استاد حوزہ علمیہ قم حجۃ الاسلام والمسلمین جناب سید شیدا حسین جعفری ایم ڈبلیوایم قم المقدسہ کے سیکریٹری جنرل نامزد

29 مئی 2021

وحدت نیوز(قم المقدسہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری امور خارجہ جناب حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی حفظہ اللہ کی سربراہی میں شعبہ قم المقدس کے دفتر میں ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا جس میں قم المقدس میں زیر تعلیم طلاب اور اساتذہ کرام نے شرکت کی۔

 اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ قم کے نئے مسؤول کی نامزدگی عمل میں لائی گئی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری امور خارجہ حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی حفظہ اللہ نے شعبہ امور خارجہ کی دستوری ذمہ داریوں اور ایک نظریاتی تحریک کے مسوولین کی خصوصیات کو بیان کیا۔ انہوں نے مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کے سابقہ مسؤول جناب حجۃ الاسلام ڈاکٹر عادل مھدوی اور ان کی کابنیہ کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوے ان کی خدمات کو سراہا۔

اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ قم کی مسئولیت سنبھالنے کے لئے استاد حوزہ حجۃ الاسلام والمسلمین جناب سید شیدا حسین جعفری کو ایک سال کے قابل تمدید عرصے کے لیے نامزد کیا گیا۔ اجلاس میں نئے مسؤول نے تنظیمی طریقہ کار کے مطابق ذمہ داری کا حلف اٹھایا۔حجت الاسلام جناب سید شیدا حسین جعفری نے اجلاس سے خطاب میں کہا: اس مسئولیت کو سنبھالنے سے میں ڈر رہاتھا مگر قرآن مجید کی اس آیت کو دیکھا جس میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: وَلَا تَهِنُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَأَنتُمُ الْأَعْلَوْنَ إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ۔ تو حوصلہ ملا کیونکہ اس تنظیم پر میرا ایمان ہے۔  

ایم ڈبلیو ایم شعبہ قم  کے سابقہ مسؤول جناب حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر عادل مھدوی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اپنی کابینہ کے تمام افراد کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور نئے مسؤول کے شانہ بہ شانہ چلتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ قم کے لئے خدمات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ملک عزیز پاکستان کی سالمیت اور امام زمانہ کے ظہور میں تعجیل کے لیے دعا سے اس اہم اجلاس کا اختتام ہوا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree