وحدت نیوز(کراچی) اٹھارہ کروڑ عوامِ پاکستان  کا اگر خدا کے بعد کسی پر بھروسہ اور تحفظ کی امید ہے تو وہ فقط پاک فوج ہے، پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر حملہ در اصل پاکستان کے دفاع پر حملہ ہے،شہید ہونےوالےبچے پاکستان کا مستقبل اور معمار تھے۔ دشمنان اسلام امت مسلمہ میں جہالت کےقائل ہیں، اس سانحے میں شہیدہونے والے اساتذہ کا جرم معاشرے سے جہالت کا خاتمہ اور علم کے نور کا پھیلاو تھا۔ان خیالات کا اظہار  مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع ملیر کے سیکریٹری جنرل سید احسن عباس رضوی نے  پشاور میں  آرمی پبلک اسکول پرتکفیری  طالبان دہشت گردوں کے حملے اور 140سے زائد طلباءاور اساتذہ کے بہیمانہ قتل عام کے خلاف مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر ، آئی ایس او،  پیام ولایت فائونڈیشن اور آل اسکولز آف ملیرکے زیر اہتمام مرکزی امام بارگاہ جعفرطیار تا نادعلی ؑ اسکوائر تک احتجاجی ریلی کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ریلی میں ملیر کے مختلف سرکاری اور نیم سرکاری اسکولوں کے طلباءو طالبات سمیت اساتذہ اور والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، شرکاء نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر دہشت گردی مردہ باد، طالبان مردہ باد، حسینیت ؑ زندہ باد،یذیدیت مردہ باد، یہ کس کا لہو یہ کون مردہ بدماش حکومت بول زرا، یہ دیکھورسم کہاں سے چلی وہاں تیر چلا یہاں گولی چلی جیسے نعرے درج تھے، احتجاجی ریلی سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع ملیر کے سیکریٹری جنرل سید احسن عباس رضوی سمیت ایم ڈبلیوایم کے رہنما پروفیسر آصف نقوی ، آئی ایس او کے رہنما محمد حسین اور رضا کاران جعفر طیار کے رہنما مختار حسین نے خطاب کیا۔

 

 سید احسن عباس رضوی نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ پشاور ملکی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے،پشاور میں ہونے والے ظلم و بربریت پر انسانیت بھی شرماگئی ہے، اس سنگین سانحے نے عالمی سطح پر اسلام ، پاکستان اورمسلمان کا چہرہ داغ دار کیا، پشاور اسکول پر حملے میں وہی سوچ ،نظریہ اور کردار ملوث ہے جو چودہ سوسا ل قبل کربلا میں موجود تھا، معصوم ، نہتے اور بے قصور بچوں پر حملوں کی ابتدا میدان کربلا سے ہوئی، سانحہ پشارو میں شہید ہونے والوں کا بچوں کا نہ تو کوئی سیاسی و مذہبی شناخت نہیں تھی، ان کی شناخت حسینی اور ان کے قاتلو ں کی شناخت یزیدی ہے، انہوں نے مذید کہا کہ حکومت پر سے عوام کا اعتبار مکمل طور پر ختم ہوچکا ہے، اٹھارہ کروڑ عوامِ پاکستان  کا اگر خدا کے بعد کسی پر بھروسہ اور تحفظ کی امید ہے تو وہ فقط پاک فوج ہے، پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر حملہ در اصل پاکستان کے دفاع پر حملہ ہے،شہید ہونےوالےبچے پاکستان کا مستقبل اور معمار تھے۔ دشمنان اسلام امت مسلمہ میں جہالت کےقائل ہیں، اس سانحے میں شہیدہونے والے اساتذہ کا جرم معاشرے سے جہالت کا خاتمہ اور علم کے نور کا پھیلاو تھا۔ آخر میں انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وطن عزیزاور اس کے غیرت مند بیٹوں کے خون سے آلود چہروں کا بے نقاب کیا جائے اور جلد از جلد سر عام ان سفاک دہشت گردوں کو اسی انداز میں واصل جہنم کیا جائےجیسے انہوں نے معصوم بچوں اور بیگناہ شہریوں کو درندگی کا نشانہ بنایا۔

Page 4 of 4

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree