وحدت نیوز(لاہور) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے لاہور میں پاکستان کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین کے رہنما راجہ ناصر عباس، انکی دیگر لیڈر شپ اور کارکنوں کے آئینی، قانونی اور جائز احتجاج کو 53روز گزر گئے، مگر کوئی حکومتی کارندہ ٹس سے مس نہیں ہوا، جو بے حسی کی انتہا ہے۔ عوامی تحریک کے سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب سے آئے ہوئے رہنماؤں اور مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کرپٹ حکمرانوں کے نزدیک مظالم کے شکار عوام کے احتجاج کی کوئی وقعت نہیں، لوگ جب تک اپنے مقتولوں کی لاشیں اٹھا کر وزیراعلٰی ہائوس، گورنر ہائوس، وزیراعظم ہائوس یا پارلیمنٹ کے باہر دھرنے نہ دیں، تو ایف آئی آر تک درج نہیں ہوتی، اس ظلم کے نظام نے کمزور کو انصاف سے محروم کر رکھا ہے۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ اس بات پر کوئی دوسری رائے نہیں ہے کہ دہشتگردوں کے ہمدرد موجودہ حکمرانوں نے قومی ایکشن پلان کی روح کو ختم کر دیا ہے اور سیاسی مخالفین کو مارا جا رہا ہے، یہی باتیں مجلس وحدت مسلمین کی قیادت کر رہی ہے اور ہم ان کے موقف کی مکمل تائید و حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمران جواب دیں کہ 2010ء سے 2016ء کے درمیان شیعہ کمیونٹی کے 34 سو سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ کیوں ہوئی؟ اور اس قتل و غارت گری کے منصوبہ ساز اور ذمہ دار گرفت میں کیوں نہیں آئے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں نے پارہ چنار میں شیعہ کمیونٹی کے افراد کی جائیدادوں پر قبضے کی جو بات کی ہے، اس کا سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مجلس وحدت مسلمین کے رہنمائوں کے اصولی اور جائز مطالبات پورے کئے جائیں۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان نے بھی علامہ ناصر عباس کی بھوک ہڑتال اور مطالبات کی مکمل حمایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق فضل عباس کی قیادت میں اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے اعلٰی سطح کے وفد نے اسلام آباد پریس کلب کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ میں مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات کی اور انہیں اپنی جماعت کی جانب سے مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ اصغریہ آرگنائزیشن کے فضل عباس کا کہنا تھا کہ وہ علامہ ناصر عباس کی ہمت کو داد دیتے ہیں اور ان کے مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہیں، حکومت کے سامنے رکھے گئے مطالبات کسی ایک جماعت کے نہیں بلکہ یہ پوری شیعہ قوم کے مطالبات ہیں، ہم کہتے ہیں کہ حکومت فی الفور ان مطالبات پر کان دھرے اور ان پر عمل درآمد شروع کرے۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید حسن ظفر نقوی، علامہ عبدالخالق اسدی اور علامہ اقبال بہشتی سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے وفد کی بھوک ہڑتالی کمیپ میں آمد کا خیرمقدم کیا اور حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ وہ آخری سانس تک شیعہ حقوق کا دفاع کریں گے، فقط ہمارے مطالبات مان لینا کافی نہیں ہوگا، جب تک مطالبات پر عمل درآمد شروع نہیں ہوتا ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔

وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کی جانب سے مطالبات کے حق میں جاری دھرنا 46 ویں روز میں داخل ہو چکا ہے۔ دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان کے سربراہ آغا علی رضوی نے کہا کہ فلسطین کی طرح گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ نہ ختم ہونے والے مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ 67 سالوں سے اس خطے کے عوام کو تشخص نہ دینا انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے اور اس خطے کے بنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھنے والی تمام طاقتیں مجرم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں کوئی ادارہ بہتری کی راہ پر گامزن نہیں ہے۔ محکمہ تعلیم معیاری تعلیم فراہم کرنے میں ناکام ہو چکا ہے، اسی طرح محکمہ تعمیرات کی کارکردگی کا اندازہ اسکردو شہر کی سڑکوں کو دیکھ کر لگا جا سکتا ہے۔ صوبائی حکومت کو برسراقتدار آئے ایک سال کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن اس عرصے میں کیا کچھ ہوا انکے اپنے ڈپٹی سپیکر کی زبانی عوام سن چکے ہیں۔ اس ایک سال میں کارکردگی صفر رہی اور جھوٹ پہ جھوٹ بولتے رہے، جبکہ سیاسی مخالفین کو دیوار سے لگانے کے لیے قومی ایکشن پلان کا استعمال کیا جا تا رہا ہے اور ماورائے قانون کارروائیاں ہوتی رہیں۔

انہوں نے کہا کہ گلگت اسکردو روڈ کی تعمیر کے سلسلے میں تاریخ پہ تاریخ حکومتی اراکین کے منہ پر طمانچہ ہے۔ سپیکر سمیت متعدد اراکین کئی مرتبہ ٹینڈر کی تاریخ کا اعلان کر چکے ہیں لیکن انہیں خود معلوم نہیں کہ کب ٹینڈر ہونا ہے۔ آغا علی رضوی نے کہا کہ شغرتھنگ پاور پروجیکٹ کو منسوخ کرنا مسلم لیگ نون کی صوبائی اور وفاقی حکومت کی بلتستان دشمنی کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوم القدس فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ دنیا بھر کے مظلوموں کے حق میں آواز بلند کرنے کا دن ہے۔ آج فلسطین، شام، عراق، یمن، بحرین، افغانستان استعمار اور مستکبرین کے مظالم کے نشانے پر ہے۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام عالمی یوم القدس کے موقع پر امام خمینی کے فرمان پر عمل کرتے ہوئے ملک بھر میں فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں۔ ملتان میں یوم القدس کی مرکزی ریلی نماز جمعہ کے بعد امام بارگاہ شاہ گردیز سے چوک گھنٹہ گھر تک بیتالمقدس کی آزادی کے حوالے سے ریلی نکالی گئی، ریلی میں خواتین، بچے، بوڑھے اور نوجوان شامل تھے۔ ریلی کا آغاز امام بارگاہ شاہ گردیز سے ہوا، ریلی کے شرکاء نے فلسطینی پرچم، بینرز اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے جن پر بیتالمقدس کی آدازی کے نعرے درج تھے۔ ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ ابوذر مہدوی، جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی، ضلعی آرگنائزر علامہ قاضی نادر حسین علوی،علامہ غلام مصطفی انصاری اور ملتان کے ڈویژنل صدر قاسم شمسی نے کی۔ ریلی چوک گھنٹہ گھر پہنچنے پر جلسے کی شکل میں تبدیل ہوگئی۔ جہاں پر خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ آج قبلہ اول بیت المقدس کے صیہونیت کے قبضے میں ہے جو کہ نام نہاد مسلمانوں کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ اگر پوری دنیا کے مسلمان یوم القدس کے دن اپنا شرعی فریضہ ادا کرتے تو آج فلسطین نہ جل رہا ہوتا۔ رہنمائوں نے کہا کہ اوآئی سی اور اقوام متحدہ کی مجرمانہ خاموشی اسرائیل کو طاقتور بنا رہی ہے۔ مسلمان ممالک کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ پینگیں بڑھانا فلسطینی شہداء کے ساتھ مذاق ہے۔

آئی ایس او کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ ہم پاکستانی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مسئلہ فلسطین کو عالمی اداروں میں اُٹھائے اور ٹھوس موقف اختیار کرے، دنیا میں موجود نام نہاد مسلم ممالک کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات اور فلسطین کے مسئلے پر چشم پوشی کرنا اُن کے منافقانہ چہرے کا عکاس ہے۔ ہم رہبر انقلاب اسلامی امام خمینی کو سلام پیش کرتے کہ جنہوں نے اس دن کو منانے کا اعلان کیا اور فلسطینی مظلوموں کی آواز بنے آج دنیا بھر میں یوم القدس منایا جا رہا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ فلسطینی مظلوموں کی تحریک، حماس اور اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کا کردار اسرائیل، امریکہ اور عالمی طاقتوں کی آنکھ کا کانٹا بن چکا ہے۔ اسلام دشمن عناصر فلسطینی تحریک کو کمزور کرنے کے لیے حماس اور حزب اللہ پر پابندیاں لگانے کی سازش کر رہی ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ہم قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی جانب سے بھوک ہڑتال کی بھرپور حمایت کرتے ہیں بلکہ آج کا یہ اجتماع اعلان کرتا ہے کہ اگر ہمارے جائز مطالبات نہ مانے گئے تو عید کے بعد احتجاجی تحریک کا رُخ تبدیل کر دیں گے۔ حکومت ہمارے صبر اور خاموشی کو کمزوری نہ سمجھے ہم پاکستان کے حقیقی فرزند ہیں اور اپنے حقوق کے لیے کسی حد تک بھی جانے سے دریغ نہیں کریں گے۔ ریلی کے آخر میں اسرائیلی پرچم نذرآتش کیا گیا اور عالم اسلام اور بالخصوص پاکستان کی سلامتی کے لیے دعائیں کی گئیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ یوم القدس کو سرکاری سطح پر نہیں منایا جاتا۔ امریکہ اور اسرائیل عالمی دہشت گرد ہیں۔امت مسلمہ کی کمزوری نے اسلام دشمن قوتوں کو تقویت دے رکھی ہے۔ حزب اللہ نے محدود وسائل کے باوجود اسرائیل کو ہر میدان میں شکست سے دوچار کیا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام "آزادی قدس منتظر وحدت امت مسلمہ" کے عنوان سے کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ شیرییں مزاری نے کہا کہ سعودی عرب سمیت دیگر عرب ریاستیں کو امت مسلمہ کی بجائے اپنے مفادات مقدم ہیں۔ جس کے لیے وہ ہر طرح کا دباو استعمال کر لیتے ہیں۔ عرب الائنس مسلمانوں کے خلاف بنایا گیا۔ عالم اسلام کو اپنا قبلہ درست کرنا ہو گا۔ کشمیر میں حق خود ارادیت کی بات کرنے والوں کو فلسطین میں بھی اسی حق کی بات پر آواز بلند کرنا ہو گی۔ فلسطین کے مسلمانوں پر اپنی زمین تنگ کر دی گئی۔ دنیا کے کسی ملک میں ایسا نہیں کہ مقامی آبادی کو مہاجر قرار دے دیا جائے اور باہر سے آکر بسنے والے قابض ہو کر مالک بن بیٹھیں۔ دنیا بھر کے مسلمانوں کو القدس کی آزادی کے لیے آواز بلند کرنی ہو گی۔ ہمیں حزب اللہ کو سپورٹ کرنا چاہیے جو اسرائیلی بربریت کا انہتائی جرات سے مقابلہ کر رہے ہیں۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما افراسیاب خٹک نے کہا کہ دنیا کی جتنی بھی مزاحتمی تحریک استکبارکے خلاف اور مظلومیت کی حمایت میں ہیں ہم ان کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ ہمیں دنیا کو تسخیر کرنے کے لیے علوم کے میدان آگے نکلنا ہو گا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام "آزادی قدس منتظر وحدت امت مسلمہ" کے عنوان سے کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ افرا سیاب خٹک کا کہنا تھا کہ صیہونی مظالم و بربریت کی ہر باشعور مذمت کرتا ہے۔ کانفرنس سے سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا، فلسطین فاونڈیشن پاکستان کے صدر صابر ابور مرین اور آئی ایس او کے رہنما علی مہدی کے علاوہ دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree