وحدت نیوز(اسلام آباد ) چیئرمین خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ (رجسٹرڈ) پاکستان شعبہ فلاح وبہبود مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ آج  پارا چنار لہو لہان ہے کربلائے پاراچنار میں ایک ہی صدا ہے کہ کوئی ہےجو ہمارے زخمیوں اور یتیموں کی مدد کرسکے ۔ اب تو لوگوں میں احساس محرومی اس حد تک بڑھ چکا کہ نامیدی میں بدلنے لگا ۔وہ اس لئے کہ غیروں نے تو زخم لگائے اپنوں نے بھی آنکھیں چرالیں ۔ اس ساری صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شعبہ خیرالعمل ویلفٗیر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ پاکستان نے  ہمت باندھ لی ہے کہ سب سے پہلے ان زخمیوں کی مالی مدد کی جائے اور انہیں بچایا جائے لہذا اس سلسلے میں خیرالعمل ویلفیئر ٹرسٹ کو آپ کے مالی تعاون کی اشد ضرورت ہے ۔واضح رہے کہ نو برس قبل جب پاراچنار پرطالبان کا  پانچ سالہ محاصرہ تھا تب بھی فقط مجلس وحدت مسلمین ہی تھی جس نے پاراچنار کا پر خطر محاصرہ توڑ کر کروڑوں روپے پر مشتمل امدادی سامان کا قافلہ وہاں پہنچایا تھا جس کے باعث وہاں کے مومنین کے حوصلوں میں اضافہ ہوا تھا اور یہ واقعہ ملت شیع کی تاریخ کے روشن باب میں شامل ہو گیا۔

آئیں! اس کار خیر میں خود بھی شریک ہوں اور اپنے عزیز واقارب کو آگاہ  کرکے اس میں شریک کریں اللہ تعالیٰ آپ کو اس کا اجر ضرور دے گا  ،مالی تعاون کے لیئے

                            Account Title.
Khair ul Amal Welfare and Development Trust
                  A/C # 5504005000614508
Bank Al Falah, Jinnah Avenue, Islamabad.

وحدت نیوز (اسلام آباد) شیعہ لاپتہ افراد کے اہل خانہ نے وزیراعظم، آرمی چیف جنر قمر جاوید باجوہ اور چیف جسٹس آف پاکستان سے اپنے پیاروں کی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔ اہل خانہ کا کہنا تھا کہ ان کے پیاروں کو بازیاب نہ کرایا گیا تو وہ احتجاج پر مجبور ہوں گے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل آباد، چنیوٹ اور کبیروال سے تعلق رکھنے والے لاپتہ افراد راغب عباس، اختر عمران، وقار حیدر اور اسد عباس کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ ان کے پیارے گذشہ کئی ماہ سے لاپتہ ہیں لیکن ان کا بارے میں کچھ نہیں بتایا جارہا، اہل خانہ کا کہنا تھا کہ ملک میں جاری دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے اہل تشیع ہیں، ہمارے ڈاکٹرز اور انجئیرز تک قتل کردئیے گئے، اب ہمارے پیاروں کو بھی لاپتہ کیا جا رہا ہے۔ اہل خان نے وزیراعظم نواز شریف، آرمی چیف اور چیف جسٹس آف پاکستان سے اپنے پیاروں کی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے، ان کا کہنا تھا اگر ان کے بچوں پر کوئی الزام ہے تو ان پر مقدمات درج کرکے انہیں عدالت میں پیش کیا جائے۔

وحدت نیوز (گلگت) دوران حراست نوید حسین قیدی کو اے ٹی کے جج جمشید جدون کاقاتل قرار دیکر پھانسی دینا سمجھ سے بالاتر ہے ۔نوید حسین کو وزیر اعظم پاکستان سے رحم کی اپیل کے حق سے محروم رکھ کر اڈیالہ جیل کے ذمہ داران جرم کے مرتکب ہوئے ہیں ،ظلم و ناانصافی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرینگے۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر علی گوہرنے کہا ہے کہ دنیا کی تاریخ میں یہ ایک انوکھی مثال رقم کی گئی کہ ایک قیدی جو قتل کے وقوعہ کے دوران جیل میں ہے اور پولیس تفتیش میں اس قیدی کو مجرم ٹھہرایا جاتا ہے جو پہلے سے ہی جیل میں ہے اور اس قتل میں شریک دوسرا کوئی ملزم بھی نہیں۔یہ کیسی عدالتیں ہیں جو ایک قیدی پر ایک ایسے قتل میں مجرم قراردیکر پھانسی کی سزا سنادیتے ہیں جبکہ وقوعہ کے دوران قاتل جیل میں ہوتا ہے۔انسانی حقوق کی تنظیموں،میڈیا کے ذمہ داروں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کیلئے یہ ایک چیلنج ہے کہ وہ اس ظلم و ناانصافی کے خلاف کس حد تک اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے ہیں۔سپریم کورٹ ایک عورت کو تھپڑ مارنے پر تو سوموٹو ایکشن لیتی ہے لیکن ایک بے گناہ انسان کو پھانسی دینے پر کوئی ایکشن نہیں لیتی  اور کیا ایسے جج کو انصاف کی کرسی پر بٹھانا انصاف اور قانون کا قتل نہیں۔انہوں نے کہا کہ اس ظلم و ناانصافی کے خلاف ہرسطح پر آواز بلند کی جائیگی ۔

انہوں نے کہا کہ گورننس آرڈر 2009 کے تحت گلگت بلتستان کے عوام کو وزیر اعظم سے اپیل کا حق دیا گیا ہے اور اس قانون کو اڈیالہ جیل کے حکام کے نوٹس میں لانے کے باوجود نوید حسین کو اس حق سے محروم رکھ کر مجرمانہ غفلت کے مرتکب ہوئے ہیں ۔جیل حکام کے اس مجرمانہ غفلت کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائیگی۔

وحدت نیوز(سوشل میڈیا ڈیسک) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مجلس وحدت مسلمین کے کارکنوں اور ملت جعفریہ سے اپیل کی ہے کہ وہ ہر قیمت پرملی وحدت کو قائم رکھیں تاکہ مکتب اھلبیت (ع) کے دشمن اپنی سازشوں میں کامیاب نہ ہوسکیں ۔
 
گذشتہ روز سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں علامہ راجہ ناصر عباس کی یہ اپیل سامنے آئی ہے جس کا مکمل متن ذیل میں ہے۔
 
السلام علیکم ، میری اپنے تمام دوستوں اور مجلس کے ساتھیوں کی خدمت میں گزارش ہے کہہ ہمیں دشمن اندرونی محاذ بنا کر اس میں الجهانا چاہتا ہے آپس میں ایک دوسرے کے خلاف مشغول رکهنا چاہتا ہے،وہ آپ کا براہ راست مقابلہ نہیں کر سکتا ،وہ آپ سے خوف زدہ ہے ،آپ شهید مظلوم علامہ عارف حسینی رہ کے افکار، سیرت اور کردار کے وارث ہیں ،آپ اس عصر کے نمرودوں ، فرعونوں،اور یزیدوں کو شکست دینے والوں اور انکے اقتدار کے بتکدے کو توڑنے والے امام خمینی اور رہبر معظم کے پیرو ہیں.دشمن آپ کی کمٹمنٹ ، ثابت قدمی، بصیرت ،شجاعت،جواں مردی صبر اور استقامت سے بخوبی آگاہ ہے اور آپ کو اپنے مکروہ عزائم میں رکاوٹ سمجهتا ہے.لہذا دشمن ہماری توانائیوں کو اندرونی محاذ میں الجها کر ضائع کرنا چاہتا ہے ،بنا بر یں ہماری توجہ پاکستان کے مظلوموں کے حقوق کی جدوجہد پر مرکوز رہے ،اپنے اندرونی لوگ آئندہ دنوں میں ممکن ہے ایک بڑی پروپیگنڈہ مہم شروع کریں اپنے آپ کو اس وحدت شکن پروپیگنڈہ مہم سے الگ تهلگ رکهیں .اور اپنے ان دوستوں کے بارے خدا کی بارگاہ میں دعا کریں کہ انکے دل ہمارے بارے نرم ہو جائیں .اگر کوئی مجهے دشنام دیتا ہے یا میری توہین کرتا ہے تو قرآن راستہ اپنائیں و اذا مروا باللغو مروا کراما .اللہ تعالی ہماری قوم اور ملت کو سر بلند کرے اور اپنے دشمنوں پر غلبہ عطا کرے۔
 
واضح رہے کہ علامہ راجہ ناصر عباس کا یہ پیغام اسوقت سامنے آیا ہے کہ جب سوشل میڈیا اور خاص محافل میں گذشتہ چند مہینوں سے ایک فتنہ پرست گروہ جیّد علماء کرام ، ملی تنظیموں ، ذاکرین اھلبیت (ع) اور بالخصوص مجلس وحدت مسلمین ، امامیہ اسٹوڈنٹس ارگنائریشن اور علامہ راجہ ناصر عباس کے خلاف شدید غلیظ پروپیگنڈے میں مصروف ہے تاکہ دشمنان اھلبیت (ع) کی مذموم سازشوں کو عملی جامہ پہنا کر ملت کو باہمی دست و گریبان کیا جاسکے ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں شہید شاہد شیرازی کے جنازے میں پیش آنیوالا واقعہ افسوس ناک، عبرت ناک اور قابل مذمت واقعہ ہے، لیکن اس واقعہ کی آڑ میں جس طرح سوشل میڈیا پر ملت کی تذلیل، تہمت اور الزام تراشی کا ایک سلسلہ شروع کیا گیا، اس کی بھی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ اس اقدام سے علماء کی بےاحترامی اور بڑھی ہے اور مکتب تشیع میں اختلافات پیدا کرنے کی سازش کی گئی ہے، جو کہ افسوسناک عمل ہے۔ اپنے ایک بیان میں علامہ ناصر عباس نے کہا کہ پاکستان کے ایک بزرگ عالم دین نے اپنی تحقیقات کے نیتجے میں کہا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں شہید شاہد شیرازی کے جنازے میں پیش آنے والے واقعے میں کسی تنظیم کا کوئی ہاتھ نہیں ہے، اس بزرگ عالم دین کے مطابق اس واقعہ کے ذمہ دار عام لوگ تھے، جنہوں نے قابل مذمت اقدام کیا۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے تمام عاشقان اہلبیت (ع) سب سے اپیل کی ہے کہ آپس میں الجھاو پیدا نہ کریں اور سوشل میڈیا پر جاری منفی پروپیگنڈا مہم کو سب مل کر فی الفور روکیں اور ناکام بنائیں۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سانحہ صفوراچورنگی کے خلاف آج (جمعرات )ملک گیر یوم سوگ منانے کااعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ اور گورنر سندھ کو فوری مستعفی ہو جانا چاہیے 'نااہل اور مفاد پرست حکمرانوں کے ہاتھوں آج پاکستان زخموں سے چور چور ہیں' کراچی میں پر امن اسماعیلی برادری پر دہشت گردوں کی بربریت ایک قومی سانحہ ہے'کراچی کی امن کو تباہ کرنے میں کالعدم دہشت گرد جماعتوں کو  ہندوستان سے 'را''کی مکمل سرپرستی حاصل ہے۔ بدھ کے روز اپنے دفتر میں سانحہ کراچی کے حوالے سے منعقد تعزیتی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پرعلامہ سید علی رضوی۔علامہ زاہد حسین زاہدی،محمد علی ،سید ہادی حسینی اور دیگر نے بھی شر کت کی اس موقعہ پر اپنے خطاب میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اس سفاکانہ دہشت گردی کی بھر پور مذمت کرتی ہے اور ہم اس سانحہ میں جان بحق افراد اور اسماعیلی برادری سے اظہار یکجہتی کے لئے آج 14 مئی کو ملک بھر میں یوم سوگ کا اعلان کرتے ہیں'ہم ملک دشمن دہشت گردوں کے خلاف قوم سے اپیل کرتے ہیں کہ متحد ہو جائیں اور ان درندوں کو انجام تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریںدہشت گردوں کے سہولت کاروں اور کالعدم جماعتوں کو ایک سازش کے تحت جلسے ،جلوس، ریلیاں اور منظم ہونے کا موقع دیا گیا تاکہ وہ پھرسے ملکی سلامتی کے خلاف اپنے مذموم کاروائیاں شروع کریاور دہشت گرد کالعدم تکفیری جماعتوں کو کلین چٹ دینے کے ذمہ دار وافاقی حکومت ہے 'جو ایک مخصوص ایجنڈے کی تکمیل کے لئے ان کو میدان میں لے آئے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف کراچی میں جاری آپریشن سیاسی مصلحتوں کا شکار ہے اور یہ ایک سازش کا حصہ بھی ہے ہمیں آج فیصلہ کرنا ہوگا کہ ان درندوں کو انجام تک پہنچائے پاک چین دوستی اور چائینہ کی پاکستان میں سرمایہ کاری سے ہمارے دشمن خائف ہیں،اور ایسے واقعات رونما کرکے دشمن پاکستان میں سرمایہ کاری کے راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے درپے ہیں دہشت گردی کے واقعات دراصل ہماری معیشیت کو کمزور کرنا ہے،اور اس سازش میں ہمارا ازلی دشمن انڈیا،اسرائیل اور امریکہ پیش پیش ہے ہمیں قومی یکجہتی سے ان دشمنوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ضیاء کی آمریت دور کے پالے دہشت گرد وں کے ہاتھوں آج شیعہ،سنی،اسماعیلی،اور قانون  نافذ کرنے والے ادارے نشانہ بن رہے ہیں،اس سانحے میں ان مفتیان کو بھی شامل تفتیش کرنا چاہیئے جنہوں نے اسماعیلی برادری کے خلاف کفر کے فتوے جاری کیئے،کراچی سمیت سندھ بھرمیں دہشت گردوں کے خلاف بے رحمانہ آپریشن ناگزیر ہو چکا ہے،کراچی میں ان سفاک دہشت گردوں کے ہاتھوں تین ہزار سے زائد ملت جعفریہ کے بے گناہ افراد نشانہ بنے،ستم ظریفی یہ ہے کہ کسی ایک شہید کا قاتل بھی گرفتار نہیں ہواسند ھ حکومت امن کی قیام میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔

Page 2 of 3

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree