انا للہ واناالیہ راجعون، ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل ناصرشیرازی کے والد بزرگوار خالق حقیقی سے جاملے

26 فروری 2019

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی ایڈوکیٹ کے والد بزرگوارجو گذشتہ دنوں ایک روڈ حادثے میں شدید زخمی ہوگئے تھے اب سے کچھ دیر قبل زخموں کی تاب نالاتے ہوئے میواسپتال لاہورمیں خالق حقیقی سے جا ملے ،مرحوم کی نماز جنازہ کل بروز بدھ ان کے آبائی علاقےڈیرہ حسین شاہ نزدسیال موڑسرگودھامیں صبح 11بجے سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ کی زیر اقتداءاداکی جائے گی۔

ناصرشیرازی کے والد بزرگوار کی ناگہانی وفات پر ایم ڈبلیوایم کے مرکزی اور صوبائی قائدین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، علامہ سید احمد اقبال رضوی، علامہ شفقت شیرازی، علامہ باقرعباس زیدی،علامہ مختارامامی، علامہ عبدالخالق اسدی، علامہ ہاشم موسوی، علامہ اعجازبہشتی، اسدعباس نقوی، مہدی عابدی، نثارفیضی، علی احمر زیدی،ملک اقرارحسین، علامہ مبارک موسوی، علامہ مقصودڈومکی، علامہ اقتدارحسین نقوی، علامہ آغاعلی رضوی، علامہ اقبال بہشتی،علامہ تصورجوادی، علامہ برکت مطہری ودیگر نے دلی رنج وغم اور افسوس کا اظہارکیاہے۔

مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں ایم ڈبلیوایم کے قائدین نے مرحوم کی اچانک وفات پر شدید دکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ مرحوم ایک باتقویٰ ،خداترس انسان اور بلند حوصلہ انسان تھے، گذشتہ برس اپنے جواں سال فرزند ناصرشیرازی کی جبری گمشدگی پر ان کے ماتھے پر کوئی شکن نہیں دیکھا گیا،انہوںنے اپنی اولاد کی تربیت میں سیرت آئمہ معصومین ؑاور تعلیمات محمد ؐاور آل محمد ؑکی ہمیشہ اتباءکی،مرحوم کے انتقال پر ہم تمام پسماندگان بالخصوص برادر سید ناصرشیرازی کی خدمت میں اظہار تعزیت اور تسلیت پیش کرتے ہیں جبکہ بارگاہ قدسی میں تمام لواحقین کے صبر جمیل اور مرحوم کےجوار رحمت میں محشورہونے کیلئے دعاگو ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree