وحدت نیوز(شکارپور) ھفتہ وحدت کی مناسبت سے مدیجی مدرسہ بقیت اللہ ع میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیوایم ملک بھر میں ھفتہ وحدت منارہی ہے جس کا مقصد امن وحدت اور اسلامی اخوت کا پیغام عام کرنا ہے۔ عید میلادالنبی ص کے مبارک موقع پر امت مسلمہ عالمی سامراجی قوتوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بناتے ہوئے حبل اللہ کو مضبوطی سے تھامنے کا عہد کرے۔

انہوں نے کہا کہ کابل کراچی اور کلایہ اورکزئی میں دھشت گردی کے سانحات افسوسناک ہیں۔ چیف جسٹس کلایہ سانحے کے تناظر میں پاکستان میں تین دھائیوں سے جاری شیعہ نسل کشی کا ازخود نوٹس لیں۔انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے باوجود کالعدم جماعتوں کی نفرت انگیز سرگرمیاں افسوس ناک ہیں۔ آج یمن کشمیر فلسطین افغانستان عراق پاکستان میں بے گناہ مسلمانوں کا خون بہہ رہا ہے اور خون بہانے والے استکباری ایجنٹ ہیں۔ داعش امریکہ اسرائیل اور آل سعود نے دھشت گردی کو فروغ دینے کے لئے بنائی۔ ہم کلایہ کے مظلوموں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ اور آرمی چیف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دھشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن کا آغار کیاجائے۔اس موقع پر بزرگ عالم دین استادالعلماء علامہ حیدرعلی جوادی علامہ عبدالمجید بھشتی علامہ علی بخش سجادی علامہ عبداللہ مطہری و دیگر موجود تھے۔

وحدت نیوز(اورکزئی) خیبر پختونخواکے ضلع  اورکزئی کےھیڈکوارٹر کلایہ میں،مدرسہ اھلبیت ع کےگیٹ کےسامنے خودکش دھماکہ میں شہید ہونے والے 35مومنین کی مجلس سوئم سے شدید بیماری کی حالت میں خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین خیبرپختونخوا کے سیکریٹری جنرل علامہ محمد اقبال بہشتی نے کہاکہ ضلع اورکزئی وہ واحد مغربی ضلع ہے جن کا بارڈر افغانستان سے نہیں ملتااور اس علاقے کا واحد راستہ ہے جو ضلع کوہاٹ سے لوئر اورکزئی کو جاتا ہے اب تو اپ لوگ یہ بھی نہیں کہہ سکتے کہ دہشت گرد اُس پار افغانستان سے آئے تھے،اورکزئی ضلع میں کوئی بھی مقامی باشندہ وطن کارڈ کے بغیر داخل نہیں ہوسکتا پھر یہ دہشت گرد کیسے داخل ہوتے ہیں.؟
اورکزئی کو ہر طرف سے سیکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے رکھا ہے،سیکیورٹی کے نام پر عام لوگوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے لیکن پھر بھی تخریب کار اتنی اسانی سے ان راستوں پر کیسے داخل ہوتےہیں ؟

انہوں نے مزید کہاکہ یاد رہے کہ یہ ایک الگ شیعہ علاقہ ھے،پہلے اس علاقہ کے انٹری راستوں پر سیکیورٹی چیک پوسٹیں مدرسہ اھلبیت اور اپنی تنظیموں کےاختیارمیں تھیں لہذا امن و امان بھی تھااور اسلم فاروقی کی طرف سے بھیجے گۓ، بارود بھرے گاڑی کا ایک بہت بڑا دھماکہ ودیگر دھشتگردانہ کارروائیاں ناکام بھی بنائی تھیں،اب آٹھ دس سال سے آپریشن کےنام پر پاراچنارکیطرح ھرجگہ فورسز کی سیکیورٹی چیک پوسٹیں ہیںاور اس عرصہ میں کئ دھماکے ہوۓ،جہاں بھی کوئی بےگناہ قتل ہوجاۓ،اگر قاتلین سامنے نہ لاۓ جائیں تو جوابدہ حکومت ہے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) اورکزئی کلایہ بازار میں دہشتگردوں کی حملے میں 30 سے زیادہ مومنین شہید اور درجنوں زخمی ہوئے ، اس بدترین دہشت گردی کی پرزور مذمت کرتے ہیں،آخر کیوں پاکستان کے اندر دہشتگرد بڑی آسانی سے اپنے اہداف کو نشانہ بناتے ہیں اور ہمارے ریاستی اداروں کو پتہ بھی نہیں چلتا ہاں البتہ یہ تو معلوم ہے کہ پاکستان کے اندر داعشی دہشتگرد داخل ہوئے ہیں لیکن یہ کیوں نہیں پتہ کہ دہشتگرد کہا موجود ہیں ؟ان کے ٹھکانے کہا پر ہیں؟ اور ان کے سہولت کار کون ہیں؟ ان کے خلاف بر وقت کاروائی کیوں نہیں کی جاتی،اورکزئی اور کراچی میں دہشت گردکاروائیاں سول اور عسکری لیڈر شپ کیلئےچیلنجنگ کیس ہیں ،کراچی میں چائنیز قونصل خانے پر حملہ پاک چین دوستی کو ثبوتاژکرنے کی سنگین سازش ہے، بھارت ، امریکہ اور اسرائیل پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی راہ میں روڑےاٹکانے کیلئے کسی بھی حدتک جا سکتے ہیں۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) کراچی میں چائنیز قونصل خانےاور لوئر اورکزئی (کلایہ) میں حملہ کرنے والے ایک ہی مائنڈسیٹ کے پیروکار ہیں،دونوں سانحات میں ملوث دہشتگردوں اور ان کے سرپرستوں کی بزدلانہ کاروائی کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان کی شدید مذمت کرتے ہیں،افغانستان میں انڈیا امریکہ گٹھ جوڑ خطے کی امن کے لئے خطرناک ہے،دشمن ملک میں دہشتگردی کے ذریعے سی پیک منصوبے میں رکاوٹ پیدا کرنا چاہتاہے ، قوم متحد ہو کر ملک دشمنوں کی سازش کو ناکام بنائیں،اس المناک سانحے پر ملک بھر میں تین روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے مرکزی سیکریٹریٹ سے میڈیاکوجاری اپنے مذمتی بیان میں کیا۔

انہوںنے کہاکہ حکومت ان دہشتگردوں کیخلاف عملی اقدامات کرتےہوئے ان ملک دشمنوں کو نشان عبرت بنائے،دہشت گرد بی ایل اے ہو یا داعش پاک وطن کے دشمن ہیں، ان کیخلاف فیصلہ کن اقدامات ناگزیر ہو چکےہیں،ملک میں جب تک دہشتگردوں کے سیاسی سرپرست آزاد ہیں اس ناسور سے نجات ملنا ممکن نہیں،علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اورکزئی کلایہ بازاراور چائنیز قونصلیٹ کراچی میں دہشت گردحملوں میں شہید ہونے والوں کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے، انہوں نے کہاکہ مجلس وحدت مسلمین غم کی اس گھڑی میں شہداء کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔

وحدت نیوز(اورکزئی ایجنسی) مجلس وحدت مسلمین ضلع اورکزئی ایجنسی کے  ضلعی تنظیمی عہدہ داروں نے کلایہ کے محترم حسینی انوری سادات کرام (جو کہ قائدشھید علامہ عارف حسینی ؒکے جدامجد، شھیدمیرانورشاہ بزرگوار کاخانوادہ اور کلایہ انکا آبائی گاؤں ہے) کی دعوت پروہاں کا دورہ کیا،جہاں گاؤں کے تمام سادات،غیرسادات نے بالاتفاق، انکا گرمجوشی سے استقبال کیااورایم ڈبلیوایم کی پورےملک خاص کر پاراچنار اور ڈی آئی خان،کوئٹہ اور کراچی کے حوالے سے جرائت مندانہ موقف کی تعریف وتائید کی اور بمقام کلایہ دربار ایم ڈبلیوایم کلایہ یونٹ کی تشکیل بھی عمل میں آئی، تقریبا سو کے قریب سادات و غیر سادات نے اس یونٹ میں شمولیت کا اعلان کرکے ہر ممکن مدد کا وعدہ کیا،اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے ضلعی رہنماوں کا کہنا تھا کہ ہمارے لیئے کلایہ میں  تنظیم سازی اوریونٹ سازی سے زیادہ خوشی اس بات کی ہےکہ وہاں کی مومنین سادات غیرسادات کے درمیان وحدت وہم آہنگی مثالی ہے۔

وحدت نیوز(اورکزئی ایجنسی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان اورکزئی ایجنسی کا تیسرا باقاعدہ اجلاس آج ایجنسی ہیڈکوارٹر کلایہ میں منعقد ہوا، اس سے قبل 19 اور 26 مئی کو بھی ضلعی اجلاس منعقد ہوئے تھے۔ اجلاس میں علاقہ عوام کے علاوہ نگران ایلڈر وحدت کونسل کے اراکین سید ہاشم جان، سید عینین گل، سید شعیب حسین، عابد علی، حاجی سردار علی، صدر نعیم سید میاں، سینئر نائب صدر مولانا خضر احمد، نائب صدور سیدنور جمال، سید لعل صالح جان، جنان علی اور دیگر شریک ہوئے۔ اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین کے شعبہ تنظیم سازی کیلئے نقاب علی اور زعفران علی، شعبہ تعلیم کیلئے رکاب علی اور رحیم علی شعبہ سیاست کیلئے ملک آیت اللہ خان اور ملک ریاست علی، تربیت کیلئے مولانا عمل حسن، شعبہ تحفظ عزاداری کیلئے حاجی عزیز خان ملک اور حاجی غفار علی خیرالعمل فاونڈیشن کیلئے ضامن علی صوبیدار اور ولی خان، مالیات کیلئے سراج علی میجر، روابط کیلئے بابو استاد اور نعیم علی، شعبہ جوان کیلئے رفیق علی، آفس مسئول گلشن علی، میڈیا کیلئے رحیم علی اور شماریات کیلئے جمشید علی کا تقرر کیا گیا۔ ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقبال بہشتی کے مطابق یہ تمام افراد اورکزئی کے نامی گرامی، معروف، سابقہ تنظیمی تجربہ رکھنے والے افراد ہیں، جو ہمیشہ قومی، مذہبی و تنظیمی امور میں پیش پیش رہے ہیں۔

Page 1 of 2

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree