علامہ راجہ ناصرعباس کی وزارت داخلہ کے متعصبانہ نوٹیفکیشن ، بلاجواز گرفتاریوں کی مذمت ، وزیراعظم سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

16 فروری 2019

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نےکہاہے کہ وفاقی وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی اولادوں “ ملت جعفریہ “ کی تذلیل انتہائی قابل مذمت ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان فوری طور پراس فرقہ وارانہ تعصب پرمبنی نوٹیفکیشن کےاجراء میں ملوث افراد کے خلاف تادیبی اقدام کرتے ہوئے اس شرمناک نوٹیفکیشن کو واپس لیں ۔

 ان کا کہنا تھا کہ ملت جعفریہ نے قیام پاکستان سے لیکر اب تلک اپنے ہزاروں پیاروں کی جانوں کا نذرانہ پیش کیا لیکن ملکی سلامتی اور قومی مفاد پر آنچ نہیں آنے دی لیکن انصاف کہ نام پہ قائم حکومت کی جانب سے بزرگ علماء بشمول مولانا مرزا یوسف حسین پر ایف آئی آر کا اندراج اور ملک بھر میں ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے فعال افراد کی گرفتاری قابل مذمت ہے ۔ کراچی میں مجلس وحدت مسلمین اور ملک بھر میں ملت کی نمائندہ طلبہ تنظیم امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن و دیگر قومی اداروں کہ دفاتر پرچھاپے اور ملک و قوم کےمستقبل جوانوں کی بے دریغ گرفتاری و کریک ڈاؤن قابل مذمت ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان ان انتقامی کاروائیوں اور شیعہ دشمن اقدامات کا فوری نوٹس لیں تاکہ ملت تشیع میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ممکن ہوسکے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree