سربراہ ایم ڈبلیوایم پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی اہل وطن کو عیدالفطر کے موقع پر مبارکباد

16 جون 2018

وحدت نیوز(اسلام آباد)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے عید سعید الفطر کے پرمسرت موقع پر امت مسلمہ خصوصاًاہل وطن کو اپنی اور ایم ڈبلیوایم کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کی ہے، مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری ایک تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہاکہ عید الفطر ماہ مبارک رمضان میں قرب الہٰی حاصل کرنے والے پر انکے پروردگار کی جانب سے عظیم نعمت اور بہترین تحفہ ہے ، جس طرح مسلمان ماہ صیام میں اپنی عبادات اورہر انفرادی عمل میں خوشنودی خداوندی کو ملحوظ خاطر رکھتا ہے بلکل اسی طرح روز عید بھی رضائے الہٰی کو مطمع نظر رکھنا چاہئے، ہمیں چاہئے کے اپنے ارد گرد معاشرے میں موجود محروموں اور مظلوموں کو بھی عید کی خوشیوں میں شریک کرنے کی بھرپور کوشش کریں، انہوں نے کہاکہ مملکت خدادادپاکستان کا وجود بھی ماہ مبارک رمضان اور عید سعید الفطر کی مانند امت مسلمہ کیلئے کسی نعمت الہیٰ سے کم نہیں ، ہمیں اس نعمت عظمیٰ کی قدر دانی کرنی چاہئے ، افسوس کے ہمارے بعض نا عاقبت اندیش حکمرانوں نے اس مادر وطن کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، اس وقت پاکستان کو درپیش چیلنجز کا تقاضہ ہے کہ تمام پاکستانی امن واخوت وبھائی چارے کے ساتھ اپنی دھرتی کی ترقی وخوشحالی کیلئے آمدہ انتخابات میں اپنا موثر کردار ادا کریںاور اہل، قابل اور وطن دوست قیادت کا انتخاب عمل میں لائیں  ۔

 انہو ں نے عید الفطر کے بابرکت موقع پر وطن عزیز کی سلامتی واستحکام کی خصوصی دعا کی،انہوں نے کہاکہ خدا وند متعالی کی بارگاہ میں دعاہے کہ وہ ہمارے شھداء کے درجات بلند فرمائے اور ہمارے مرحومین کی مغفرت فرمائے۔ہم سب کو چاہئےکہ اپنی دعاؤں میں لاپتہ افراداور ان کے اہل خانہ کو ضرور یاد رکھیں ،اس دعا کے ساتھ کہ اے رب کریم ہمارے امام عصر عج کے ظہور میں تعجیل فرما ،ہمارے رھبر روحی لہ الفدا اور ان کے ساتھیوں کو دشمن کے شر سے محفوظ رکھ،ہمارے مراجع کرام کی حفاظت فرما ،نائجیریا،یمن سرزمین حجاز،بحرین،مقبوضہ فلسطین سے لیکر کشمیر تک مظلوموں کی نصرت فرما ،امریکہ اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کو ذلت آمیز شکست سے دو چار فرما۔


واضح رہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری عید الفطر اسلام آباد میں منائیں گے وہ اپنے آبائی گھر شکریال کی جامع مسجد میں نماز عید ادا کریں گے اور پارٹی ورکرز سے عید ملیں گے، جبکہ ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی عید الفطر کی نماز کراچی میں ادا کریں گے،مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ناصر شیرازی سرگودھا،مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی فیصل آباد جبکہ صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ مبارک موسوی لاہور میں نماز عید الفطر ادا کریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree