وحدت نیوز (کراچی) معروف شیعہ ذاکرعلامہ فرقان حیدرعابدی نے کہا ہے کہ آج تکفیری دہشتگرد عناصر حکومتی سرپرستی میں کراچی سمیت پاکستان بھر میں عاشقان ولایت کا خون بہا رہے ہیں تاکہ انہیں ذکر اہلبیت سے روکا جائے لیکن لبیک یاحسین کے نعرے کے ساتھ کل بھی عاشقان حیدر کرار نے یزیدیت کو ناکام بنایا تھا آج بھی ان کی تمام سازشوں کو ناکام بنائیں گے، پاکستان بھر میں شیعہ سنی اتحاد تکفیریوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔ امروہہ گراونڈ انچولی سوسائٹی میں ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے زیر انتظام شہدائے راہ ولایت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ فرقان حیدر عابدی نے کہا کہ ہم خانوادگان شہداءکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنے عزیزوں کی قربانی پیش کرکے غدیر و کربلا کے علم کو بلند رکھا اور یزیدیت کی تمام سازشوں کو ناکام بنایا۔ انہوں نے ایم ڈبلیو ایم کو شہدائے راہ ولایت کانفرنس میں شیعہ سنی علما و شخصیات کو جمع کرنے پر خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ آمد محرم کے موقع پر شیعہ سنی اتحاد کا مظہر یہ عوامی اجتماع پاکستان میں فرقہ واریت پھیلانے کی تمام سازشوں کی موت ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کی گولیاں ختم ہو جائیں گی لیکن عاشقان مولا علی کے سینے کم نہیں ہونگے، ہم غدیر کا علم عصر حاضر کی کربلا میں بھی بلند کرتے ہوئے یزیدیت و تکفیریت کو ناکام بناتے رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شیعہ سنی اتحاد و وحدت نے تکفیریوں کے تنہا کر دیا ہے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ ہم ا ٓج بھی ولایت کے پیروکار غدیر کا علم لے کر عصر حاضر کی کربلا میں کھڑے ہیں، ماضی میں صہیونیت، عیسائیت اور یزیدیت کو سازشوں کی نتیجے میں کربلا میں امام حسین (ع) شہید کر دیئے گئے، یہی اسلام دشمن عناصر آج بھی تکفیریت کے نعرے کے ساتھ پاکستان ، بحرین، شام، عراق، ایران، فلسطین سمیت عالم اسلام میں جگہ جگہ کربلا بنا کر عاشقان حسین کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ امروہہ گراونڈ انچولی سوسائٹی میں ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے زیر انتظام شہدائے راہ ولایت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ باقر زیدی نے کہا کہ عصر حاضر میں جہاں صہیونیت اور تکفیریت کے مقابلے آج بھی عاشقان حسین ولایت کے پرچم کے ساتھ دنیا بھر میں انکا مقابلہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کل بھی صہیونیت نے تکفیری نعروں کے ساتھ معصومین علیھم السلام اور انکے عاشقان کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا آج بھی داعش، القاعدہ اور ان جیسے دیگر تکفیری دہشتگرد گروہ دور حاضر میں تکفیری نعروں کے ساتھ عاشقان ولایت و امامت کو دہشتگردی کا نشانہ بنا رہے ہیں، لیکن ماضی کی طرح آج بھی عاشقان ولایت نے غدیری علم کے ساتھ عصر حاضر کی کربلا میں بھی ان صہیونیوں، یزیدیوں، تکفیریوں کو ناکامی سے دوچار کیا ہے۔

وحدت نیوز (کراچی) آل پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما مطلوب اعوان نے کہا ہے کہ کل بھی لبیک یا رسول اللہ اور لبیک یا حسین کہنے والوں نے پاکستان بنایا تھا آج بھی یہی شیعہ سنی محب وطن عوام پاکستان بچانے کی تحریک چلا رہے ہیں، آج شیعہ سنی مسلمان ملکر پاکستان میں تکفیری دہشتگردوں کا مقابلہ اپنے اتحاد و وحدت سے کر رہے ہیں، آج بھی علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور صاحبزادہ حامد رضا کی قیادت میں شیعہ سنی عوام متحد ہے۔ امروہہ گراو¿نڈ انچولی سوسائٹی میں ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے زیر انتظام شہدائے راہ ولایت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مطلوب اعوان نے کہا کہ شیعہ سنی اتحاد کا جو یہ سفر جاری ہے یہ سفر امام حسین کی تعلیمات کا نتیجہ ہے، ہم اسی اتحاد و وحدت کے ذریعے ناد علی پڑھ کر پاکستان سے تکفیریوں دہشتگرد عناصر کا صفایا کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات کے موقع پر تمام محب وطن عوام مجلس وحدت مسلمین اورسنی اتحاد کونسل کو ووٹ دیکر کامیاب کرکے اسمبلیوں میں پہنچائیں گے۔

وحدت نیوز( کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے دورہ ضلعی وسطی کے دوران گذشتہ دنوں تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہو نے والے شاہد رضا رضوی  شہید کے خانواد ے سے ملاقات کی اس موقع پر شہید کے بھائی اور شہید کے معصوم بچوں سے تعزیت کا اظہار کیا  ،اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل حسن ہاشمی اور مولانا علی انور جعفری بھی ہمراہ تھے۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں بالخصوص شہزادہ قاسم و اکبر علیہ السلام کی روشنی میں خانوادہ شہداء کو نصیحتیں کیں ، شہید کے فرزند کو مخاطب کر تے ہو ئے کہا کہ  آپ کے والد کہیں نہیں گئے وہ آپ کے درمیان موجود ہیں ، آپ پر ناظر ہیں ، آپ کے تمام کاموں کو دیکھتے ہیں ، آپ کی ذمہ داری ہے تعلیم میں دل لگانا ، زیادہ سے زیادہ علم حاصل کر نا ، شہید کبھی مرتا نہیں بس ہماری نظروں سے اوجھل ہو جا تا ہے ۔ آخر میں اجتماعی فاتحہ خوانی کی گئی اور علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے شہیدشاہد رضا رضوی کی بلندی درجات کے لئے خصوصی دعا کی۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کراچی کے مقامی اسپتال میں مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی آغا سید محمد رضا رضوی سے ملاقات کی ، اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے رہنمامیثم عابدی بھی موجود تھے ، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے آغا رضا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا خدا بحق امام زین العابدین علیہ السلام آپ کو صحت کاملہ و شفائے عاجلہ عنایت فرمائے تاکہ آپ رو با صحت ہو کر دوبارہ عوام کی خدمت کر سکیں ، خیریت دریافت کر نے کے بعد دونوں رہنماؤں نے قومی سیاسی صورتحال بالخصوص کوئٹہ کے حالات پر تفصیلی بات چیت کی۔

وحدت نیوز(کراچی)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے تحت عظمت ولایت کانفرنس کی تیاریوں کے حوالے سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز ہوگیا۔ اس سلسلے میں شہر کے مختلف علاقوں میں منعقدہ عیدالاضحیٰ کی نماز کے اجتماعات میں پروگرام کی تشہیر کے سلسلے میں کیمپ لگائے گئے، جن سے پروگرام کے ہینڈ بلز، اسٹیکرز اور دیگر لٹریچر تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر مختلف کیمپوں کو دورہ کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل حسن ہاشمی کا کہنا تھا کہ 27 اکتوبر کو سندھ کی عوام غدیری جذبہ کے ساتھ نشتر پارک میں حاضر ہونگے اور انشاء اللہ ولایت کے پیروکاروں کا یہ عظیم الشان اجتماع ثابت کردے گا کہ غدیر کے ماننے والے آج بھی زندہ ہیں اور ہمیشہ غدیر کے پیغام کو عام کرنے کیلئے اپنی تمام کر کاوشوں کو بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ولایت کے پیروکار سرزمین پاکستان میں دہشت گردوں سے مذاکرات کے خلاف ہیں اور عظمت ولایت کانفرنس میں ثابت کردیں گے کہ ہم نے ہمیشہ ظالم کے ظلم کے خلاف اپنی آواز حق کو بلند کیا ہے چاہے اس کیلئے ہمیں کتنی ہی قربانیاں کیوں نہ دینی پڑیں۔

 

کراچی کے مختلف علاقوں لائنزایریا، سولجر بازار، نارتھ کراچی ، ملیر ، بن قاسم ، لانڈہی ، کورنگی ، عباس ٹائون، گلشن اقبال، جعفر طیار ، کھوکراپار ، اسٹیل ٹائون میں ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے نماز عید کے اجتماعات میں رابطہ کیمپس لگائے گئے ، جب کہ مختلف مساجد میں آئمہ جماعت نےموجودہ حالات میں قومی وحدت اور اتحاد کے عنوان پر خطاب کیا اور مومنین سے عظمت ولایت کانفرنس میں بھر پور شرکت کی اپیل کی ۔

Page 2 of 2

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree