راولپنڈی اسلام آباد کے درجنوں آئمہ جمعہ والجماعت کی جانب سے ناصران ولایت کانفرنس کی بھرپور حمایت کا اعلان

27 جولائی 2019

وحدت نیوز(اسلام آباد) راولپنڈی اسلام آباد کے درجنوں آئمہ جمعہ والجماعت کا مجلس وحدت مسلمین کے تحت شہید قائد عارف الحسینیؒ کی برسی کے موقع پر منعقدناصران ولایت کانفرنس کی حمایت کا اعلان ۔علمائے کرام اور متولیان مساجد وامام بارگاہوں کا ناصران ولایت کانفرنس میں بھرپور عوامی شرکت کا عزم ۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد کے تین درجن سے زائد علمائے کرام اور بانیان ومتولیان مساجد وامام بارگاہوں نے علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی دعوت پر ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹریٹ میں ظہرانے میں شرکت کی ۔ علمائے کرام اور معززین کے اس وفدمیں امام جمعہ جی سکس اسلام آباد جناب علامہ طاہرعباس ، امام جمعہ یادگار حسین جناب علامہ اعجاز حسین موسوی ، امام جمعہ مسجد امام محمد باقرؑ جی 13 اسلام آباد و مدرس جامعہ کوثر جناب علامہ عقیل اصغر کاظمی،پیش امام دربار بری امام جناب علامہ سید سجاد حسین نقوی ،امام جمعہ علی مسجد بھارہ کہو جناب ڈاکٹرمحمد حسنین نادر،امام جمعہ علی پور فراش جناب مولانا ظہیر سبزواری صاحب،  امام جمعہ سوان گارڈن اسلام آباد جناب علامہ محمد شریف ، امام جمعہ جناب علامہ نور عباس ، امام جمعہ ڈھوک رتہ جناب علامہ علی اکبر کاظمی ،امام جمعہ و جماعت جناب علامہ اکبر علی صادقی اوراس کے علاوہ چھبیس خطیب و آئمہ جمعہ والجماعت راولپنڈی ، اسلام آبادشریک تھے ۔

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے علمائے کرام سے گفتگو کرتے ہوئے شہید قائدؒ عظیم تحریکی جدوجہد اور امام خمینیؒ سے دیرینہ تعلق پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ شہید قائد نے مظلوموں کی حمایت کی تحریک کو امام خمینی کی قیادت میں عالمی تحریکوں سے وابستہ کیا۔شہید قائد ولایت تکوینی پر کامل ایمان رکھتے تھے۔

شہید قائد ؒ کے اسلوب وروش پر چلتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین آج بھی رہبر معظم انقلاب آیت اللہ خامنہ ای حفظہ اللہ کی زیر قیادت عالمی استعماری قوتوں کے ناپاک عزائم کے مقابل میدان عمل میں ڈٹی ہوئی ہے ۔ غیبت امام زمان ؑمیں ولی فقیہ اور مراجعین کا کرادر انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔تاریخ گواہ ہے کہ داعش جیسے وحشی گروہ کے مقابل آئمہ اطہارؑ کے مزارات مقدسہ اور اتبات عالیہ کا تحفظ اور دفاع ولی امر مسلمین آیت اللہ خامنہ ای اور دیگر مراجعین کی بابصیرت قیادت کی بدولت ہی ممکن ہوا۔

انہوں نے مزیدکہاکہ نظام ولایت مکتب تشیع کے درمیان نقطہ وحدت ہے۔ اسلام کو دین و سیاست کی جدائی نے نقصان پہنچایا۔ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمارے ہادی وامام ہدایت اور حکومت سمیت وادیوں میں کامل ہیں ۔ محراب وممبر کو مکتب سیاست دین الہیہ کی ترویج کیلئے استعمال کیا جاتا توآج ہمارے اجتماعی حقوق غصب نا ہوتے۔انہوںنے کہاکہ انشاءاللہ ایم ڈبلیوایم شہید قائد کی یاد کوزندہ رکھتے ہوئے سالہائے گزشتہ کی طرح اس سال بھی شہید کی 31ویں برسی کو شایان شان اندازمیں منائے گی ۔ امید ہے کہ آپ تمام علمائے کرام اور معززین خود بھی اس عظیم الشان اجتماع میں بھرپور شرکت کریں گے اور عوام کو بھی دعوت دیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree