مظلوم فلسطینیوں کا خون اعلان کررہا ہے کہ غاصب صیہونی ریاست عنقریب نابود ہوجائے گی، علامہ مختار امامی

02 اپریل 2018

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی نے فلسطین میں یوم الارض کے موقع پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مظلوم فلسطینیوں کا خون اعلان کررہا ہے کہ غاصب صیہونی ریاست عنقریب نابود ہوجائے گی، فلسطینی عوام کی استقامت نے یہ بات ثابت کردی ہے کہ فتح ہمیشہ قدس کے وارثوں کا مقدر ہے۔ میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں علامہ مختار امامی کا کہنا تھا کہ امام خمینی نے قدس کی آزادی کی جس تحریک کا آغاز 1979ء میں کیا تھا آج وہ اپنے منطقی انجام کی جانب تیزی سے بڑھ رہی ہے، رہبر معظم سید علی خامنہ ای نے بھی فرما دیا ہے کہ اسرائیل انشاء اللہ پچیس سال بھی نہیں دیکھ پائے گا، ہم اس یقین کے ساتھ فلسطینی مزاحمت کی حمایت جاری رکھیں گے کہ امام خمینی اور امام خامنہ ای کا فرمان ہی حق ہے، انشاء اللہ غاصب صیہونی ریاست بہت جلد نابود ہوجائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عوام نے یمیشہ فلسطی مظلوم بھائیوں کے حق کیلئے اپنی آواز کو بلند کیا ہے اور بیت المقدس کی آزادی تک اس تحریک کی حمایت جاری رکھیں گے۔ علامہ مختار امامی نے عالمی انسانی حقوق کے اداروں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین میں عوام پر ہونیوالی اسرائیلی جارحیت پر یہ ادارے خاموش تماشائی ہیں، شام کے جعلی مظالم پر تو یہ ادارے بھرپور طریقے سے فعال تھے، لیکن فلسطین میں ہونیوالے مطالم پر ان کی زبانیں بند ہیں۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ترجمان نے پاکستان کی عوام اور سیاسی و مذہبی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ مظلوم فلسطینیوں پر ہونیوالی تازہ اسرائیلی جارحیت پر اپنی آواز بلند کریں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree