اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ، علامہ امین شہیدی کا نام شیڈول فور سے خارج

22 نومبر 2016

وحدت نیوز (اسلام آباد) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس نور الحق قریشی نے ممتاز عالم دین اور مجلس وحدت مسلمین کی شوری عالی کے رکن  علامہ امین شہیدی کا نام فورتھ شیڈول سے نکالنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق علامہ امین شہیدی کے وکیل آصف ممتاز ملک ایڈووکیٹ نے سماعت کے دوران عدالت میں مؤقف اپنایا کہ میرے موکل کا 2006ء سے فورتھ شیڈول میں نام شامل ہے جبکہ قانون کے مطابق تین سال سے زیادہ عرصہ تک کسی کا نام فورتھ شیڈول میں نہیں رکھا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ علامہ امین شہیدی کا نام کالعدم تحریک جعفریہ سے تعلق کی بناء پر فورتھ شیڈول میں ڈالا گیا جوکہ وزارت داخلہ کی سراسر بدنیتی کی دلیل ہےحالانکہ ان کا تعلق تحریک جعفریہ سے نہیں ہے، سرکاری وکیل نے جج کے سامنے صفائی پیش کرتے ہوئے کہا کہ سرکار نے علامہ امین شہیدی کو فرقہ وارانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے باعث شیڈول فورمیں ڈالا تھا جس پر عدالت نے علامہ امین شہیدی کا نام فورتھ شیڈول سے نکالنے کا حکم دیدیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree