امریکہ اور اس کے حواری جتنا کمزور ہوں گے اتنا پاکستان میں امن آئے گااور وہ مضبوط ہوگا،علامہ راجہ ناصرعباس

27 دسمبر 2018

وحدت نیوز (کراچی) دنیا اس وقت طاقت کے توازن میں تبدیلی کے دور سے گذررہی ہے، دنیا بدل رہی ہے، اس عالمی تبدیلی کے اثرات پاکستان پر بھی پڑ رہے ہیں، امریکہ فقط اس خطے سے نہیں جارہا بلکہ امریکہ کا اس خطے سے عسکری انخلاء اور سیاسی انخلاءدونوں جاری ہیں،مقاومتی بلاک نے امریکہ کی خطےکی تقسیم کے تمام ناپاک منصوبے خاک میں ملادیئے ہیں،پاکستان میں بھی بلاک کی تبدیلی کا آغاز ہوچکاہے،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا دورہ چین ، روس،افغانستان اور ایران انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ امن خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے انچولی سوسائٹی میں جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے رہنما علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ مقصودڈومکی ، علی حسین نقوی ، علامہ صادق جعفری سمیت عہدیداران اور کارکنان بڑی تعدادمیں موجود تھے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکہ نے شام، افغانستان، یمن اور دیگر ممالک میں اپنے چوہد راہٹ برقرار رکھنے کیلئے 7ٹریلین ڈالر خرچ کیئے، امریکہ اتنے خطیر سرمائے کے ضیاع کے باوجود لاشوں کے سوا کچھ حاصل ناکرسکا،امریکہ ان خطوں میں نا ذخائر اور منابع پر قبضہ کرسکا نا ہی معاشی طور پر کچھ لوٹ سکا بلکہ امریکہ ہر جگہ سیاسی وعسکری شکست سے دوچارہواہے

انہوں نے مزید کہاکہ مشرق وسطیٰ کے دو بڑے چور پاکستان آرہے ہیں ، یہ جہاں بھی گئے ذلت اور رسوائی ان کا مقدر بنی ہے، مختلف ممالک میں ان کی آمد پر شدید ترین عوامی ردعمل دنیا نے دیکھا ہے،یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے امریکہ کے ساتھ ملکر پاکستان کو معاشی، سیاسی ،سماجی اور اجتماعی طور پر کمزور کیاہے، ہمیں ان کے خلاف متحد ہونا ہوگا، جتنا جتنا امریکہ اور اس کے حواری کمزور ہوں گے اتنا اتنا پاکستان میں امن آئے گااور وہ مضبوط ہوگا، آخر میں انہوں نے کہاکہ علی رضا عابدی کا قصور یہ تھا کہ وہ ایک ٹیلنٹڈ شیعہ سیاست دا ن تھا، افسوس کے پاکستان میں ٹیلنٹڈوہونا جرم ہے ،ہمارے ملک پر نااہل ، پشت ، نالائق اور کوتھا لوگوں کا قبضہ ہے، جنہوں نے پہلے اس ملک اور توڑا اور اب بچے کچےکو کمزور کررہے ہیں ، ہمیں ان لوگوں کے مقابل قیام کرناہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree