وحدت نیوز(کرمان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ ، قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ نےشیعہ سنی علماءومشائخ پر مشتمل اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ سردارلشکر اسلام ، مدافع حرم اہل بیت ؑ شہید قاسم سلیمانی  ؒ کے مرقدپر حاضری دی اور فاتحہ خوانی ساتھ ہی ان کی عظیم قربانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ملت غیور پاکستان کی نیابت میں سلام عقیدت پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیوایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ جوکہ ان دنوں سرداررشید اسلام حاج قاسم سلیمانی ؒ کے چہلم کی تقریبات میں شرکت کے لئےایران کے دورے پر ہیں انہوںنے ایم ڈبلیوایم کے ایک اعلیٰ سطحی وفدکے ہمراہ کرمان میں موجود قبرستان گلزار شہداء میں سردارمقاومت حاج قاسم سلیمانی کی قبر مبارک پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی ۔

وحدت نیوز کی رپورٹ کے مطابق علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے ہمراہ جمعیت علمائے پاکستان نیازی کے مرکزی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر امجد چشتی ودیگر اکابرین، ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی، علامہ مختاراحمد امامی، علامہ سید باقرعباس زیدی، علامہ آغاسید علی رضوی، علامہ عبدالخالق اسدی، سید اسدعباس نقوی، علامہ حیدرعباس عابدی ودیگر قائدین نے گذشتہ روز شہید قاسم سلیمانی ؒ کی قبر مبارک پر حاضری دی اور وہیں شب بیداری کا بھی اہتمام کیا ۔

شیعہ سنی علمائے کرام نے شہیدِ سرفراز اسلام کو گلہائے عقیدت پیش کیئے ، رات بھر گریہ وزاری اور راز ونیاز کا سلسلہ جاری رہا جبکہ صبح کو الوداع کہہ کر وفد نے واپس قم کی راہ لی ، واضح رہے کہ اس سے قبل ملی یکجہتی کونسل کا ایک اعلیٰ سطحی وفد لیاقت بلوچ کی سربراہی میں بھی ایران کا دورہ کرچکا ہے جس میں شامل شیعہ سنی علماءومشائخ نے شہید کے اہل خانہ اور اعلیٰ حکومتی شخصیات سے پاکستان کے 22کروڑ عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے تعزیت کا اظہار کیاتھا۔جبکہ سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ نے رہبرانقلاب آیت اللہ خامنہ ای کی زیر اقتداءشہید قاسم سلیمانی ؒ اور ان کے رفقاء کی تشیع جنازہ میں شرکت بھی کی تھی ۔

وحدت نیوز(مشہد مقدس) موسسہ شھید عارف الحسینیؒ کی طرف سے دفتر مجلس وحدت مسلمین مشہد مقدس میں مبلغین کی تربیت کے لیے دورہ روش تبلیغ کا انعقاد کیا گیا، جس کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی سیکریٹری امور خارجہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان  تھے۔

انہوں نے مبلغین سے اپنے خطاب میں کہاکہ آج دشمن جدید انداز میں دین اسلام کے خلاف اپنی کارستانیوں میں مشغول ہے،خصوصی طور پر نوجوان نسل کو دین سے دور کرنے کے لیے موبایل اور انٹرنیٹ کے ذریعے نت نئے طریقوں سے اسلام کے خلاف تسلسل سے حملہ ور ہے۔لہذا ضرورت ہے کہ آج کے دور کے تقاضوں کے مطابق میدان میں اترا جائے اور دشمن اسلام کو ترکی بہ ترکی جواب دینے اور نوجوان نسل کو اس کے شر سے نجات دینے کے لیے جدید وسائل سے استفادہ کرنا بہت ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی مبلغین کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے پر زور دیتے ہیں۔ پس ہمیں بھی دین مقدس اسلام کی تبلیغ اور نشر و اشاعت جو کہ انبیاء کا کام ہے، کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی سے صحیح انداز میں فائدہ اٹھانا چاہیے،پروگرام کے آخر میں اس تربیتی کورس میں شرکت کرنے والے مبلغین میں انعامات بھی تقسیم کے گئے۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) انقلاب اسلامی کی 41 ویں سالگرہ کی مناسبت سے خانہ فرھنگ اسلامی جمہوریہ ایران کوئٹہ میں ایک ثقافتی و تصویری نمائش کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پرمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی، جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما مولانا محمد خان شیرانی، بلوچستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد انور پانیزئی،جماعت اسلامی کے صوبائی رہنما مولانا عبدالمتین آخونزادہ ،مولانا حقانی و دیگر شریک ہوئے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ انقلاب اسلامی عالم انسانیت خصوصا امت مسلمہ کے لئے مستکبرین عالم سے نجات کا پیغام ہے۔ انقلاب اسلامی ھدایت اور نور کی شمع بن کر دنیا میں روشنی پھیلا رہا ہے۔انہوں نےکہا کہ انقلاب اسلامی نے امریکہ اسرائیل اور ان کے ایجنٹوں کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کیا دشمن کی تمام تر سازشوں کے باوجود انقلاب اسلامی اپنی 41 ویں سالگرہ منا رہا ہے اور انقلاب اسلامی کا پیغام پوری دنیا میں پھیل چکا ہے اور انقلاب اسلامی اب عالمی طاقت بن کر ابھرا ہے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کراچی ڈویثزن کی جانب سے اسلامک ریسرچ سینٹر عائشہ منزل افطار عشائیہ میں منعقدہ فکر امام خمینی سیمینار کے موقعہ پر خطاب میں کہا کہ امام خمینی وہ عظیم عالمی اسلامی رہنما تھے جنہوں نے امت مسلمہ کو استعماری طاقتوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے کا درس دیا۔ان کی آواز دنیا کی ان طاقتوں کے خلاف تھی جو اسلام کی حقیقی تعلیمات کو مسخ کرکے دنیا بھر میں اسلام کی شکل میں من پسند مذہب کا اجرا چاہتے تھے۔ امام خمینی نے ایران میں انقلاب برپا کر کے اڑھائی ہزار سالہ شہنشاہی کو سرنگوں اور رعونت و تکبر کے بت کو پاش پاش کیا اور امت مسلمہ کو بتایا کہ جہاں بھی اسلام کے تشخص کو خطرہ ہو اس طرح توحید کا پرچار کیا جائے۔ان کا انقلاب اللہ کی زمین پر اللہ کے قانون کو نافذ کرنے کے لیے تھا۔امام خمینی قدس سرہ ایک عارف باللہ اور ایسے عالم ربانی تھے جن کی دوستی و دشمن خدا کی خاطر جن کی تھی۔وہ اللہ کے نظام توحید اور ربوبیت کے نظام پر کامل یقین اور ایمان رکھتے تھے۔ ان کا ایمان تھا کہ اس کائنات میں سب سے بڑی طاقت اور قدرت اللہ کی ذات ہے اور اسی پر توکل کرنا چاہیے۔

 انہوں نے ناموس دین کے دفاع کے لیے آواز بلند کی۔ ناموس دین کے دفاع کا یہ تقاضہ ہے کہ دین کتابوں اور الماریوں میں بند نہ رہے بلکہ دین کی اصلی تعلیمات محفوظ بھی رہیں اور معاشرے پر اللہ کے دین اور قانون کو نافذ بھی کیا جائے۔امام خمینی نے اس کام کے لیے اپنے آپ کو آمادہ کیا۔سیر و سلوک اور تہذیب نفس کے مراحل طے کیے۔ عظیم ترین اساتیذ اور مربیوں کے زیر اثراپنے علمی درجات کو بلندی پر لے گئے۔علم و عمل کے زیور کے ساتھ ساتھ تہذیب نفس سے اپنے باطن کو بھی آراستہ کرتے رہے جواللہ کے نظام کو معاشرے میں نافذ کرنے کا بنیادی مرحلہ ہے۔ انبیاء کے نقش قدم پر چلتے ہوئے طاغوتی ا ور سرکش قوتوں کے ساتھ ٹکرائے۔دنیا بھر کے مظلوموں کی حمایت میں آواز بلند کی۔ان کا مقابلہ زمانے کے طاغوتی نظام کے ساتھ تھا۔امام خمینی کے چاہنے والے اپنے رہبر کی آواز پر ظلم و ستم کے سامنے ڈٹے رہے لیکن سرنگوں نہیں ہوئے۔امام خمینی نے کبھی رہنما ہونے کا دعوی نہیں کیا بلکہ دنیا بھر کے مسلمان ان کے طرز عمل سے متاثر ہو کر انہیں امت مسلمہ کا لیڈر سمجھتے تھے۔مسلمانوں کے دلوں میں ان کی محبت موجزن تھی۔ان کی وفات پر ہر شخص غمزدہ اور ہر آنکھ اشکبار تھی۔

انہوں نے کہا دور عصر کی طاغوتی قوتوں کو مقابلہ کرنے کے لیے امام خمینی کی حکمت،تدبر اور جرات کو اپنا طرز زندگی بنانا ہوگا۔افطار عشائیہ میں علامہ احمد اقبال رضوی،علامہ مرزا یوسف حسین،علامہ نثار قلندری،علی عرفان عابدی،علامہ باقر عباس زیدی،علامہ نقی نقوی،علامہ اظہر نقوی،علامہ صادق جعفری،شبر رضا،ضیاء الحسن،علی حسین نقوی،علامہ علی انور،علامہ احسان دانش سمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کےرہنماوں اور پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا نمائندگان کی بڑی تعداد موجود تھی۔

وحدت نیوز (جیکب آباد) بانی انقلاب اسلامی رہبر کبیر حضرت امام خمینی ؒ کی ۲۹ ویں برسی کے موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندہ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا ہے کہ امام خمینی ؒ عصر حاضر کے عظیم انقلابی رہنما تھے آپ نے امت مسلمہ کو خواب غفلت سے بیدار کیا اور عالمی استکباری قوتوں کے انسان دشمن عزائم کو بے نقاب کیا، آپ نے مستضعفین عالم کو مستکبرین کے مقابل لاکھڑا کیا۔ آپ ؒ نے اکیسویں صدی میں قرآن و سنت اور سیرت آل محمد ﷺ پر مبنی اسلامی جمہوریہ کی بنیاد رکھی، جو بہ یک وقت اسلامی اصولوں کی پاسدار بھی ہے اور دنیا کے مسلمہ جمہوری اصولوں پر عمل پیرا بھی۔

انہوں نے کہا کہ امام خمینی ؒ کی نہضت اور تحریک اب عالمی انقلابی تحریک بن چکی ہے جس سے شیاطین عالم خوف زدہ ہیں، آپ ؒ نے امام زمانہ ؑ کے عالمی اسلامی انقلاب کے لئے راہ ہموار کی۔ جس کے باعث دنیا بھر کی طاغوتی قوتیں خوف زدہ ہوگئیں، کیونکہ انہیں اپنا اقتدار باطل زوال پذیر نظر آرہا ہے۔ آپ ؒ نے قرآنی تعلیمات کی روشنی میں مستضعفین عالم کی عالمی حکومت کی نوید دی۔

انہوں نے پوری قوم سے اپیل کی کہ رہبر کبیر فقیہ مجاہدحضرت امام خمینیؒ کی برسی کی مناسبت سے خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں ، جس میں امام راحل ؒ کی شخصیت افکار و تعلیمات سے نئی نسل کو آگاہ کیا جائے۔ یہ بات شک و شبہ سے بالاتر ہے کہ فکر خمینی ؒ ہمارے لئے رہنما اور ہمارے تمام مسائل کا حل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ۳ جون کو مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام( انقلاب اسلامی و افکار امام خمینی ؒ کانفرنس) منعقد ہوگی، جس میں مختلف مکاتب فکر کے رہنما اوراہل سنت علماء خطاب کریں گے۔

وحدت نیوز (مشہد مقدس) مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد مقدس کے وفد نے انقلاب اسلامی ایران کی 39ویں سالگرہ کے موقع پر مشہد مقدس میں نکالی گئیں ریلیوں میں ایرانی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے شرکت کی، وفد کی قیادت ایم ڈبلیو ایم مشہد مقدس کے سیکرٹری جنرل حجتہ الاسلام والمسلمین آقائی عقیل حسین خان نے کی، اس موقع پر پاکستانی علمائے کرام اور طلاب کی بڑی تعداد موجود تھی، جنہوں نے پاکستان اور مجلس وحدت مسلمین کے پرچم اور بینر اٹھا رکھے تھے، مردہ باد امریکا اور اسرائیل کے نعرے لگا رہے تھے۔

Page 1 of 4

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree