وحدت نیوز (اسلام آباد)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےمرکزی سیکریٹریٹ میں کامیاب مرکزی تنظیمی اجلاس شوری ٰ عمومی کے انعقادپر منتظمین سالانہ اجلاس کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جس میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ،صوبائی سیکرٹری جنرل خیبرپختونخواہ اور شوری عالی کے رکن علامہ اقبال حسین بہشتی ،مرکزی سیکریٹری تعلیم و چیئر مین سالانہ مرکزی تنظیمی اجلاس برادر نثار فیضی ،اسلام آباد کے سیکر ٹری جنرل مولانا سید محمد حسین شیرازی ، راولپنڈی کے سیکر ٹری جنرل مولانا سید علی اکبر کاظمی ،صوبائی سیکریٹری تنظیم سازی صوبہ پنجاب مولانا نیازحسین بخاری ، صوبائی سیکریٹری تعلیم صوبہ پنجاب برادراظہر حسین کاظمی کے علاوہ سالانہ مرکزی تنظیمی اجلاس کی کور کمیٹی اور اجرائی کمیٹیوں کے تمام اراکین ودیگرتنظیمی افراد شریک ہوئے۔ تقریب سے پہلے شب جمعتہ المبارک کی مناسبت سے دعائے کمیل کی تلاوت کی سعادت بین الاقوامی شہرت یافتہ قاری سروری نے حاصل کی اور تقریب سے پہلے تلاوت قرآن پاک کا شرف بھی انہوں نے ہی حاصل کیا۔

 چیئر مین مرکزی شوری عمومی اجلاس برادر نثار علی فیضی نے تمام کمیٹیوں کے اراکین کو انکی کاوشوں پر خراج تحسین پیش کیا اور شرکاء سے اظہار خیال کیا اور آئندہ پروگرامات کو مزیدبہتر بنانے کے لیے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصرعباس جعفری  نےسب سے پہلے ولادت باسعادت امام حسین ؑ کی مناسبت سے مبارک باد پیش کی اورکہا کہ آج کی رات ہمارے لئے بہت اہم رات ہے اس رات کو سالار ازادگان و شہیدان و آسمان ولایت و امامت کے تیسر ے ستارے حضرت امام حسین کی میلاد کی رات ہے۔انہوں کہاکہ ہم جس نہضت اور تحریک کا حصہ ہیں وہ انبیاء کی نہضت ہے اور انبیاء کی نہضت کا تسلسل نہضت کربلا ہے اور ہم تب کربلائی اور حسینی نہضت کا حصہ بن سکتے ہیں جب ہمارے اندر انبیائی اور حسینی صفات موجود ہونگی۔ انبیاء علیہم السلام کی نہضت اور مقاومت میں راتوں کا قیام ہے اور راتوں میں قرآن کی تلاوت ہے۔ اخلاص ،تقوی اور توکل علی اللہ ہے۔جتنی ذمہ داری عظیم ہیاتنا ہی’’ قیام ا لیل‘‘ کی تاکید کی

گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ پیغمبر اسلام کی رسالت سے پہلے کا ذکر ہے اور حسینی مقامت میں شب عاشور کاتذکرہ ہے۔اسی طرح مقامت زینبی(س) میں شام غریبان اور شب یتیمان کا ذکر موجود ہے اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ علیٰ نبینا کو بھی’’ اربعین لیلاً ‘‘کاوعدہ کیا۔یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ جوان ولائی ہو اور مقاومت کا ادعا بھی کرے اور اس کے اندر ’’راتوں کا قیام‘‘ اور ’’راتوں میں تلاوت قرآن‘‘ نہ ہو۔ عزیزان ایسا نہیں ہو سکتا اگر آپ چاہتے ہیں کہ اس انبیائی اور حسینی سفر میں کامیاب ہو جائیں تو آپ کو تین کام کرنے ہونگے۔ پہلا کام یہ کہ آپ اللہ پر بھروسہ کریں آپ کا ہر کام خدا کے لئے ہو۔ دوسرا آپ کو اللہ کی راہ میں معنوی اور مادی ہجرت کرنا ہو گی۔ آپ تب اللہ کی راہ میں ہجرت کرسکیں گے جب آپ گناہوں سے ہجرتکرجائیں۔تیسرا یہ کہ ائمہ اطہار سے توسل کرتے رہیں۔ انقلاب اسلامی کی کامیابی میں اور میدان مقاومت میں یہی تین کام اہم ہیں ان کو اپنا لیں آپ کامیاب ہیں اور یقین کرلیں کہ آپ راہ حسینی پرقائم ہیں۔ ورنہ شیطان کے چیلے تمہیں اغوا کرلیں گے جیسا کہ شیطان نے اللہ کی ذات کی قسم کھا کر کہا تھا کہ میں ان کو اغوا کروں گا۔شیطان کے چیلوں سے صرف مقاومت کربلائی کے اصول پر عمل پیر ا ہو کر ہی بچا جا سکتا ہے۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور آئی ایس او پاکستان کے سابق مرکزی صدر سید ناصرعباس شیرازی نے ایک ماہ کی جبری گمشدگی کے بعد گھر واپس پہنچنے پرسربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ خداوند کریم کے خاص لطف کی بدولت میں خیریت سے واپس آ گیا ہوں اور ان تمام خواتین ماؤں، بہنوں اور احباب کا شکر گذار ہوں جنہوں کربلا معلیٰ سے لیکر پوری دنیا میں انہیں دعاؤں میں یاد رکھا، یا اپنی عملی کوششوں کے ذریعے میری رہائی کیلئے مصروف رہے۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان کی تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین کا شکر گذار ہوں، جنہوں نے پاکستان کے آئین و قانون کی سربلندی کیلئے آواز اٹھائی، کڑے وقت میں اسٹینڈ لیا اور رول پلے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے امام حسین علیہ السلام کے رستے کو چنا ہے تو ان مشکلات کیساتھ چنا ہے اور ہم زندگی کے آخری لمحے تک اس عہد پر قائم رہینگے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات اسد عباس نقوی نے وفاقی دارالحکومت میں داعش کے پرچم آویزاں ہونے پر شدید تشویش کا اظہارکیا ہے، مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاہے کہ ماہ محرم الحرام کے آغاز پر اسلام آباد کی مصروف شاہراہ پر عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کے پرچم آویزاں ہونا خطرے کی گھنٹی ہے، ایک جانب پورےملک میں اہل بیت ؑ سے عشق کرنے والے شیعہ سنی عوام نواسہ رسول ﷺ کی یاد منانے میں مصروف ہیں تو دوسری جانب داعش جیساسفاک گروہ پاکستان میں اپنے وجود کا اظہار کررہاہےجوکہ خدا نا خواستہ کسی بڑے سانحہ کا پیش خیمہ بھی ثابت ہو سکتا ہے، اسد عباس نقوی نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے اسلام آباد اور اس کے گرد ونواح میں داعش اور اس جیسی دیگر کالعدم تنظیموں کے سلیپرسیلز کے خلاف فوری آپریشن کیا جائے ، شام و عراق سمیت دیگر عرب ممالک میں داعش کی جانب سے نہتے مسلمانوں کے خلاف بربریت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ، لہذٰا وزیر داخلہ اسلام آباد میں داعشی کی موجودگی کا سختی سے نوٹس لیں اور مجالس اور جلوس کی بھر پور سکیورٹی کے انتظامات کو یقینی بنائیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نےمجلس عزاسے خطاب کرتے ہوئےکہاہے کہ محرم الحرام ہمیں حسینیت کا درس دیتا ہے۔ حسینت باطل قوتوں کے سامنے دلیری سے ڈٹ جانے کا نام ہے۔چودہ سو سال بعد آج پھر یزیدیت تکفیریت کی شکل میں سر اٹھا رہی ہے۔شیعہ سنی وحدت کے ہتھیار سے دور عصر کے یزیدی ارادوں کو پسپا کیا جا سکتا ہے۔یزید محض ایک شخص کا نام نہیں بلکہ ایک فکر کا نام ہے۔اس باطل فکر کی راہ میں وہ افراد رکاوٹ ہیں جو حق شناس ہیں۔اسلام دشمن طاقتوں کی پیروی سے انکار ہی حقیقی حسینیت ہے ۔انہوں نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے محبت رکھنے والا ہر شخص نواسہ رسول ﷺ کے ایام عزا میں سوگوار ہے۔عزاداری سید الشہدا امام عالی مقام سے تجدید عہد اور مودت کے اظہار کی عملی شکل ہے۔اسلامی تعلیمات کی حقیقی معنوں میں پیروی اور رضا ئےربی پر بلا چوں چراں لبیک کہنے کا نام حسینیت ہے۔دنیاوی منفعت کو اسلامی قدروں سے مقدم رکھنا یزیدیت ہے۔ حسینی کردار دین حق کی سربلندی کے لیے ہمیشہ میدان عمل میں موجود نظر آئیں گے۔باطل قوتوں کے لیے میدان کو کبھی خالی نہیں چھوڑا جانا چاہیے۔ کربلا محض ایک درد ناک سانحہ نہیں بلکہ باوقار زندگی کے لیے ایک بہترین درس ہے۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کی جانب سے گذشتہ شب 60بسوں پر مشتمل زائرین امام حسین ؑکے قافلے کے کوئٹہ واپس پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا، ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما اور امام جمعہ علامہ سید ہاشم موسوی ، ڈویژنل سیکریٹری جنرل سید عباس موسوی اور دیگرکارکنان کی جانب سے زائرین پر گل پاشی کی گئی ، اس موقع پر زائرین انتہائی مسرور دکھائی دیئے اورشانداراستقبال پر ایم ڈبلیوایم رہنمائوں کا شکریہ ادا کیا۔

وحدت نیوز (نجف اشرف) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اربعین حسینی ؑمیں شرکت کیلئے نجف تا کربلا پاپیادہ 80کلومیٹر طویل سفرکاآغاز کردیا ہے، اس سفر عشق حسین ؑمیں علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی، مرکزی سیکریٹری امور خارجہ علامہ ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی ،مرکزی سکریٹری امور تنظیم سازی سید مہدی عابدی سمیت ایم ڈبلیوایم کے کارکنان کی بڑی تعداد اور دیگر پاکستانی زائرین شامل ہیں،دوران سفرعلامہ راجہ ناصرعباس جعفری پول نمبر گیارہ سو بیس پر قائم مجلس وحدت مسلمین شوبہ امور خارجہ کے موکب شہدائے پاکستان میں زائرین سید الشہداءؑ سے خصوصی خطاب بھی کریں گے، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری ودیگر زائرین تین روز میں نجف تا کربلاکے درمیان کا پیدل سفر طے کرکے اٹھارہ صفر المظفر کو کربلائے معلیٰ میں داخل ہونگے اور علامہ راجہ ناصرعباس جعفری روز اربعین ہزاروں پاکستانی زائرین کے ہمراہ حرم مطہرامام حسین ؑ میں حاضری دیں گے اورپرسہ داری کریں گے۔
            

Page 2 of 4

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree