The Latest

nasirjafri5مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری آج دن ساڑھے بارہ بجے حسینی چوک سکردو میں اسد ِ عاشورہ کے موقع پر عزادارن امام حسین علیہ السلام سے خطاب کریں گے۔ سکردو میں عشرہ اسد کے بعد آج عاشورہ اسد ہے جو زمانہ قدیم سے سن 61 ہجری کویوم عاشورکربلا کے میدان میں گرمی کی شدت کی یاد میں منایا جاتا ہے ۔آج کے دن عزاء کے جلوس حسینی چوک سے قتل گاہ قبرستان کی جانب بڑھیں گے۔ جب یہ جلوس حسینی چوک پہنچیں گے تووہاں پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی قیادت خطاب کرے گی۔ مقامی مومنین کی کثیر تعداد بھی اس پروگرام میں شریک ہورہی ہے۔ یاد رہے کہ علامہ ناصر عباس جعفری گلگت بلتستان کے سہ روزہ دورے پر سوموار کے روز سکردو پہنچے ہیں۔

amenجمعیت علمائے پاکستان (سواد اعظم) کے سہ رکنی وفد نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی سے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقات کی ہے۔جے یو پی کے وفد کی قیادت پیر محفوظ مشہدی نے کی جبکہ ان کے ساتھ وفد میں محمد خان لغاری اور پیر امین الحسنا ت شامل تھے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی طرف سے ملاقات میں ایم ڈبلیو ایم کی شوریٰ عالی کے رکن علامہ اقبال بہشتی اور مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ اصغر عسکری بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی و معاشی، امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز سمیت ملی یکجہتی کونسل کے قیام اور اس کی افادیت کو عوامی سطح تک منتقل کرنے کے لئے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل کا پلیٹ فارم امت مسلمہ کی وحدت کا آئینہ دار ہے یہ کسی مکتب فکر یا فرقہ کا نمائندہ ادارہ نہیں بلکہ اس میں تمام مذہبی سیاسی و غیر سیاسی جماعتوں کی نمائندگی امت واحدہ کی عکاسی کرتی ہے۔ ہمیں اس پلیٹ فارم کو امت مسلمہ کو درپیش مسائل پر بالعموم اور پاکستان میں بسنے والے تمام مکاتب فکر کے مسلمانوں کی مشکلات کو بالخصوص کم کرنے میں مدد ملے گی۔ اس پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے معاشرے میں بین المسالک ہم آہنگی اور برداشت کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روز اول سے یہ طے کیا گیا کہ ملی یکجہتی کونسل سیاسی و انتخابی پلیٹ فارم نہیں بلکہ یہ خالصتاً دینی قدروں پر کام کرے گی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے پاکستان کے پیر محفوظ مشہدی کاکہناتھا کہ اسلام دین امن ہے اور ہماری شرعی ذمہ داری ہے کہ ہم معاشرے میں امن کے فروغ کے لئے کام کریں۔ ہمیں وہ کام کرنا چاہیے جس کا درس ہمارا دین دیتا ہے اور ہمارے لئے سیرت رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور روش اہل بیت علیھم السلام مشعل راہ ہے۔ شیعہ سنی بھائی مل کر پاکستان کے ہرقسمی مسائل کو حل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اسلام کے دشمن آئے روز امت کی صفوں میں اتحاد و یگانگت کی فضاء کو ختم کرنے کی ناپاک کوششوں میں مصروف عمل دکھائی دیتے ہیں اور ملک بھر میں ہونیو الی دہشت گردی انہی کے مکروہ عزائم کا نتیجہ ہے۔ ہمیں اپنی وحدت اور مشترکات کے فروغ سے ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانا ہو گا۔ ملاقات میں ملی یکجہتی کونسل کے تنظیمی ڈھانچے، اس کی فعالیت اور اس کے قیام کے اثرات کو عوامی سطح پر منتقل کرنے کے لئے کیے جانے والے اقدامات پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔

روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف کا کہنا ہے کہ شام کے خلاف پابندیوں پر روس سے بات کرنے کی مغربی ممالک کی کوششوں میں بلیک میلنگ کا عنصر شامل ہے۔مسٹر سرگئی لاوروف نے کہا کہ مغرب نے دھمکی دی ہے کہ اگر روس اس کی قرارداد کے مسودے کی مخالفت کرے گا تو اقوامِ متحدہ کے مبصرین کے مشن کو ختم کر دیا جائے گا۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کوفی عنان ماسکو پہنچنے والے ہیں ۔کوفی عنان کا یہ دورہ ایسے وقت میںہو رہا ہے جب بشار الاسد کی حکومت مغربی اور عرب ممالک کے حمایت یافتہ باغی دہشت گردوں کی سرکوبی کے لئے کوشاں ہے۔دوسری جانب شامی حکومت نے سنیچر کو ایک پریس کانفرنس کے دوران صوبے حما کے گاں تریمسہ میں بھاری ہتھیار استعمال کرنے تردید کی تھی۔شامی حکومی نے مزید کہا کہ علاقے میں فوجیوں کو لیجانے والے گاڑیاں اور چھوٹے ہتھیار ہی استعمال کیے گئے۔شامی حکومت کا موقف ہے کہ علاقے میں جو کچھ ہوا وہ دراصل مسلح جھڑپیں تھیں نہ کہ قتلِ عام، جس میں اب تک صرف سینتیس دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

mwmflagمجلس وحدت مسلمین پنجاب کی کابینہ کا اجلاس صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی کی زیر صدارت صوبائی سیکرٹریٹ نظام بلاک علامہ اقبال ٹائون لاہور میں منعقد ہوا جس میں صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ اصغر عسکری، کوآرڈینیٹر برائے جنوبی پنجاب مولانا عقیل احمد، کوآرڈینیٹو برائے وسطی پنجاب اسد نقوی و دیگر اراکین کابینہ نے شرکت کی ، اجلاس میں قرآن و سنت کانفرنس کے دوران دوران ایم ڈبلیو ایم کی مرکزی قیادت کی جانب سے انائونس کیے جانے والے روڈ میپ کی روشنی میں صوبہ بھر کے لیے آئندہ کا لائحہ عمل اور حکمت عمل وضح کی گئی اور اراکین صوبائی کابینہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ انتخابات میں شیعہ قوم کی طاقتور آواز بن کر میدان عمل میں اتریں گے ،انہوں نے دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے سبب ملت تشیع میں پائے جانے والے عدم تحفظ کے احساس کے خاتمے کے لیے بھی بھر پور کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا ، اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم کی شعبہ جاتی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا اور قومی و بین الاقوامی صورت حال کے تناظر میں ایم ڈبلیو ایم کے فعال کردار کو سراہا گیا ۔

nasirjafri5مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری گلگت بلتستان کے سہ روزہ پر سوموار کی صبح روانہ ہوئے۔ سکردوائیرپورٹ پر مجلس وحدت مسلمین سکردو کے رہنماؤں نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔ علامہ ناصر عباس جعفری اپنے سہ روزہ دورے میں مقامی علمائ، ذاکرین، عمائدین سمیت مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کی قیادت سے سے ملاقات سمیت مختلف پروگرامز میں شرکت کریں گے۔

nasirjafri5مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ بنوں میں پولیس سٹیشن پر شدت پسندوںکا حملہ سیکورٹی ایجنسیوں اور قانون پر عمل داری کے ذمہ داران کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ اگر خفیہ ایجنسیاں دہشت گردوں کی نقل و حرکت اورسرگرمیوں سے اسی طرح بے خبر رہیں توملک کے حساس ترین ادارے بھی دہشت گردوں کی جارحیت سے محفوظ نہیں رہیں گے۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والے پریس ریلیز میں انہوں نے کہا ضرورت اس امر کہ ہے کہ حکومت خفیہ اداروں کوان کی ذمہ داریوں کا احساس دلا ئے اورانہیں شدت پسندوں اور مشکوک عناصر کی نقل و حرکت کی مانیٹرنگ کا پابند بنا نے کے ساتھ ساتھ مختلف علاقوں میں موجود دہشت گردوں کے تربیتی مراکز کے خلاف اپریشن کیا جائے۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں دہشت گردی کے مراکز کی موجودگی کا علم ہونے کے باوجود حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ان کے خلاف اپریش کلین اپ کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین بارہا یہ باور کراتی رہی ہے کہ بلوچستان اور پنجاب کے وزرائے اعلی کالعدم دہشت گردجما عتوں کے ساتھ گٹھ جوڑ کر چکے ہیںاور یہ غیر منظقی الحاق ملک و قوم کو تباہی کو دہانے پر پہبنچا دے گا لیکن اس کے باوجود کوئی نوٹس نہیں لیا گیا۔

mwmflagمجلس وحدت مسلمین کی مرکزی شوریٰ عالی کے رکن علامہ اقبال بہشتی نے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں بعد از  نماز ظہرین منعقدہ تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوانی خالق کائنات کی نعمتوںمیں سے عظیم نعمت ہے اور اس میں عبادت بڑھاپے کی عبادت سے بدرجہ اتم بہتر اور باعث فضیلت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ معروف پر عمل اور منکر سے اجتناب سے جہاں انسان حکم خداوندی اور تعلیمات اہلبیت وقرآن کی پیروی کا شرف حاصل کرتا ہے وہاں اس کی ذات میں بھی معنوی خصائل پیدا ہوتے ہیں۔ انہوں نے شرکاء نشست کو غیبت ایسے گناہ کبیرہ سے اجتناب کا درس دیتے ہوئے کہا کہ احادیث آئمہ معصومین میں ملتا ہے کہ یہ قبیح فعل بعض مواقع پر قتل ایسے گناہ سے بھی بڑا ہے کیونکہ اس میں انسان دوسرے مومن بھائی کی شخصیت کا قتل کرتا ہے۔ اور غیبت کی تعریف یہ ہے کہ مومن بھائی کی اس کی عدم موجودگی میں برائی کرنا جو کہ وہ سنے تو اسے برا لگے غیبت کہلاتی ہے۔ اور یہ ایسے ہی ہے کہ اپنے مردہ بھائی کا گوشت کھایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں دنیاوی و اخروی نجات کے لئے چاہیے ہے کہ غیبت ایسے گناہان کبیرہ سے اجتناب کریں اور اپنے اندر صالح خصائص کو رواج دیں۔ دعائے ظہور حضرت صاحب الزمان عجل اللہ فرجہ الشریف کے ساتھ نشست کا اختتام ہوا۔

mwmflagکراچی کے علاقے جعفر طیار سوسائٹی کے ملحقہ علاقہ ایف ساؤتھ ایریاکے رہائشی تراب حیدر کو وطن دشمن دہشت گردوں نے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے شہید کر دیا۔ نمائندہ وحدت کے مطابق دہشت گردوں نے تراب حیدر کو ملیر کے ناد علی چوک سے اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے جہاں پر پہلے تیزاب سے اسے جلایا گیا بعد ازاں فائرنگ کر کے موت کی نیند سلا دیا۔مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن نے تراب حیدر کی وحشیانہ تشددکے بعد شہادت پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ شہید کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔ یاد رہے کہ تراب حیدر فرسٹ ایئر کا طالب علم تھا۔

اسلامی بیداری کے عالمی ادارے کے سربراہ علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ ایران پوری دنیا کے مسلمانوں کا روحانی سہارا ہے اور وہ ملت ایران سے امید لگائے ہوئے ہیں۔ ولایتی نے کہا کہ بیداری اسلامی درحقیقت اسلامی اقدار کے احیاء اور اسلام اور مسلمانوں کے اسلامی وقار کی جانب دوبارہ واپسی کے عمل کا نام ہے۔

maqsood domki456پاکستانی عوام کے ساتھ ہمیشہ اسلام کے مقدس نام پر دھوکا کیا گیاہے۔ مادر وطن آج جن مشکلات اور مسائل میں گھری ہے اس سے نجات کے لئے رہبر کبیر اور شہید قائد کی فکر کے امین نوجوانوں کو میدان عمل میں اترنا ہوگا۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے کارکنان نے ملت جعفریہ کو ناامیدی کی کیفیت سے نکالا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے حسینیہ شہیدسید عارف حسین الحسینی رہ مشہد مقدس میں مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کسی مسیحا کی منتظر ہے جو انہیں ہرقسمی مسائل سے نجات دلائے۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان اپنے قومی ایجنڈے اور سیاسی روڈ میپ میں قوم کو اگلے مرحلے میں بھی مایوس نہیں کریں گے۔ خدا کے کرم اور عوام کے تعاون سے قوم کی تقدیر بدلیں گے۔ تقریب سے مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی سیکریٹری فلاح مولانا سہیل اکبر شیرازی نے بھی خطاب کیا۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے وفد نے مشہد مقدس میں دانشگاہ اسلامی رضوی کا دورہ کیا۔ اور شہدا کے مزار اقدس پر حاضری دی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree