ایم ڈبلیوایم اور پی ٹی آئی کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس، زائرین، متحدہ علماءبورڈ اور تہران امبیسی کے مسائل پر گفتگو

08 مارچ 2019

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان قائم کوآرڈینیشن کمیٹی کا پہلا باظابطہ اجلاس منسٹرز انکلیو میں منعقد ہوا، جس میں کمیٹی کے اراکین مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری سید اسدعباس نقوی،مرکزی ڈپٹی پولیٹیکل سیکریٹری سید محسن شہریار، پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور وزیر اعظم کے خصوصی مشیرنعیم الحق اور مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری اعجازچوہدری نے شرکت کی ، اجلاس میں کوئٹہ تفتان روٹ پرزائرین کو درپیش مسائل ، متحدہ علماءبورڈپنجاب میں مکتب تشیع کی غیرمساوی نمائندگی اور تہران میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے پاسپورٹ کے اجراءمیں رکاوٹوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

پی ٹی آئی کے اراکین نے ایم ڈبلیوایم کے اراکین کے تحفظات اور شکایات کے فوری ازالے کی یقین دہانی کروائی ، انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی خود کوئٹہ تفتان روٹ اور بارڈرپر زائرین کوجدیدطرزپر بہترین سہولیات کی فراہمی کے کیلئے کوشاں ہیں، جو نقائص موجود ہیں انہیں دور کرنے کی ہدایت کریں گے، متحدہ علماءبورڈ پنجاب میں مکتب تشیع کی غیر مساوی نمائندگی پر ایم ڈبلیوایم کے اعتراض کو جائز قراردیتے ہوئے فوری طور پر اہل تشیع ممبران کی تعدادکو دیگر مسالک کے مساوی بنانے کیلئے پنجاب حکومت کو فوری ہدایت جاری کرنے کی یقین دہانی کروائی اور تہران میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے نئے پاسپورٹ کے اجراءمیں حائل رکاوٹوں کے مستقل خاتمے کیلئےسیکریٹری خارجہ تہمینہ درانی کو فون کرکے اس مسئلے کے فوری مستقل حل کی ہدایت جاری کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree