قبلہ اول کی آزادی میں سب سے بڑی رکاوٹ خود مسلم امہ کے حکمران ہیں جو غاصب اسرائیل کے ساتھ یارانہ بنانے کیلئے سرگراداں ہیں،علامہ راجہ ناصرعباس

14 دسمبر 2018

وحدت نیوز(اسلام آباد) مسئلہ فلسطین پر دنیا کی خاموشی مجرمانہ ہے ،قبلہ اول کی آزادی میں سب سے بڑی رکاوٹ خود مسلم امہ کے حکمران ہیں جو غاصب اسرائیل کے ساتھ یارانہ بنانے کے لئے سرگراداں ہیں، ان خیالات کا اظہار سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام اسلام آباد میں منعقدہ حمایت فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوا کیا انہوں نے کہ پاکستانی عوام کے دل فلسطین کے مظلومین کے ساتھ ہیں اور پاکستانی عوام کسی بھی صورت اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کو قبول نہیں کرئے گی پاکستانی قوم گذشتہ ستر سال سے زیادہ عرصے سے مسئلہ فلسطین پر اپنے فلسطین بھائیوں کے موقف کی تائید کرتی رہی ہے اور اپنے قائد حضرت محمد علی جناح کے فرمان کے مطابق اسرائیل کو غاصب قرار دیتی ہے ۔مسئلہ فلسطین ایک سلگتا ہوا المیہ ہے جس کے حل کے لئے اب تک کی جانے والی کوششیں کسی صورت سنجیدہ نہیں کہی جاسکتیں کیونکہ اب تک فلسطینی مسلمانوں نا صرف مظالم میں اضافہ ہواہے بلکہ وہ دھیر ے دھیرے اپنے علاقے سے محروم ہوتے چلے گئے ہیں ۔امریکہ اور اس کے حواریوں کے مسلط کردہ ناسور نے دنیاکے امن کو برباد کر رکھا ہے ۔ فلسطینوں کے قتل میں امریکہ اور اسے کے حواری برابر کے شریک ہیں ۔عرب حکمرانوں کی خیانتوں نے مسئلہ فلسطین کو گھمبیر بنا دیا ہے۔مظلوم فلسطینوں کی استقامت اور حوصلے ہی غاصب اسرائیل کی نابودی کا سبب بنیں گے مجلس وحدت مسلمین پاکستان ہر پلٹ فارم پر اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کی حمایت جاری رکھے گی ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree