قاسم سلیمانی نےامریکی عزائم کو قدم قدم پر شکست دی اور گریٹر اسرائیل کے منصوبے کو کامیاب نہ ہونےدیا، علامہ راجہ ناصرعباس

10 فروری 2020

وحدت نیوز(کراچی) عراق میں امریکی جارحیت کا نشانہ بنے والے امت مسلمہ کے عظیم لیڈر قاسم سلیمانی،ابومہدی المہندس ودیگر شہداء کی رسم چہلم کے سلسلے میں مرکزی اجتماع کا انعقاد ”چہلم شہدائے مدافعان حرم اہل بیتؑ“ کے عنوان سے نشتر پارک کراچی میں ہوا۔اجتماع میں ملک کی نامور مذہبی جماعتوں بشمول امامیہ اسٹوڈنٹس آگنائزیشن،مجلس وحدت مسلمین،شیعہ علما کونسل،ہیت آئمہ مساجد،ذاکرین امامیہ،جعفریہ الائنس،مرکزی تنظیم عزاء،مرکزی تنظیم عزاداری کے قائدین، علما کرام، سیاسی و صحافتی شخصیات ،ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی کابینہ کی ارکان محترمہ سیمی نقوی ، محترمہ غزالہ جفری اور محترمہ شبانہ میرانی سمیت ہزاروں کی تعداد میں مرو و خواتین،بزرگوں اور بچوں نے شرکت کی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے جلسےسے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ تیسری عالمی جنگ کا آغاز ہو چکا ہے۔ یہ پہلی اور دوسری عالمی جنگ کی طرح روایتی جنگ نہیں بلکہ دشمن منظم انداز سے ہمیں ایک پیچیدہ جنگ میں دھکیل رہا ہے۔ عالمی سرمایہ دارانہ نظام پوری دنیا کو اپنے شکنجے میں رکھنا چاہتا ہے۔ اپنے ان عزائم کے حصول کے لیے مشرق وسطی سمیت تمام تجارتی مراکز پر غلبہ پانا امریکہ کا اولین ہدف ہے۔اس عالمی شیطانی نظام کے خلاف امام خمینی نے جس مزاحمت کا آغاز کیا تھا وہ مزاحمت ابھی تک اسی استقامت کے ساتھ جاری ہے۔ قاسم سلیمانی وہ شخصیت تھے جو امریکہ کے خلاف جاری مزاحمت کی سرپرستی کر رہے تھے۔اس جرات مند سپہ سالار نے امریکی عزائم کو قدم قدم پر شکست دی۔قاسم سلیمانی نے گریٹر اسرائیل کے منصوبے کو کامیاب نہ ہونے دیا۔قاسم سلیمانی پاکستان کا سچا اور باوفا دوست تھا، شہید قاسم سلیمانی کو نافقط امت اسلامی کی سالمیت عزیز تھی بلکہ وہ سعودی عرب کو بھی ناپاک امریکی شکنجے سے آزاد دیکھنے کے خواہشمند تھے۔

انہوں نے کہا جو کوئی اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کی بات کرتا ہے وہ ارض پاک کے ساتھ بددیانتی کا مرتکب ہو رہا ہے۔اب ڈیل آف سنچری کے ذریعے عرب کے خائن حکمرانوں کو ملا کر فلسطین کاسودا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ صدی کی ڈیل فلسطین کے وجود کو ختم کرنے کی امریکی سازش ہے جو ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار کے خاتمے سے پہلے اپنی حیثیت کھو بیٹھے گی۔قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعدپاکستان کے وزیر خارجہ کا موقف انتہائی بزدلانہ اور کمزور ثابت ہوا۔شاہ محمود قریشی نے اپنے عمل و کردار سے ثابت کیا کہ وہ ایک آزاد ریاست کے وزیر خارجہ نہیں بلکہ امریکہ کے پے رول پر ہیں۔انہیں مسلم برادر پڑوسی ملک ایران سے تعلقات کی بجائے امریکی خوشنودی زیادہ عزیز ہے۔انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ کا منصب جرات مندانہ،بااصول اور ٹھو س موقف کا تقاضہ کرتا ہے۔ ان صلاحیتوں سے عاری شخص کو زیب نہیں دیتا کہ وہ وزیر خارجہ کے عہدے پر قائم رہے۔

اجتماع میں مولاناصادق جعفری، علامہ مبشرحسن، علامہ علی مرتضیٰ زیدی،مولانا نشان حیدر،مولانا غلام عباس،مولانا صادق تقوی،مولانا حیدر عباس عابدی،مولانا ڈاکٹر عقیل موسیٰ،مولانا جی ایم کراروی،علامہ ڈاکٹر جوادحیدر، سبط رضا،شبررضا،ایس ایم نقی،علامہ علی رضا، سید علی حسین نقوی،مولانا علی انور جعفری،میر تقی ظفر سمیت دیگر علما ءبھی شریک تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree