مہدی ؑبرحق کانفرنس میں شیعہ، سنی اکابرین کی بھرپورشرکت شہید قائد کے خوابوں کی تعبیر ہے، علامہ امین شہیدی

08 اگست 2017

 وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کی مرکزی شوریٰ عالی کے رکن علامہ امین شہیدی نے کہا ہے کہ شہید قائد کے پیغام سے تجدید بیعت کے لیے جس طرح ساری قوم آج یکجا کھڑی ہے اس پر خدائے بزرگ و برتر کا جتنا بھی شکر ادا کیا جائے کم ہے۔ اہلسنت اور اہل تشیع کا بھرپور اجتماع شہید قائد کے خوابوں کی تعبیر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریڈ گراونڈ اسلام آباد میں مہدی برحق کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہید قائد کی رہنمائی کو اپنی عملی زندگی میں نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔ آج ایک طویل جدوجہد کے بعد مجلس وحدت مسلمین ملت کے لیے میدان میں موجود ہے اور عوام اپنی اس نمائندہ جماعت کے ساتھ کھڑی ہے۔ علمی، فکری، اقتصادی اور شعوری اعتبار سے قوم کو اگلے تیس سالوں میں غیر معمولی مقام تک لے جانے کا لائحہ عمل ہمیں طے کرنا ہے۔ اس کے لیے منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی صلاحتیوں کو بڑھانا ہوگا اور شرح الصدر کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملت کے تمام طبقات کو ساتھ ملانے کی اشد ضرورت ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree