٹرک کی غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر کے رکھ دی ہے۔ایک طرف تو شہر پہلے ہی پانی بحران کا شکار ہے تو ساتھ ساتھ Kالیکٹرک کی جانب سے طویل لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا دیا ہے شہریوں کا گرمی سے برا حال ہے اوپر سے Kالیکٹرک رہی سہی کثر بھی نکال رہی ہے، اور کراچی کے مختلف آبادی پر مشتمل علاقوں جن میں شاہ فیصل کالونی ،ملیر، لانڈھی ،کورنگی، سرجانی، نار تھ کراچی ،محمود آباد ، گولیمارو دیگر شامل ہیں جن میں بلاجواز غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کو سڑکوں پر آنے پر مجبور کر دیا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ Kالیکٹرک کی من مانیاں برداشت سے باہر ہوچکی ہیں بجلی نہ دینے پربھی صارفین پر اضافی بلز تھوپنا Kالیکٹرک کی جانب سے شہر میں بھتہ خوری کاجدید انداز متعارف کرا دیا گیا ہے جس کے پیچھے سیاسی مفادات کی بھی بڑی وابسطگی شامل ہے اگر رمضان المبارک میں بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا یہی سلسلہ جار ی رہا توشدید احتجاج کریں گے حسن ہاشمی نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ Kالیکٹرک کی بیجہ زیادتیوں سے عوام کو نجات دلائیں اور کراچی میں جاری طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سمیت اضافی بللنگ کا سختی سے نوٹس لیں۔وفاقی حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنی بھر پور کوششیں کرے تاکہ حقیقی جہوریت اور ملکی ترقی کا پیہ چل پڑے

وحدت نیوز (کوئٹہ) پہلا آل ہزارہ شہیدسیدعلی مجتبیٰ (مُجی) چمپیئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ زیر اہتمام اسکائی اسپورٹس شروع کیا گیا، شاندار فائنل میچ میں رستم شہید کرکٹ کلب اور طالب الیون کرکٹ کلب کے مابین فائنل میچ کھیلا گیا، رستم شہید کرکٹ کلب نے 50 رنز سے فائنل میچ جیتا، شاندار میچ کے مہمان خصوصی ممبر بلوچستان اسمبلی اآغا رضا تھے۔ جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے علاوہ ازیں کونسلر کربلائی رجب علی نے بھی ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والوں میں انعامات تقسیم کیے۔ اور مبلغ پانچ ہزار روپے کا اعلان کیا۔ آغا رضا نے بہترین ٹورنامنٹ کے انعقاد پر اسٹار اسپورٹس کلب کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ مثبت سرگرمیوں کی وجہ سے نوجوان بے راہ روی اور منشیات جیسی لعنت میں مبتلا ہوسکتے ہیں ۔ لہذا تمام اسپورٹس کلبز کو چاہیے کہ وقتا ً فوقتاً ٹورنامنٹس کروائیں تا کہ نوجوان نسل بری سوسائٹی سے بچ سکیں۔ آخر میں ایم ڈبلیوایم کے رکن بلوچستان اسمبلی آغا رضانے ٹورنامنٹ آرگنائزر اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے مبلغ ڈیڑھ لاکھ روپے کا اعلان کیا۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما واُمیدوار صوبائی حلقہ پی پی 196 مہر سخاوت علی نے کہا ہے کہ ملک میں جنگل کا قانون ہے، جو بھی کرپٹ، بدعنوان ہوتا ہے حکومت اُنہیں اعلی عہدوں پر فائز کر دیتی ہے، پاکستان ایک اسلامی ملک ہے لیکن یہاں اسلام اقدار کو پس پشت ڈال دیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ممتازآباد میں الیکشن مہم کے سلسلے میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ممتازآباد میں خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں حکومتیں بانٹی جاتی ہیں منتخب نہیں کی جاتیں، ن لیگ کی دھاندلی عیاں ہونا شروع ہو گئی ہے۔ انشاء اللہ بہت جلد لٹیروں اور کرپٹ سیاستدانوں کو چہرہ عوام کے سامنے واضح ہو جائے گا۔ مہر سخاوت نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین سیاست کو عبادت کے طور پر سمجھتی ہے، غریب عوام کے مسائل حل کرانا اور اُن کی ضروریات پورا عوامی نمائندوں کی ذمہ داری ہوتی ہے جو کہ منتخب ہونے کے بعد ادا نہیں کرتے ۔ انشاء اللہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں ایک نئی طرز کی سیاست متعارف کرائے گی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree