سرگودھا،ایم ڈبلیوایم رہنما آصف رضاکی سابق رکن قومی اسمبلی سید نصرت علی شاہ سے ملاقات، ایم ڈبلیوایم میں شمولیت کی دعوت

15 جنوری 2017

وحدت نیوز(سرگودھا) مجلس وحدت مسلمین کی مرکزی پولیٹیکل کونسل کے کوآرڈینیٹر آصف رضاایڈووکیٹ نے گذشتہ روز سرگودھا میںاین اے 68سرگودھاسےمنتخب سابق رکن قومی اسمبلی سید نصرت علی شاہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور دنوں شخصیات کے درمیان قومی وبین الاقوامی صورت حال سمیت دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، آصف رضا نے سید نصرت علی شاہ کو مجلس وحدت مسلمین میں باقائدہ شمولیت کی دعوت دی اور کہاکہ ہماری خواہش ہے کہ آپ مجلس وحدت مسلمین کے پلیٹ فارم سے سیاسی جدوجہد اور عوامی خدمت جاری رکھیں ،اس موقع سید نصرت علی شاہ کا کہنا تھاکہ میں ذاتی طور پر ایم ڈبلیوایم کی جدوجہد سے بہت متاثر ہوں،شیعہ سنی یونٹی کے لئے ایم ڈبلیوایم کی کاوشیں قابل تحسین ہیں میں ہر سطح پر ایم ڈبلیوایم کے ساتھ تعاون کیلئے تیار ہوں فل وقت باقائدہ شمولیت سے قاصر ہوں انشاءاللہ جلد کوئی فیصلہ کرکے آپ کو آگاہ کروں گا۔

واضح رہے کہ سید نصرت علی شاہ ماضی میں قومی اسمبلی کی نشست حلقہ این اے 68سرگودھا سے آزاد حیثیت سے منتخب ہوئے تھے،جبکہ گذشتہ انتخابات میں انہوں نے اسی حلقے میں وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے مقابل الیکشن لڑاتھا جس میں تیسری پوزیشن حاصل کی تھی،نصرت علی شاہ علاقے میں سماجی وسیاسی حوالے سے منفرد مقام رکھتے ہیں اور اچھی شہرت کے حامل فرد ہیں سب سے بڑھ کر مجلس وحدت مسلمین کی کارکردگی سے انتہائی متاثر ہیں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree