ملت جعفریہ اور ایم ڈبلیوایم کی اعلیٰ قیادت کے احتجاج کےبعدوفاقی حکومت کا متعصبانہ نوٹیفکیشن کی تحقیقات کا حکم

16 فروری 2019

وحدت نیوز(اسلام آباد)وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے شیعہ مکتب فکر کی توہین اور اس پر سنگین الزامات پر مبنی نوٹیفکیشن کے اجراءپر ملت جعفریہ کے شدید غم وغصے ، مجلس وحدت مسلمین کےسربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے وزیر اعظم عمران خان سےنوٹس لینے کے مطالبے اور مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری سید اسدعباس نقوی کے وفاقی حکومت سے بھرپوراحتجاج ، خدشات اور اعتراضات کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر ٹویٹ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وزارت داخلہ کی طرف سے جاری مبینہ نوٹیفکیشن کے مواد کا سختی سے نوٹس لے لیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ وزارت داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن مخصوص طبقے کیلئے جاری کیا گیا، جس میں ایک خاص مکتب فکر کا ذکر کیا گیا ہے، جس کا وزیراعظم نے نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری داخلہ کو فوری تحقیقات کا حکم دیا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے ایسے موقع پر نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، جب سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔

جبکہ وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے بھی اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ہم اس مندجہ زیل متنازعہ نوٹیفکیشن کا جائزہ لے رہے ہیں جوکہ ہماری حکومت کی پالیسی میں شامل ہی نہیں ہے،پاکستان سب کاہے اور سب کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنی آوازبلند کرے اورنئے پاکستان میں کسی کویہ حق حاصل نہیں کہ وہ کسی کے مسلک یا عقیدے کی بنیادپر اسے چیلنج کرے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree