تکفیریت اسلامی معاشرے کے لئے زہر قاتل ہے اس کیخلاف علماء کو دو ٹوک فیصلہ دینا ہوگا ، اتحاد امت مصطفیٰ ؐ

01 دسمبر 2018

وحدت نیوز(لاہور) اتحاد امت مصطفی کے زیر اہتمام بسلسلہ جشن میلاد مصطفی صلی علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں تمام مسالک کے علما و مشائخ نے بھرپور شرکت کی،جس میں جمعیت علمائے پاکستان نیازی کے سربراہ پیر سید معصوم حسین نقوی،ایم پی اے جلیل شرق پوری،مہمان خصوصی پاکستان تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اعجاز چوہدری،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی،کل مسالک علماء بورڈ کے چیئرمین مخدوم عاصم حسین،مفتی شبیر انجم،مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ مبارک موسوی،سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم لاہور علامہ حسن ھمدانی،پیر حبیب آستانی سندر شریف،سید ایاز ھماشمی چئیرمین علما مشائخ کونسل پاکستان،الحاج سائیں محمد طفیل چشتی،پروفیسر ذولفقار احمد نقشبندی،مولانا محمد افضل حیدری علما ونگ پاکستان تحریک انصاف لاہور،مفتی محمد طاہر شریف ناظم اعلیٰ مرکزی جماعت اہلسنت لاہور،علامہ محمد حسین گولڑوی،سید نوبہارشاہ،عطا محمد گولڑوی،مفتی عبد الرحمن،ڈاکٹر شریف عالمی سیرت اکیڈمی،علامہ منیر احمد نو شاہی،مفتی عاشق حسین،میاں محمد اسحاق،سردار محمد ڈوگر سیفی، علامہ اصغر عارف چشتی،سردار بدر منیر مجددی، سمیت کثیر تعداد میں علماء و مشائخ نے شرکت کی ۔

کانفرنس میں علمائے کرام و مشائخ عظام نے سیرت طیبہ پر عمل کرتے ہوئے اتحاد امت پر عمل پیرا ہونے کی ضروت پر زور دیتے ہو کہا کہ حضور سرور کائنات صلی علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے ہمیں متحد ہونا ہو گا اور اسلام دین محمدی صلی علیہ وآلہ وسلم کو درپیش چلیجز کا مقابلہ کرنا ہوگا، تکفیریت اسلامی معاشرے کے لئے زہر قاتل ہے اس کیخلاف علماء کو دو ٹوک فیصلہ دینا ہوگا کسی بھی مسلمان فرقے کیخلاف تکفیر کرنے والے نہ صرف وطن عزیز کے دشمن ہیں بلکہ اسلام کے روشن ماتھے پر ایک بد نما داغ ہیں،ناموس رسالت صلی علیہ وآلہ وسلم پر ہماری جانیں قربان لیکن اس کے آڑ لے کر سیاسی مفادات حاصل کرنے اور شدت پسندی کو ہوا دینے کی اجازت نہیں دینگے،ہم ناموس رسالت صلی علیہ وآلہ وسلم کا بھرپور دفاع کرینگے،لیکن اس پاکیزہ مشن کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال میں ہونے دینگے،ہم پاکستان میں دشمن کے آلہ کار بن کر اداروں کو کمزور کرنے کی کس بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے،پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کرینگے،علمائے کرام نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ ہم اتحاد امت کے لئے متحد ہیں اور کسی بھی قسم کی گروہ وارانہ سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے،ہم تمام مزاہب و مسالک کے علماء آج متحد ہو کر یہ عہد کرتے ہیں معاشرے سے شدت پسندی و عدم برداشت کے فضا کو ہمیشہ کے لئے ختم کرنے کی جدو جہد کو تیز کرینگے اور اتحاد امت اور تکفیریت کے خلاف کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree