حکومت پاکستان شیخ ابراہیم زکزکی کی رہائی کیلئے اپنا سیاسی و سفارتی کردار ادا کرے،علامہ شیخ اعجازبہشتی

12 جولائی 2019

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کانائیجیریا کے معروف عالم دین شیخ ابراہیم زکزکی اور ان کی اہلیہ کی رہائی کے لئے ملک کے اہم شہروں میں احتجاجی مظاہرے وفاقی دارالحکومت ،کشمیر گلگت بلتستان کراچی کوئٹہ اور لاہور سمیت دیگر اہم شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے مظاہرین کا نائیجریا حکومت سے شیخ زکزکی اور انکی اہلیہ کی فوری رہائی کا مطالبہ یواین اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے نائجیریا میں جاری غیر قانونی ظالمانہ اقدامات پر نوٹس لینے کا مطالبہ دیگر شہروں کی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی ایم ڈبلیو ایم نے احتجاجی مظاہرہ کیا احتجاجی مظاہر ہ امام بارگاہ جی سکس ٹو سے شروع ہو ا ۔

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی رہنما ایم ڈبلیو ایم علامہ اعجاز حسین بہشتی نے کہا کہ ظلم دنیا کے کسی بھی حصے میں ہو بیدار اور باضمیر انسان اس پر خاموش نہیں رہ سکتا ۔ مسلمان ایک جسد واحد کی طرح ہے نبی اکرم ص کے ماننے والوں پر کہیں بھی ظلم ہو تو دوسرے مسلمانوں کو فوری اس ظلم پر آواز بلند کرنا چاہئے ۔ نائجیریا کی حکومت نے لاکھو ں لوگوں کے قائد اور روحانی لیڈر کو بلاجوز قید کر رکھا اور ان کے چاہنے والوں پر عرصہ حیات تنگ کر رکھا ہے ۔ آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزکی کو عالمی استعماری قوتوں کے اشارے پر سزا دی جار ہی ہے کیونکہ شیخ زکزکی نے سرزمین افریقہ پر دنیا کی استعماری اور جابر حکومتوں کے خلاف قیا ئم کیا عوام کو شعور اور آگہی دی ۔

 مظاہرین سے اپنے خطاب میں مرکزی رہنما ایم ڈبلیوایم نثار علی فیضی نے کہا کہ شیخ زکزکی کی پر امن تحریک کو دبانے کی کوشش کی گئی شیخ زکزکی افریقی خطے میں بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے گراں قدر خدمات انجام دیں ان کی عوامی مقبولیت سے خوف زدہ ہو کر حکومت نے بلاجوز ان کے ادارے پر حملہ بے گناہوں کا قتل عام کیا ۔ شیخ زکزکی کو ان کی اہلیہ سمیت قید میں ڈال دیا گیا چار سال گزر گئے لیکن اب تک حکومت نے اعلی عدالت کے فیصلے کے باوجود شیخ زکزکی کو آزاد نہیں کی جو کہ انسانی حقوق کی بدترین پامالی ہے حکومت پاکستان بھی اس عظیم رہنما کی رھائی کہ لیے اپنا سیاسی و سفارتی کردار ادا کرے تاکہ نائیجیریا کہ عوام کو ظلم ا واستبداد کہ چنگل سے نجات مل سکے۔

علامہ اکبر کاظمی رہنما ایم ڈبلیو ایم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم عالمی انسانی حقوق کی تنظیمو ں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر نائجیر یا میں جاری غیر انسانی ظالمانہ اقدامات پر نوٹس لے اقوام متحدہ کو شیخ زکزکی جوکہ ایک عالمی سطح کے مذہبی سکالر ہیں کی بلاجواز قید اور ان کے چاہنے والوں پر حکومتی مظالم پر نائجیرین حکومت سے جواب طلب کرنا چاہئے ۔ ہم عالمی استعماری قوتوں امریکہ اسرائیل اور اس کے حواریوں کے اشارے پر ہونے والے اس ظلم پر شدید احتجاج کرتے ہیں اور شیخ زکزکی جوکہ قید میں اس وقت بیمارہیں ان کو عالمی قوانین کے مطابق علاج فوری رہاکرنے کا مطالبہ کرتے ہیں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree