پاراچنار دھماکہ دہشتگردوں کے خلاف حکومت کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے،علامہ اعجاز بہشتی

21 جنوری 2017

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ اعجاز حسین بہشتی کا سانحہ پاراچنار پر نہایت دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کسی بھی مذہب میں بے گناہ اور مظلوم افراد کا قتل عام جائز نہیں، پاراچنار سبزی مارکیٹ میں رزق حلال تلاش کرنے والے معصوم لوگوں کو اس طرح بے دردی سے شہید کرنے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ ایک بے گناہ انسان کا قتل حقیقت میں انسانیت کا قتل ہے اور ظالموں کے ظلم کےخلاف خاموشی اختیار کرنا بھی گناہ ہے۔ ہم ہر مظلوم کی حمایت کرتے رہیں گے اور ھر ظلم کے خلاف آواز حق بلند کرتے رہیں گے، مظلومین کی حمایت کرنا اور اپنے تحفظ کے لئے آواز بلند کرنا ہمارا قانونی و شرعی حق ہے ۔

علامہ اعجاز حسین بہشتی کا مزید کہنا تھاکہ ملک میں دہشت گردی اور فرقہ واریت حکومت کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے اگر حکومت بروقت دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائی کرتے تو ہمیں آئے روز محب وطن پاکستانیوں کی لاشیں اٹھانی نہیں پڑھتی لیکن افسوس کی بعض افراد دہشتگردوں کو بے گناہ ثابت کرنے اور ان کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرنے پر تلے ہوئے ہیں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree