وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کے مرکزی سیکریٹری آئمہ جمعہ فورم علامہ سید ھاشم موسوی نے اپنے خطاب میں کہا خداوند اپنے بندوں کو کامیاب دیکھنا چاہتا ہے، دنیا میں ہر شخص مسافر ہے، زندگی ایک سفر کی مانند ہے اور کامیابی اچھے کردار اور اچھے آخرت کو کہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی جلسے سے خطاب کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے احکامات پر عمل اور قرآن و اہلبیت کا دامن تھام کر ہی ہم صحیح معنوں میں کامیاب ہو سکتے ہیں، ہمیں اپنے آخریت کی تیاری کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ دین ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جس میں زندگی کے ہر پہلوں کا ذکر کیا گیا ہے اور اسکی پیروی کامیابی کی ضامن ہے۔ انہوں نے معاشرے میں اجتماعی اعمال کو انفرادیت پر ترجیح دیتے ہوئے کہا کہ اللہ ہمارے اجتماعی اعمال کو زیادہ پسند کرتا ہے ایک زمانہ ایسا تھا کہ ہم پر ظلم جاری تھا اور بازا ر ہماری قتلگاہ بن گئی تھی ، جب مجلس وحدت مسلمین میدان میں آئی اور ہم ایک سیاسی قوت بن گئے۔ ہم نے ظلم کے خلاف اپنی آواز بلند کی ۔ مجلس وحدت مسلمین ہمیشہ مظلوموں کے ساتھ رہی ہے اورظلم کے خلاف آواز بلند کی ہے۔ انہوں نے ملک بھر میں اہل تشیع پر ہونے والے مظالم کا تذکرہ کیا اور کہا کہ قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ظلم و ستم کے خلاف ہیں، علمدار روڈ پر انہی کی کال پر پورے ملک کے عوام احتجاجوں کیلئے سڑکوں پرنکلے تھے اور قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اسی ظلم و بربریت کے خلاف ایک بار پھر سراپا احتجاج ہیں اور کہی دنوں سے اسلام آباد میں بھوک ہڑتال کیمپ میں بیٹھے ہیں، انکی حمایت کیلئے کوئٹہ میں بھی علامتی بھوک ہڑتال لگایا گیا ہے۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے تحت پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ میں بارہویں روز دعائے جوشن کبیر کا اہتمام خواتین ،بچے اور مردوں کی بڑی تعدا کی شرکت ،مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ اعجاز بہشتی اور سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ اصغر عسکری کی آمد،علمائے کرام اور کارکنان سے ملاقات،اتوار 25 مئی کو علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے اظہار یکجہتی اور حکومت اور ریاستی اداروں کی بے حسی کیخلاف پریس کلب سے اسمبلی ہال تک احتجاجی ریلی کا اعلان۔

علامہ اعجاز حسین بہشتی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے پرامن احتجاج کو بارہ دن گزر گئے لیکن نام نہاد جمہوری ٹھیکیدار اپنی بادشاہت بچانے کے لئے لندن یاترا میں مصروف ہیں ہم ان کا پیچھا وہاں بھی نہیں چھوڑیں گے،لندن میں نواز شریف کے رہائش گاہ کے باہر غیور پاکستانی بھر پور احتجاج کرکے ان غاصب حکمرانوں کو اوقات یاد دلائیں گے،جرمنی،آسٹریلیا،لندن،یورپی ممالک اور امریکہ کے مختلف ریاستوں میں بھی احتجاج کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے،انشااللہ ہم اپنے شہداء کے غداروں کا پیچھا دنیا بھر میں کریں گے،پاکستان سمیت بیرون ممالک احتجاج اس بات کی دلیل ہے کہ علامہ راجہ ناصرعباس بین الاقوامی لیڈر ہیں ۔


انہوں نے کہا مرحلہ وار ہم اپنے احتجاجی تحریک میں پرامن طور پر تیزی لائیں گے،ہم نے اپنے بے گناہ پاکستانی چاہے وہ کسی بھی مکتب فکر سے ہے دہشت گردی کے بھینٹ چڑھے ان شہداء کے خون سے عہد کیا ہوا ہے کہ ہم ان کو انصاف ملنے تک سڑکوں پر موجود رہیں گے،انصاف کے حصول کے لئے ہم ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں،پنجاب میں ملت جعفریہ کیخلاف انتقامی کاروائیوں نے بدترین تاریخ رقم کی ہے،شہباز شریف دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے ہاتھوں یرغمال ہے،ملت جعفریہ پر یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہو چکی ہے کہ ن لیگ کو ہمارے خلاف کاروائیوں کا ایجنڈا ان کے آقاوں نے دیے ہیں،علامہ اصغر عسکری کا کہنا تھا کہ ہم پنجاب میں ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں لیکن ظالم کے سامنے جھکیں گے نہیں،پنجاب بھر میں مرحلہ وار احتجاجی مظاہروں میں شدت لائیں گے،جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے ہم میدان میں موجود رہیں گے۔

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملتان کی ملک میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ اوربے بنیاد مقدمات کے خلاف ملتان پریس کلب کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال جاری،کیمپ میں مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ قاضی نادر حسین علوی،مولانا ہادی حسین ،مولانا مظہر عباس صادقی،مولانا غلام جعفرانصاری اور دیگر نے شرکت کی۔ کیمپ کے شرکاء نے نماز مغربین کے بعد شہداء ملت جعفریہ کی یاد میں ملتان پریس کلب کے سامنے شمعیں روشن کیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ اقتدار حسین نقوی کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان کا رخ دہشت گرد قوتوں سے ہٹا کر پرامن شہریوں کی طرف موڑ نا ضرب عضب کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے کی کوشش ہے۔ملک کے ہر مظلوم طبقے کو یہ امید تھی کہ نیشنل ایکشن پلان عام شہریوں کے جان و مال کے تحفظ میں بھرپور کردار ادا کرے گا لیکن اسے انتقامی کاروائیوں کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ہماری جدوجہد مظلوم کی حمایت میں ہے چاہے وہ مظلوم سکھ ہو ،کافر ہو ،عیسائی ہو یا کسی بھی مکتبہ فکر سے اس کا تعلق ہو۔انہوں نے کہا کہ خرم ذکی ایک جرات مند محب وطن تھا ۔اس سے تکفیری قوتوں نے جینے کا حق چھین لیا ہے۔ہم اس کی قانونی جنگ لڑیں گے اور اس کے خاندان کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔علامہ اقتدارنقوی نے اس موقع پر پارلیمینٹرین سے مطالبہ کیا کہ ملت تشیع کی ٹارگٹ کلنگ کے معاملے کو پارلیمنٹ میں اٹھایا جائے۔اس موقع پر اُنہوں نے ملتان کے سیاسی فرعونوں کو للکارتے ہوئے کہا کہ کل جب الیکشن کے دن تھے تو ہماری منتیں کرتے تھے آج جب ہمیں ملک میں شہید کیا جارہا ہے ہمارے حق میں آواز اُٹھانا بھی گوارا نہیں کرتے ۔ آئندہ الیکشن میں ان سیاسی فرعونوں کو اُن کی اوقات یاد کرائیں گے۔ یاد رہے کہ مجلس وحدت مسلمین نے ملتان میں پاکستان تحریک انصاف کو سپورٹ کیا تھا اوراُنہیں کامیابی سے ہمکنارکرایا تھا۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) خیبرپختونخواہ کے سابق گورنر جسٹس (ر) ابن علی کی قیادت میں وحدت کونسل کوہاٹ، ہنگو اور اورکزئی کے عمائدین کے ایک24 رکنی وفد نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ایم ڈبلیو ایم کے بھوک ہرتالی کیمپ میں ملاقات کی اور ان کے اقدامات کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔انہوں نے علامہ ناصر عباس سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ملت تشیع کے لیے ان کے تدبر، بصیرت ،اخلاص اور درد دل کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ علامہ ناصر عباس کی جدوجہد کو محض ملت تشیع سے منسوب نہیں کیا جا سکتا بلکہ ان کا یہ اقدام پاکستان کے ہر اس مظلوم طبقے کے لیے ہیں جو ریاستی جبر اور ظلم و بربریت کا شکار ہے ۔ہم سب کو اس تحریک کا حصہ بننا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد طاقتیں پاکستان کی بقا و سالمیت کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔جب تک دہشت گردی کا خاتمہ نہیں ہو جاتا تب تک اس ملک کے عوام کو حقیقی امن و سکون میسر نہیں ہوسکتا۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔ہم علامہ راجہ ناصرعباس کے مطالبات کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے وفد کا احتجاجی کیمپ آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری جدوجہد ظلم، کرپشن ،دہشت گردی اور ریاستی جبرکے خلاف گزشتہ دو ہفتے سے مسلسل احتجاج پر ہیں۔حکومت کی روایتی بے حسی اس کے لیے مسائل پیدا کر سکتی ہے۔ملک بھر سے مختلف شیعہ سنی جماعتیں مل کرحکومت کے خلاف ایک بھرپور تحریک لانے پر بھی غور کر رہی ہیں تاہم ہماری یہ کوشش ہے کہ قوم کو کسی آزمائش میں نہ ڈالا جائے۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت یہ سمجھتی ہے کہ یہ احتجاج زیادہ عرصہ جاری نہیں رہ سکے گا تو یہ ان کی غلط فہمی ہے۔ہمارے اعصاب مضبوط ہیں۔ہم رمضان بھی یہاں گزاریں گے اور عید بھی احتجاجی کیمپ میں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا اس ملک میں اب کرپٹ عناصر اور دہشت گردوں کے خلاف قوم اٹھ کھڑی ہوئی ہے۔وفد میں وحدت کونسل کے اراکین،سابق رکن اسمبلی حسین الحسینی اور مولانا عبد الحسین سمیت نامور شخصیات بھی شامل تھیں۔

وحدت نیوز(لندن) لندن میں وزیراعظم نواز شریف کی آمد کے موقع پرپارک لین میں ان کی رہاش گاہ کے باہر پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے فرقہ وارانہ دہشتگردی کے خلاف مظاہرہ کیا اور وزیراعظم نواز شریف سے مطالبہ کہ وہ اس پر ایکشن لیں۔ وزیراعظم نواز شریف کے گھر کے باہر ہونے والے مظاہرے کی قیادت علامہ غلام خر شبیری، علامہ سید علی رضارضوی ، علامہ مشرف حسینی، علامہ جعفر نجم،علامہ تقی رضوانی اور علامہ حسن معروفی نے کی جبکہ احتجاج میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک تھی، مظاہرین نے 14 روز سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر بھوک ہڑتال پر بیٹھے علامہ ناصر عباس جعفری سے اظہار یکجہتی کیا اور کہا کہ ان کا احتجاج نہ تو پہلا ہے اور نہ ہی آخری ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ قائد وحدت کی ثابت قدمی اور شجاعت کو سلام پیش کرتے ہیں، جو مکتب اہل بیت (ع) کی خاطر اتنی بڑی قربانی دے رہے ہیں۔ مقررین کا کہنا تھا کہ علامہ ناصر عباس نے تاحال قوم کو نہیں پکارا، جب وہ اعلان کریں گے تو پوری دنیا میں ان کے چاہنے والے ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر دہشتگردی کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے حکومت اور ریاستی اداروں سے کالعدم جماعتوں اور دہشتگردوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ خدانخواستہ نیشنل ایکشن پلان ناکام ہوگیا تو پاکستان ایک ناکام ریاست بن جائیگی۔

وحدت نیوز(نیویارک) پاکستان کے مختلف شہروں میں اہل تشیع افراد کے قتل عام کیخلاف مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بھوک ہڑتال 14ویں روز میں داخل ہوگئی ہے، ان سے اظہار یکجہتی اور قتل عام کی مذمت میں امریکہ کے شہر نیویارک میں بھی پاکستان قونصلیٹ کے سامنے جمعہ اور ہفتہ کو دو روزہ بھوک ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔ ایک جاری بیان کے مطابق پاراچنار، ڈیرہ اسماعیل خان، پشاور اور کراچی میں اہل تشیع کے قتل عام اور نواز حکومت کی بےحسی کےخلاف نیویارک میں شیعہ کمیونٹی 27 اور 28 مئی کو بھوک ہڑتال کرے گی۔ بھوک ہڑتال کا مقصد علامہ ناصر عباس سے مکمل اظہار یکجہتی کرنا ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree