جشن عید میلاد النبیؐ کے موقع پر وزیر مملکت برائے داخلہ شہریارآفریدی کامجلس وحدت مسلمین کے استقبالیہ کیمپ کا دورہ

22 نومبر 2018

وحدت نیوز(اسلام آباد) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریارآفریدی نے اسلام آباد کے جلوس میلاد النبیؐ میں خصوصی شرکت کی، جبکہ شہریار آفریدی نے مرکزی امام بارگاہ اثناءعشری جی سکس ٹو کے باہر مجلس وحدت مسلمین ضلع اسلام آباد کی جانب سے لگائے گئے استقبالیہ کیمپ کا بھی دورہ کیا اس  موقع پر ایم ڈبلیوایم کے رہنما ڈاکٹر یونس حیدری،مولانا علی شیر انصاری ، ظہیر الحسن کربلائی و دیگر نے انکا استقبال کیا اور انہیں پھولوں کے ہار پہنچائے ، اس موقع پر اہل سنت علمائے کرام بھی ان کے ہمراہ موجود تھے، بعد ازاں شہریارآفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ رسول خداؐ کی ولادت باسعادت کے موقع پر بلاتفریق رنگ و مسلک شیعہ سنی علمائے کرام کی جانب سےنکالےگئے جلوس میں شرکت کی، یہ وہ دن میں جو ہمیں آپس میں دوبارہ متحد کردیتے ہیں،جس طرح خداوند تعالیٰ نے بنی نو انسان کو 14 سو سال قبل رسول اللہ ؐ کی ذات اقدس کے سائے میں متحد کیا تھا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree