00 agha razaوحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے بلوچستان اسمبلی کے رکن سید آغا محمد رضا رضوی نے ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ قبول کرنے سے معذرت کرلی۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن بلوچستان کے صدر سردار ثناء اللہ زہری نے از خود دو مرتبہ آغا رضا رضوی کو ڈپٹی اسپیکر کے لئے کاغذات نامزدگی کے فارم جمع کرانے کی درخواست کی جسے انہوں نے شکریہ کے ساتھ منع کردیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے رکن صوبائی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہمارا ہمیشہ سے یہی مقصد رہا ہے کہ لوگوں کے لئے مراعات حاصل کریں نہ کہ اپنے لئے لہذا ڈپٹی اسپیکر شپ کے عہدے پر باوجود کولیشن پارٹنرز کے اصرار کے معذرت کرلی۔ انہوں نے کہا کہ یہ عہدہ لے کر میں دوسروں کے تو مسائل سنتا رہوں اور وہ مظلوم عوام جنہوں نے مجھے اپنا نمائندہ بنا کر بھیجا ہے ان کیلئے کچھ نہ کر سکوں، اس سے بہتر ہے کہ اسمبلی میں اپنے مظلوم عوام کے حقوق کے لئے آواز بلند کرتا رہوں، میں اپنے کولیشن پارٹنرز کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے اور میری جماعت مجلس وحدت مسلمین پر اس قدر اعتماد کا اظہار کیا لیکن ڈپٹی اسپیکر کے عہدے پر رہتے ہوئے میں اپنے عوام کی خدمت نہیں کر پاؤں گا۔

پشاور علامہ سبیل حسن مظاہری کی وفد کے ہمراہ امامیہ کالونی دھماکہ کے متاثرین سے ملاقاتوحدت نیوز (پشاور)  مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سبیل حسن مظاہری نے ایک وفد کے ہمراہ امامیہ کالونی بم دھماکہ میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین اور زخمیوں سے ملاقات کی۔ ان کے ہمراہ وفد میں مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی آفس مسول ارشاد حسین بنگش، صوبائی سیکرٹری اطلاعات ایس اے زیدی، سیکرٹری جنرل ضلع پشاور محمد عباس اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل ذوالفقار حسین بھی تھے۔ وفد نے پہلے امامیہ کالونی پشاور کا دورہ کیا اور شہید ظہیر عباس اور شہید گلشن علی کے خانوادوں سے تعزیت کی۔ اس موقع پر علامہ سبیل حسن مظاہری کا کہنا تھا کہ معصوم لوگوں کا خون بہانے والے دہشتگرد خدا کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔ دہشتگرد ان مزموم حرکتوں سے ملت تشیع کے حوصلوں کو پست نہیں کر سکتے۔ انہوں نے شہداء کے خانوادوں کو اپنے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔ بعدازاں ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے لیڈی ریڈنگ اسپتال کا دورہ کیا اور دھماکہ میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی۔ علاوہ ازیں علامہ سبیل حسن نے دیگر مسئولین کے ہمراہ گزشتہ روز شہید ہونے والے نوجوان آغا میر کے خانوادے سے ملاقات کی اور شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

naseerabad protestوحدت نیوز (نصیر آباد )کراچی اور پشاور میں حالیہ دنوں سے جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ بالخصوص کراچی میں ہونے والی سندھ ہائی کورٹ کے سینئر وکیل کوثر ثقلین اور ان کے دو کمسن بچوں کی مظلومانہ شہادت کی مذمت میں ایم ڈبلیو ایم کی اپیل پر آج بعد نماز جمعہ کراچی سمیت اندرون سندھ اور بلوچستان میں بھی احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا ۔ بلوچستان کے شہرنصیر آباد میں بعد نماز جمعہ احتجاجی ریلی نکالی گئی جسمیں سیکڑوں کی تعداد میں مومنین اور بچوں نے شرکت کی شرکاء ریلی دہشت گردی مردہ باد ، امریکہ مردہ باد ، اسرائیل نامنظور اور لبیک یا حسین ع کے فلگ شگاف نعرے لگارہے تھے ۔

شرکاء سے مولانا خادم حسین الحسینی ، سید اختر عباس نقوی اور حبدار علی حیدری نے خطاب کیا ، اور کراچی اور پشاور سمیت پاکستان بھر میں جاری شیعہ نسل کشی کی بھر پور مذمت کی مقررین کا کہنا تھا کہ امریکی اور سعودی ایجنٹ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے اور اس کی جڑوں کو کھوکلا کرنے کے لیئے یہاں دہشت گردی کا سہارا لے رہے ہیں ۔

مجلس وحدت مسلمین جمعہ کو یوم احتجاج و یوم سوگ کے طور پر منائے گی علامہ صادق رضا تقویوحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ صادق رضا تقوی نے ڈویژن شوریٰ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کراچی میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف جمعہ کو یوم احتجاج و یوم سوگ کے طور پر منایا جائے گا۔ کراچی کے تمام اضلاع اپنے اپنے علاقے کی تمام جامع مساجد کے باہر احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔ علامہ صادق رضا تقوی کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں بے گناہوں کا خون بہایا جا رہا ہے، ہم اس ظلم و بربریت پر خاموش نہیں بیٹھیں گے، ریاست مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اور اگر ریاست کا کوئی وجود ہے تو ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ شہر کراچی میں کالعدم دہشت گرد گروہوں اور طالبان دہشت گردوں کے خلاف فوری طور پر فوجی آپریشن شروع کیا جائے اور طالبان دہشت گردوں کا قلع قمع کیا جائے تاکہ کراچی کے شہری سکھ اور چین سے زندگی بسر کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر کراچی میں فوجی آپریشن شروع نہ کیا گیا تو ملک بھر سمیت کراچی میں باضابطہ احتجاجی دھرنوں کا سلسلہ شروع کریں گے اور حالات کی تمام تر ذمہ داری حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں پر عائد ہوگی۔ شہر کراچی میں معصوم بچوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے لیکن افسوس کی بات ہے کہ اب تک انسانی حقوق کی تنظیمیں اور سول سوسائٹی بے حسی کا مظاہرہ کر رہی ہے اور مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے، ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ملک میں شیعہ ڈاکٹروں، انجینئروں، وکلاء اور استادوں سمیت نوجوانوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے لیکن ریاست سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں پر کوئی اثر نہیں ہو رہا بلکہ دوسری طرف جیلوں میں قید خطرناک تکفیری دہشت گردوں کو آزاد کیا جا رہا ہے تاکہ وہ ملک بھر میں آزادی سے دہشت گردی کا کھیل کھیلیں۔

ریاست کی اولین ذمہ داری امن و امان کی فراہمی ہے علامہ سید ہاشم موسویوحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی نے ملک میں جاری دہشتگردی اور خاص کر کراچی کے بدترین صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے فرمایاکہ کوئی ملک بغیر امن و امان کے ترقی نہیں کرسکتا ۔ملک کے ریاستی اداروں کی اولین ذمہ داری یہ ہے کہ امن و امان فراہم کرے بصورت دیگر عہدوں پر باقی رہنے کا قانونی اور اخلاقی جواز ختم ہو جاتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں ایک شخص کی ہلاکت پر بھی پورا ملک حرکت میں آکر مسئلے کو ختم کرتا ہیں جبکہ پاکستان میں دہشتگردی کی لعنت سے اب تک ہزاروں گھر اجڑ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انسانی جان کا کوئی قیمت نہیں ہے، حکومتی اداروں میں دہشتگرد ٹولے کے ایجنٹ کی موجودگی سے حالات روز بروز کشیدگی کی طرف جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ روشنیوں کا شہر کراچی قتل و غارت کی وجہ سے مقتل بنا ہوا ہے اور سیکورٹی فورسز خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہیں ،ان حالات میں ملکی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ۔

علامہ ہاشم موسوی کا کہنا تھا کہ اب وقت آچکا ہے کہ پاکستانی عوام خود اپنی صفوں کے درمیان اتحاد و اتفاق کا مظاہر ہ کریں تاکہ کوئی ناپاک دہشتگرد ٹولہ انکے صفوں میں داخل نہ ہوسکے ۔نئی پارلیمنٹ اور نئے صوبائی اسمبلیوں سے بھی یہی توقع ہے کہ پاکستان کودہشتگرد وں کے لعنت سے نجات دلانے کی حتی الوسع کوشش کریں ۔انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے حالیہ دہشتگردی کی پر زور مذمت کرتے ہوئے حکام بالا سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ دہشتگردوں کو لگام دیکر مظلوم عوام کی فریاد رسی کرے، ورنہ خدانخواستہ حکومت اور ریاستی ادارو ں کی اس غفلت کے نتیجے میں پاکستان میں کہیں خانہ جنگی شروع نہ ہو ۔

imamia colony mwmوحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین ضلع پشاور کے ایک وفد نے امامیہ کالونی دھماکہ میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کیلئے لیڈی ریڈنگ اسپتال کا دورہ کیا اور زخمیوں کے ساتھ ان کے لواحقین سے بھی ملاقات کی۔ ایم ڈبلیو ایم ضلع پشاور کے سیکرٹری شعبہ جوان مقبول حسین کی سربراہی میں وفد نے زخمیوں کی خیریت دریافت کی۔ واضح رہے کہ زخمی ہونے والوں میں اہل تشیع اور اہلسنت دو مکاتب فکر کے پیروکار شامل ہیں۔

وفد نے زخمیوں کے لواحقین کو اپنے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے گزشتہ دنوں دہشتگردوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے نوجوان آغا میر کی بھی عیادت کی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree