کربلا حق کا معیار اور باطل کے مقابلے میں عاشقانِ خدا کے قیام کا معرکہ ہے، علامہ مقصودڈومکی

05 ستمبر 2019

وحدت نیوز(سجاول) مجلسِ وحدتِ مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ کربلا حق کا معیار اور باطل کے مقابلے میں عاشقانِ خدا کے قیام کا معرکہ ہے، ہر دن عاشوراء ہے اور ہر دھرتی کربلا ہے، یعنی کربلا ہر دور کے انسان کی ضرورت ہے۔ عشرہ محرم الحرام کی مجلسِ عزا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن قوموں نے کربلا کے پیغام کو سمجھا آج وہ باطل اور یزیدیت کے مقابل ڈٹ کر کھڑی ہیں، کربلا مقصد انبیاء کی تکمیل اور تحفظ و بقائے اسلام کا معرکہ ہے، کربلا نے ہمیں بتایا کہ اہل حق اگر بہتر بھی ہوں تو وہ نوے ہزار کے لشکر پر بھاری ہیں۔

علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ امت مسلمہ کربلا والوں کے نقش قدم پر چل کر عصر حاضر کے یزیدیوں کا مقابلہ کر سکتی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد یزید اور شمر کے پیروکار ہیں، جو ظلم و بربریت کے ساتھ معصوم انسانوں کا ناحق خون بہا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر فلسطین یمن نائیجیریا میں معصوم انسانوں کا بہتا لہو یزید عصر کے چہرے بے نقاب کر رہا ہے کہ امریکہ انڈیا اسرائیل اور ان کے اتحاديوں نے دنیا میں ظلم و دہشتگردی کا جو بازار گرم کیا ہے اس سے انسانیت کا سر شرم سے جھک گیا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree