علامہ راجہ ناصرعباس کی سربراہی میں ایم ڈبلیوایم کے اعلیٰ سطحی وفد کی وزیر اعظم عمران خان سے اہم ملاقات

31 دسمبر 2018

وحدت نیوز(اسلام آباد) سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ،وفد میں مرکزی ڈپٹی  سیکریٹری  جنرل سید ناصر شیراز ی ، مرکزی سیکریٹری سیاسیات اسد عباس نقوی اور معاون سیکرٹری سیاسیات سید محسن شہریارزیدی شامل تھے ۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور ملک کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیاگیا، اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے مجلس وحدت مسلمین کی ملکی سیاست میں مختلف ایشوز پر اصولی موقف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم نے ہمیشہ مظلومین کی حمایت میں آواز بلند کی ہے ،تفتان باڈر پر زائرین کے مسائل کو مستقل طور پر حل کریں گے اس حوالے سے ہدایت جاری کر دی گئی ہیں ۔

اس موقع پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے تفتان بارڈ پر ایف آئی اے کی نئی عمارت اور زائرین کے مشکلات کے حل کیلئے سنجیدہ حکومتی اقدامات اور سہولیات کی فراہمی پر عمران خان کا شکریہ ادا کیا ان کا مذید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا کرپٹ عناصر کے خلاف موقف عوام کی آواز ہے ۔کرپٹ عناصر اور کرپشن کا صدباب کئے بغیر ملکی  ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے وزیر اعظم عمران خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان کے محروم عوام کی نگاہیں بھی آپ کی جانب مرکوز ہیں ، ستر سال سے آئینی شناخت کے حصول کے خواہش مند گلگت بلتستان کے عوام کو ان کی امنگوں کے مطابق صوبائی سیٹ اپ فراہم کیا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree