کشمیریوں پرتازہ بھارتی مظالم نے اسرائیلی ظلم و ستم کی یاد تازہ کردی ہے،علامہ مقصودڈومکی

06 اگست 2019

وحدت نیوز(جیکب آباد) جماعت اسلامی اور مجلس وحدت مسلمین جیکب آباد کے زیر اہتمام کشمیری مسلمانوں سے یکجہتی کے لئےپریس کلب کےباہر احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے بھارت کی جانب سے کشمیر میں کلسٹر بموں کے استعمال کو ظلم و بربریت قرار دیتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں پرتازہ بھارتی مظالم نے اسرائیلی ظلم و ستم کی یاد تازہ کردی ہے۔

ان کاکہنا تھاکہ کشمیری مسلمانوں کی قربانیوں کی بدولت کشمیر کا مسئلہ عالمی سطح پر اجاگر ہوا ہے مگر بدمست بھارتی حکمران گولی اور بندوق کے ذریعے کشمیریوں کی آواز کو دبانا چاہتے ہیں بھارت کشمیری عوام کے بنیادی انسانی حق یعنی حق خودارادیت کو دبانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔

 انہوں نےکہا کہ بھارت اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی قربت امت مسلمہ کے خلاف منحوس عزائم پر مبنی ہے کشمیر اور فلسطین کی آزادی کی تحریکیں آپس میں مربوط ہونی چاہیئں۔انہوں نے دنیائے اسلام سے اپیل کی کہ وہ کشمیر میں جاری انسانیت سوز مظالم پر صدائے احتجاج بلند کرے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ہر محاذ پر مظلوم کشمیری بھائیوں کے حق میں آواز بلند کرتی رہی ہے اور ہم آئندہ بھی اسے اپنا شرعی و اخلاقی فریضہ سمجھتے ہوئے تحریک آزادی کشمیر کی حمایت جاری رکھیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree