وحدت نیوز (ہنگو) مجلس وحدت مسلمین خیبر پی شعبہ خواتین کے تحت تنظیم سازی کا سلسلہ جاری، ضلع ہنگو میں تنظیمی سیٹ اپ قائم کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کوارڈینیٹر شعبہ خواتین صوبہ خیبر پی کے کی کوارڈینیٹر راضیہ جعفری نے ہنگو کا دورہ کیا۔ اہلیان علاقہ کے متفقہ فیصلہ کے بعد مسز طفیل حسین کو سیکرٹری جنرل ضلع ہنگو جبکہ مسز رسول خان کو ڈپٹی سیکرٹری جنرل نامزد کر لیا گیا۔ دیگر اراکین کابینہ میں مسز عبدالمعروف سیکرٹری مالیات و نشر و اشاعت، مسز غلام حسین سیکرٹری سیاسیات، فلاح و بہبود و میڈیا، مسز انور علی، سیکرٹری تنظیم سازی، مسز اراد علی، سیکرٹری تربیت منتخب کیا گیا۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے میڈیا سیل سے جاری شدہ بیان میں ایم ڈبلیوایم کےرکن بلوچستان اسمبلی سید محمدرضا رضوی نے کہا ہے کہ گوادر کا شغر روٹ سے متعلق سیاسی اور سماجی تنظیموں کے موقف کی بھر پور حمایت کرتے ہیں چینی صدر کے دورے پاکستان کے دوران 45 ارب ڈالر کے 51 معاہدوں پر دستخط ہوئے جن میں گوادر پورٹ سے متعلق معاہدہ بھی شامل ہے وفاقی و پنجاب حکومت بد نیتی کی بنیاد پر اس منصوبے کو نئے روٹ کے مطابق بنایا جا رہا ہے جسکی مذمت کرتے ہیں ، چین سے ہونے والے معاہدوں میں صرف پنجاب کے مفادات کا خیال رکھا گیا ہے ان معاہدوں میں چھوٹے صوبوں فاٹا اور گلگت بلتستان کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیا گیا ہے مرکز اور پنجاب نے فیصلہ کر لیا ہے کہ گوادر کاشغر روٹ بلوچستان اور خیبر پختون خواں کی بجائے پنجاب سے گزرے گا وفاقی حکومت نے ہمیشہ بلوچستان کے عوام کے ساتھ زیادتیاں کی ہیں اس طرح کے غلط اقدامات سے مسائل پیدا ہونگے معاہدہ کرنے سے پہلے پاکستان کے جغرافیائی مفادات کو مد نظر رکھنا چاہئے چونکہ سرمایہ کاری بلو چستان سے ہو رہی ہے اس لئے کسی بھی منصوبہ بندی میں بلوچستان کے تمام سیاسی جماعتوں اور عوام کو اعتماد میں لیا جائے۔ بلوچستان کے عوام کے نظریں اس طرف مرکوز ہیں کہ چین کی طرف سے پاکستان کے ساتھ معاہدات اور دوسرے تعاون میں بلوچستان کا حصہ کتنا ہوگا یہ بہت بڑا مسئلہ ہے مگر میڈیا خاص طور پر الیکٹرونک میڈیا نے اسے بالکل نظر انداز کر دیا ہے میڈیا اس مسئلے کو اجاگر کرے۔ اس ملک کی چار اکائیاں ہیں چاروں کو ایک جیسی اہمیت دی جائے گوادر بلوچستان کا حصہ ہے اور ترقی کا سب سے زیادہ حق بھی بلوچستان کو ملنا چاہئے اٹھارہویں ترمیم کے بعد بلوچستان کو پورٹ پر اختیار دینے کا پورا حق ہے۔

وحدت نیوز (گلگت) پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے بانی وزیر صادق کے فرزند سینئررہنما وزیر سلیم نے ایم ڈبلیوایم میں باقائدہ شمولیت کا اعلان کردیاہے، مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری امورسیاسیات سید ناصرشیرازی نے پھولوں کے ہار پہنا کر انہیں پارٹی میں خوش آمدید کہا، اس موقع پر وزیر سلیم کا کہنا تھا کہ پارٹی کی پانچ سالہ ناقص کارکردگی سےدلبرداشتہ ہوکرایم ڈبلیوایم میں شمولیت کا فیصلہ کیا، ہم پیپلز پارٹی کے لئے بے پناہ قربانیاں دیں لیکن اس کا صلہ ہمیں کرپشن اور لوٹ مار کی صورت میں ملا، آج سے ایم ڈبلیوایم کی مضبوطی کیلئے کام کروں گا۔

وحدت نیوز(لاہور) این اے 125 کے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے بعد ن لیگ کو حق حکمرانی کھوبیٹھی ہے ،الیکشن دھاندلی کے ثبوت سامنے آگئے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لایا جائے ،ن لیگ کی جانب سے گلگت بلتستان میں بھی پری پول ریگنگ جاری ہے، جب تک ملکی سیاست سے ان مافیاز کا صفایا نہیں ہوجاتا حقیقی جمہوریت کا بحال ہونا ممکن نہیں،الیکشن ٹربیونل کا یہ فیصلہ دھاندلی کے خلاف جدو جہد کرنے والی جماعتوں کی بڑی کامیابی ہے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں منظم انداز میں دھاندلی ہوئی،ہماری آزاد عدلیہ سے مطالبہ ہے کہ عوامی حق رائے دہی پر قدغن لگانے والوں کو قرار واقعی سزا دیں،تاکہ آئندہ کسی کو یہ جرات نہ ہو کہ وہ عوامی حق رائے دہی پر قد غن لگائے،انہوں نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ گلگت بلتستان کے انتخابات کو افواج پاکستان کی نگرانی میں کرائے جائیں،بصورت دیگر اس خطے میں ن لیگ ایک نہ ختم ہونے والا بحران پیدا کرنے کی مکمل منصوبہ بندیوں میں مصروف ہے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین نے گلگت بلتستان میں ہونے والے قانون ساز اسمبلی کے الیکشن میں کسی بھی سیاسی جماعت سے اتحاد کا فیصلہ نہیں کیا، تاہم پاکستان تحریک انصاف سمیت تمام دیگر ہم خیال جماعتوں سے رابطے جاری ہیں، ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ عوامی امنگوں کے خلاف نہیں کریگی، مقامی اخبارات میں چھپنے والی خبریں محض مفروضوں پر مبنی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و رکن کور کمیٹی سید مہدی عابدی نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کا اصل ہدف گلگت بلتستان کے 67 سال سے آئینی حقوق سے محروم محب وطن عوام کو ان کی شناخت اور آئینی حیثیت دلانا ہے، گذشتہ کئی دہائیوں سے اس علاقے پر مسلط سیاست دانوں نے علاقے کی محرومیوں اور عوامی فلاح بہبود کو بالائے طاق رکھ کر اپنے مفادات کے لئے کام کیا ہے، ایم ڈبلیو ایم نے ہمیشہ عوامی حقوق کی جنگ لڑی، جس میں گندم سبسڈی، صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی، علاقے سے فرقہ واریت اور قوم پرستی کے خاتمے کے لئے جدوجہد، بلاتفریق پسماندہ علاقوں میں فلاحی کاموں کا آغاز سرفہرست ہے، یہی وجہ ہے کہ علاقے میں قلیل مدت میں سب سے زیادہ پذیرائی حاصل کرنے والی جماعت مجلس وحدت مسلمین ہی ہے، سید مہدی عابدی کا مزید کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں (ن) لیگ کی جانب سے نام نہاد غیر مقامی گورنر انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر تبادلوں میں مصروف ہے، پنجاب کے ملازمین کو گلگت بلتستان بھیجا جا رہا ہے، عوامی مینڈیٹ پر شب خون مارنے کی صورت میں سنگین نتائج برآمد ہونگے۔

وحدت نیوز (ملتان) سابق صوبائی وزیر چوہدری عبدالوحید آرائیں کی صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 196 سے معطلی کے بعد خالی ہونے والی نشست پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے نوجوان کارکن انجینئر مہر سخاوت علی کو نامزد کر دیا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کے اُمیدوار نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں اور الیکشن مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم نے حلقے کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کرلیا ہے اور بہت جلد پریس کانفرنس کے ذریعے اپنے انتخابی مہم کے شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree